geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 15, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    دلچسپ اور عجیب
    • VivaTech Takes Over Champs-Élysées for 10th Anniversaryویوا ٹیک کا دسویں سالگرہ کا جشن: شانزے لیزے پر مستقبل کی جھلک، ہیومنائیڈ روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کا شو
    • JR’s Torn Pont-Neuf Installation Fully Restored After Days of Repairsپونٹ نیف پر جے آر کی ‘کاورن’ آرٹ کی تنصیب ہوا کے نقصان کے بعد مکمل طور پر بحال
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ، تابکاری مواد ٹھکانے لگانے پر تنازعہ

April 14, 2021 0 1 min read
Japan Nuclear Fukushima Plant
Share this:

Japan Nuclear Fukushima Plant

جاپان (اصل میڈیا ڈیسک) جاپان نے فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ کا تابکاری پانی سمندر میں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پڑوسی ملکوں اور ماحولیاتی تنظیموں کی طرف سے اس کی مذمت کی جا رہی ہے۔

جاپانی حکومت نے برسوں سے جاری بحث و مباحثے کے بعد بلآخر منگل کو فیصلہ کیا کہ تباہ شدہ بجلی گھر کا کوئی ایک ملین میٹرک ٹن فضلہ دو سال بعد سمندر میں چھوڑا جائے گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس پانی کو سمندر میں چھوڑنے سے پہلے جتنا ممکن ہوا صاف کیا جائے گا۔ اس تابکاری فضلے کو ٹھکانے لگانے کی ذمہ داری ٹوکیو الیکٹرک پاور کپمنی کی ہے، جس کے پاس اس وقت پانی ذخیرہ کرنے کے ایک ہزار ٹینک ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس سن دو ہزار بائیس کے بعد یہ نقصان دہ مواد سنبھال کر رکھنے کی مزید صلاحیت نہیں ہو گی۔ ناقدین کمپنی کے اس موقف سے متفق نہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو یہ زہریلا مواد سمندر میں پھینکنے کی بجائے یہیں محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

جاپان میں دس برس پہلے زلزلے اور سونامی نے فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ سمیت وسیع رقبے پر زبردست تباہی پھیلائی تھی۔ اس سانحے میں 18500 لوگ مارے گئے یا لاپتہ ہو گئے تھے۔

اس سونامی نے جاپان کے شمال مشرقی ساحل کا 400 کلومیٹر علاقہ برباد کر دیا تھا۔ اس علاقے میں مٹی، پانی اور کھیتوں میں ایٹمی پلانٹ کی تابکاری کے باعث لوگوں کا وہاں جانا ممکن نہیں، جس کے باعث فوکوشیما کے میونسپل علاقوں کو ”نو گو ایریا‘‘ قرار دے کر بند رکھا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سمندر میں چھوڑنے سے پہلے اس تابکاری پانی سے بیشتر زہریلی دھاتیں الگ کرنا ممکن ہو گا، سوائے ٹریٹیم کے، اسے الگ کرنا مشکل ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹریٹیم آبی حیات کے لیے مضرِ صحت ہے اور اگر خوراک کے ذریعے مچھلیوں میں شامل ہو جائے تو انسانی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہو گی۔

تحفظ ماحول کی عالمی تنظیم گرین پیس کے مطابق اس کے علاوہ بھی ‘اسٹرونٹیم نائنٹی‘ جیسی ریڈیو ایکٹو دھاتیں ہیں، جو سمندری حیات اور انسانی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہیں۔ تنظیم کے مطابق تابکاری مواد سمندر میں چھوڑنے سے لوگوں میں کینسر کا خطرہ بڑھ جائے گا، جو کہ کسی طور بھی قابل قبول نہیں۔

ادھر، جاپان کے پڑوسی ملکوں چین اور جنوبی کوریا نے بھی حکومت کے اس فیصلے پر تنقید کی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں مقامی لوگوں، ماحولیاتی تنظیموں اور ہمسایہ ملکوں سے مزاحمت بڑھ گئی تو جاپانی حکومت کو اپنے اس متنازعہ فیصلے پر نظر ثانی کرنی پڑے گی۔

Share this:
Sheikh Jaber
Previous Post کویت کی اعلیٰ عدالت کا سابق وزیراعظم شیخ جابر کو حراست میں لینے کا حکم
Next Post افغانستان، طالبان کے فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں 5 فوجی ہلاک
Afghanistan Soldiers

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار نمبر “86 47”: تفتیش شروع، ٹرمپ کو خطرہ یا آزادیٔ اظہار؟

June 15, 2026
VivaTech Takes Over Champs-Élysées for 10th Anniversary

ویوا ٹیک کا دسویں سالگرہ کا جشن: شانزے لیزے پر مستقبل کی جھلک، ہیومنائیڈ روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کا شو

June 15, 2026
Macron’s Final G7: A Decade of Global Vision Faces Reality

ایوین میں میکرون کا آخری G7: تصوراتی فتوحات اور عملی مایوسیوں کے درمیان عالمی رہنما کا الوداعی پینترا

June 15, 2026
Russian Strikes Hit Kyiv Cathedral, Killing 9 Across Ukraine

یوکرین پر روس کا ہولناک حملہ: تاریخی گرجا گھر شعلوں کی لپیٹ میں، 9 افراد جاں بحق

June 15, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.