geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نظریہ پاکستان اور ہم

April 10, 2021 0 1 min read
Nazria Pakistan
Share this:

Nazria Pakistan

تحریر : حمزہ عالم

نظریہ پاکستان صرف 1906 سے 1940 اور 1940 سے 1947 تک کا نظریہ نہیں تھا۔ یہ وہ نظریہ ہے جو آج بھی بھارت میں ار ایس ایس کے غنڈوں کا مقابلہ کر رہا ہے یہ وہ نظریہ ہے جو 1947 سے کشمیر میں زندہ ہے۔ یہ وہ نظریہ ہے جس کی بنیاد ریاست مدینہ سے ہوئی۔ یہ وہ نظریہ ہے جس نے دنیا کی تبا ہ حال قوم کو سب سے عظیم قوم بنا دیا ۔ یہ وہ نظریہ ہے جس نے شودر اور برہمن ، اونچے اور نیچے طبقات کو برابر کر دیا ۔ کالے اور گورے، امیر و غریب کا فرق ختم کر دےا۔ ہر وہ انسان جو ذر اسی بھی عقل رکھتا تھا یہ معاشرے کا چارہ بنا ہوا تھا اس نظریے کا گرویدہ بن گیا۔

ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز
نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندہ نواز

پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب نظریہ پاکستان اتنا اعلیٰ و عمدہ ہے تو پھر پاکستان اب تک سکھ کا سانس کیوں نہ لے سکا۔ پاکستانی قوم عرب قوم کی طرح پوری دنیا کے لیے مشعل راہ کیوں ثابت نہ ہو سکی ۔ ہم کیوں قرضوں میں ڈوبتے جارہے ہیں؟ کیوں پاکستان میں قتل و غارت گری عام ہے؟ ہم تو مسلمان بھی ہیں، نمازیں پڑھتے ہیں، تلاوت قرآن کے بھی پابند ہیں، تبلیغی اجتماعات ہوں تو لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں، پھر کیوں ہم ترقی نہیں کر رہے؟ آخر کیا وجہ ہے کہ ہم اس نظریے کے علم کو صحیح طرح تھام کر امن کے پیغام کو دنےا تک پہچانے میں آج بھی ناکام ہے۔ معذرت کے ساتھ مجھے آج بھی جو وجہ نظر آتی ہے وہ یہ ہے کہ:

شب بھر میں بنادی مسجد تو ایمان کی حرارت والوں نے
دل اپنا پرانا پاپی ہے برسوں میں نمازی بن نہ سکا

ہر شخص چاہتا ہے کہ یہ ملک سدھر جائے مگر ےہ کوئی نہےں چاہتا کہ ہم سدھر جائےں۔ ہر انسان چاہتا ہے کہ مجھ سے سب سچ بولیں مگر وہ خود کبھی سچ نہیں بولتا۔ ہم جس مذہب کے پیر وکار ہیں وہ ہمیں اعمال سے زیادہ اخلاق سکھاتا ہے، عبادت سے زیادہ خلوص نیت سکھاتا ہے، حق کا ساتھ دینے اور ناحق کو روکنے کی ہدایت دیتا ہے پھر چاہے سامنے کو ئی بھی ہو، نتیجہ کچھ بھی ہو۔

ہم تو نعرہ لگاتے ہیںکہ حق بات کہیں اور ڈٹ جائیںپھر چاہے گردن کٹ جائے

اب یہ باتیں کہنے اور سننے میں ہی اچھی لگتی ہیں۔ ہر طلب علم چاہتا کہ میرے سب سے اچھے نمبر آئیں مگر خود اپنا زیادہ تر وقت پڑھائی کی جگہ ہلڑبازی میں ضائع کریں تو بتائیں کہ کیا وہ اچھے نمبر لا سکتا ہے؟ ہر استاد چاہتا کہ کلاس میں صرف پڑھائی کی بات ہو مگر کیا وہ خود اپنے لیکچر کو تعصب اور سیاست سے پاک کر پایا ہے۔ ہر تعلیمی ادارہ چاہتا ہے کہ ہمارے ادارے سے بھی سیاسی و سماجی رہنما پیدا ہو مگر پھر وہی تعلیمی ادارے داخلہ فارم کے ساتھ طلبہ سے عہد نامہ بھی لیتے ہیں کہ آپ کسی بھی سیاسی سر گرمی میں اپنا کوئی کردا ر ادا نہیں کریں گے۔ پھر بتائیں کہ اس تعلیمی ادارے سے کوئی سیاسی لیڈر کیسے پیدا ہوگا جس تعلیمی ادارے نے سیاست کو طلبہ کے لیے ایک گالی بنادیا ہو پھر اےسے ڈرپوک لیڈر ہی پیدا ہوں گے جو کشیمریوںکی حمایت میں اٹھنے والوں کو غدار وطن قراردیں اور اربوں کی کرپشن کرنے والے کو رحم کی بنیاد پر ملک سے جانے کی اجازت دیں۔

ہم کب تک اپنے نظریات پر تقریریں اور تبصرے کرتے رہیں گے؟ کب تک اپنے نظریات کو اچھا اور سچا کہنے کا راگ الاپتے رہےں گے، آخر کب تک؟ کبھی ان پھر عمل کرنے کا سوچیں گے بھی؟ یہ اکیسویں صدی ہے یہاں لوگ روزانہ منصوبے بناتے ہیں اور اس پر عمل کرتے ہیں مگر ہم اپنے اچھے اور برے ہونے کی بحث سے ہی باہر نہیں آتے۔ خدارا اپنے وقت کی اہمیت کو سمجھےں ان امیدوں کو سمجھیں جو پورے عالم اسلام کو پاکستان سے ہیں۔ ان قربانیوں کو یاد کریں جو اس عظیم نظریے کو زندہ رکھنے اور دنیا میں پھلانے کیلئے دی گئی۔ ان اخلاقیات پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں جو اپنا کر عرب قوم قیصر و کسریٰ کو فتح کرنے میں کامیاب ہوئی۔ ہم وہ قوم ہیں جس کے لیے اقبال ؒ نے کہا تھا:

جہاں میں اہل ایمان صورت خورشید جیتے ہیں
ادھر ڈوبے ادھر نکلے ادھر ڈوبے ادھر نکلے

میں نے اپنی زندگی میں ملت اسلامیہ کو ڈوبتے ہی دیکھا ہے البتہ ابھرنے اور حکومت کرنے کی صرف کہانیاںہی سنی ہیں مگر مجھے یقیں کہ نہ تو اقبالؒ نے غلط لکھا ہے اور نہ مسلمانوں کی جرات و عظمت کی کہانیاں جھوٹی ہیں۔ اگر مسلمان ماضی میں اپنی ذہانت اور طاقت کے جوھردکھا سکتا ہے تو آج کیوں نہیں؟ وہ سب آج بھی ہو سکتا ہے صرف ہمیں ضرورت ہیں اپنے ارادے اور ایمان کو مضبوط کرنے کی۔

آج بھی ہو ابراھیم کا سا ایمان پیدا
آگ کر سکتی ہے انداز گلستان پیدا

تحریر : حمزہ عالم

Share this:
Coronavirus
Previous Post قوم کی صحت کے لئے سخت فیصلے ضروری ہیں
Next Post ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے اچھی خبر
WhatsApp

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.