geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: ایک دن میں کورونا کے دو لاکھ سے زائد نئے کیسز، تین لاکھ پہنچنے کا خدشہ

April 15, 2021 0 1 min read
Coronavirus Death
Share this:

Coronavirus Death

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کی وبا پوری شدت کے ساتھ جاری ہے لیکن سیاسی اجتماعات اور مذہبی تقریبات بھی بدستور جاری ہیں، جن میں بیک وقت لاکھوں افراد شریک ہو رہے ہیں۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرین کے دو لاکھ سے زائد نئے کیسز اور ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں درج کی گئیں۔ اس وبا سے متاثر اورہلاک ہونے والوں کا ہر روز ایک نیا ریکارڈ بن رہاہے اور بھارت اب صرف امریکا سے پیچھے رہ گیا ہے۔

بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جمعرات پندرہ اپریل کو جاریہونے والے اعدادوشمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے دو لاکھ 739 نئے کیسز درج کیے گئے جس کے ساتھ ہی بھارت میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 40 لاکھ 74 ہزار 564 ہوگئی ہے جبکہ 1038افراد کی موت ہوگئی جس کے ساتھ اس عالمگیر وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بھارت کے بیشتر حصے متاثر ہوچکے ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ یہ سلسلہ مئی کے اواخر تک جاری رہے گا۔

بھارت کے معروف وائرولوجسٹ ڈاکٹر شاہد جمیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ”سب سے زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ کیسز انتہائی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اگر آپ اس کے بڑھنے کی شرح دیکھیں تو یہ روزانہ سات فیصد کے قریب ہے۔ یہ بہت زیادہ شرح ہے اور بدقسمتی سے اگر یہ شرح برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں ہر روز تین لاکھ تک نئے کیسز سامنے آسکتے ہیں۔”

ایک سرکاری ماہر صحت ڈاکٹر ایس کے سرین نے بھی کہا ”نئے کیسز کی تعداد تشویش ناک ہے۔”

ڈاکٹر شاہد جمیل کا کہنا تھا کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے حالیہ اسمبلی انتخابات کے دوران سیاسی جلسوں میں لاکھوں لوگوں کی شرکت اور ہردوار میں کمبھ میلے میں دریائے گنگا میں ڈبکی لگانے کے لیے لاکھوں لوگوں کا جمع ہونا ملک بھر میں کورونا کے تیزی سے پھیلنے کے اہم اسباب ہیں۔

بدھ کے روز ہی ایک دن میں ساڑھے تیرہ لاکھ سے زائد ہندوؤں نے گنگا میں ڈبکی لگائی۔ عقیدت مندوں کا کہنا ہے ”یہ عقیدے کا معاملہ ہے اور یہ کسی بھی چیز سے بالا تر ہے۔”

کورونا کا سب سے زیادہ اثر مغربی ریاست مہاراشٹر پر ہوا ہے۔ ریاستی حکومت نے اگلے پندرہ دنوں تک کے لیے بیشتر تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں پر بندشیں عائد کردی ہیں۔ جس کی وجہ سے ایک بار پھر لاکھوں مہاجر مزدور اپنے وطن واپس لوٹنے کے لیے مجبور ہوگئے ہیں۔ اس کی وجہ سے ریلوے اسٹیشنوں پر افراتفری کا ماحول ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا نے اپنا پچھلا ریکارڈ توڑ دیا۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سترہ ہزار سے زائد نئے کیسز اور ایک سو سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ دہلی حکومت نے کورونا کے بحران پر قابو پانے کے لیے ویک اینڈ پر کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ البتہ کرفیو پاس کے ساتھ بعض لازمی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز نئے ضابطوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا،” یہ بندشیں آپ ہی کے فائدے کے لیے ہیں۔ ان بندشوں سے آپ کو پریشانی تو ضرور ہوگی لیکن یہ کورنا کے ٹرانسمیشن چین کو توڑنے کے لیے ضروری ہے۔”

دہلی حکومت نے متعدد ہوٹلوں اور شادی گھروں کو کووڈ سینٹر میں تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ چودہ اہم پرائیوٹ ہسپتالوں کو کووڈ اسپیشل ہاسپیٹل میں تبدیل کردیا گیا ہے اور 101دیگر پرائیوٹ ہسپتالوں کواپنے 60 فیصد بیڈ کورونا مریضوں کے لیے ریزرو رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کی تنظیموں نے حکومت کے اس فیصلے کی نکتہ چینی کی ہے۔ ایسوسی ایشن آف ہیلتھ کیئر پرووائیڈرس انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر گردھرگیانی نے اس فیصلے کو’بکواس‘ اور غیر کووڈ مریضوں کے ساتھ انصافی قرار دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت کی ‘ناکامی‘ کا خمیازہ آخردیگر مریضوں کو کیوں بھگتنا پڑے؟

مرکزی وزارت تعلیم نے مرکزی(سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن) سطح پر ہونے والے دسویں کلاس کے امتحانات کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ اس سے مجموعی طور پر ساڑھے اکیس لاکھ سے زائد طلبہ متاثر ہوں گے۔

وزیر اعظم نریندرمودی کی صدارت میں ہونے والی ایک میٹنگ میں حکومت نے بارہویں درجہ کے امتحانات کو بھی ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ اس فیصلے کا اثر چودہ لاکھ سے زائد طلبہ پراثر پڑے گا۔

کورونا سے بڑی تعداد میں ہونے والی غیر متوقع اموات کی وجہ سے شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

ملک کے بیشتر حصوں سے رپورٹیں موصول ہورہی کہ شمشان گھاٹوں میں مردوں کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ لاشوں کو جلانے کے لیے لکڑیاں کم پڑ گئی ہیں اور شمشان گھاٹوں نے آخری رسومات کی ادائیگی کے اخراجات بڑھا دیے ہیں۔

بعض شہروں میں قبرستانوں میں بھی گورکن کی کمی اور قبرستان انتظامیہ کی جانب سے تدفین کے اخراجات میں اضافہ کی شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔

Share this:
NATO
Previous Post نیٹو بھی امریکا کے ساتھ ہی افغانستان سے کوچ کے لیے تیار
Next Post فرانس کا اپنے شہریوں اور کمپنیوں کو پاکستان چھوڑنے کا مشورہ
France

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.