کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 6 میں مبینہ مقابلہ ہوا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان میں وجاہت اور عاصم شامل ہیں جب کہ ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول، موٹرسائیکل اور موبائل فون ملا ہے۔
