geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کویت کی اعلیٰ عدالت کا سابق وزیراعظم شیخ جابر کو حراست میں لینے کا حکم

April 14, 2021 0 1 min read
Sheikh Jaber
Share this:

 Sheikh Jaber

کویت (اصل میڈیا ڈیسک) کویت کی وزارتی عدالت نے سابق وزیراعظم اور حکمراں خاندان کے رکن شیخ جابرالمبارک الصباح کو ٹرائل سے قبل حراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔ان کے خلاف فوجی فنڈز کے ناجائز استعمال کے الزام میں مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

کویت کے دو اخبارات الرائے اور الجریدہ نے منگل کو یہ اطلاع دی ہے کہ شیخ جابر اور سابق وزیر دفاع اور وزیر داخلہ شیخ خالدالجراح الصباح نے اپنے خلاف بدعنوانی کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

روزنامہ الجریدہ اور القبس کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے شیخ خالد کی رہائی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ وہ بھی کویت کے حکمراں خاندان کے رکن ہیں۔

ان تینوں اخبارات کا کہنا ہے کہ عدالت نے اس کیس سے متعلق معلومات کو شائع کرنے پر پابندی عاید کردی ہے۔اس نے یہ فیصلہ دفاعی ٹیم کی درخواست پر کیا ہے۔اب عدالت نے اس مقدمے کی مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

کویتی حکومت کے ترجمان نے فوری طور پر عدالت کے حکم پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔شیخ جابر2019ء میں وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔وہ 2011ء سے اس منصب پر فائز چلے آرہے تھے۔تب ارکان نے وزیرداخلہ شیخ خالد کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی اور وہ پارلیمان میں اس پر رائے شماری چاہتے تھے۔

وزیراعظم جابر کی حکومت کے مستعفی ہونے کے دوروز بعد اس وقت کے وزیردفاع شیخ ناصر صباح الاحمد نے ایک بیان جاری کیا تھا اور اس میں کہا تھا کہ یہ معاملہ ان کے قلم دان سنبھالنے سے پہلے کا ہے مگر کابینہ نے فوجی فنڈز میں 24 کروڑ دینار (79کروڑ ڈالر) کے گھپلوں کے اس مسئلہ کو نمٹانے سے پہلے ہی استعفا دے دیا تھا۔

شیخ ناصر تب علیل تھے اور وہ گذشتہ سال دسمبر میں وفات پا گئے تھے۔ان سے دوماہ پہلے ان کے والد کویت کے سابق امیرشیخ صباح الاحمد الصباح بھی طویل علالت کے بعد چل بسے تھے۔

2019ء میں حکومت کے مستعفی ہونے کے بعد شیخ صباح نے شیخ جابر کو دوبارہ وزیراعظم نامزد کیا تھا اور انھیں نئی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی تھی لیکن انھوں نے اپنے خلاف میڈیا میں مہم کے بعد یہ پیش کش قبول کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

واضح رہے کہ حکمراں خاندان کی شخصیات پر کرپشن کے الزامات کے خلاف کویت شہر میں پارلیمان کے باہر مظاہرے ہوئے تھے۔کویت کے موجودہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف جنگ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Share this:
Joe Biden
Previous Post بائیڈن انتظامیہ کا افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا ستمبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ
Next Post فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ، تابکاری مواد ٹھکانے لگانے پر تنازعہ
Japan Nuclear Fukushima Plant

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.