geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان سے جرمن دستوں کا تیز رفتار انخلا اب چار جولائی سے

April 22, 2021 1 1 min read
German Army
Share this:

German Army

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی جرمن فوج افغانستان میں تعینات اپنے دستوں کا انخلا امریکی دباؤ کے باعث اب بہت تیز رفتاری سے اور گزشتہ ٹائم ٹیبل سے کہیں پہلے مکمل کر لے گی۔ افغانستان سے جرمن فوجی انخلا ممکنہ طور پر چار جولائی سے شروع ہو جائے گا۔

برلن میں جرمن وزارت دفاع کی طرف سے آج بدھ اکیس اپریل کو وفاقی پارلیمان بنڈس ٹاگ کو بتایا گیا کہ امریکا کی طرف سے جرمنی پر اس بارے میں مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ برلن افغانستان سے اپنے فوجی دستوں کا انخلا جلد مکمل کر لے۔ امریکا کی طرف سے اس دباؤ کی وجہ صدر بائیڈن کا یہ اعلان ہے کہ افغانستان سے تمام امریکی فوجی اس سال گیارہ ستمبر کو نائن الیون حملوں کے بیس سال مکمل ہونے سے پہلے پہلے نکل جائیں گے۔

امریکی دستوں کے انخلا کا عملی مطلب ہندوکش کی اس ریاست سے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے تمام فوجیوں کا انخلا بھی ہو گا۔ اس لیے کہ افغانستان میں نیٹو کے مشن ‘ریزولیوٹ سپورٹ‘ میں سب سے زیادہ نفری امریکی فوجیوں ہی کی ہے۔

جرمن وزارت دفاع نے بنڈس ٹاگ کی ڈیفنس کمیٹی کو بتایا کہ امریکی صدر بائیڈن کے اعلان کے بعد جرمنی کو بھی افغانستان سے اپنے فوجیوں کا انخلا 11 ستمبر تک پورا کرنا تھا۔ اب لیکن یہ انخلا بہت تیزی سے اور کافی پہلے، ممکنہ طور پر جولائی کے شروع میں مکمل کر لیا جائے گا۔

وزارت دفاع نے بتایا کہ اس فوجی واپسی کی گزشتہ ٹائم ٹیبل سے بھی دو ماہ پہلے ہی تکمیل کی وجہ یہ ہے کہ انخلا کے دوران فوجیوں کی واپسی کے علاوہ ضروری عسکری ساز و سامان ساتھ لانے اور مجبوری میں کچھ سامان وہیں چھوڑ دینے کے کئی ممالک کی طرف سے مکمل کیے جانے والے عمل کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سے متعلق اور انتظامی نوعیت کے مسائل پیدا نا ہوں۔

یہ تصویر سن 1962 میں لی گئی تھی۔ اس میں کابل یونیورسٹی کی میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس وقت خواتین افغان معاشرے میں اہم کردار ادا کرتی تھیں۔ خواتین کو تعلیمی سہولیات میسر تھیں اور وہ گھروں سے باہر نکل کر کام کر سکتی تھیں۔

جرمنی کی خاتون وزیر دفاع آنےگریٹ کرامپ کارین باؤر نے پہلے یہ فیصلہ کیا تھا کہ افغانستان سے جرمن فوجی انخلا اگست کے وسط تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اب لیکن یہ فوجی واپسی اس سے بھی تقریباﹰ ڈیڑھ ماہ قبل جولائی کے شروع میں مکمل کر لی جائے گی۔

وزرات دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جرمنی نے اپنے طور پر اب جو نظام الاوقات تیار کیا ہے، اس پر عمل درآمد کے لیے نیٹو کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے مشن ‘ریزولیوٹ سپورٹ‘ کی عسکری قیادت سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

جرمن وزارت دفاع کے حکام نے بدھ کے روز نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو یہ بھی بتایا کہ افغانستان سے امریکی فوجی دستوں کے انخلا کے لیے صدر بائیڈن نے گیارہ ستمبر تک کی میعاد کا ذکر تو کیا تھا، تاہم عین اس تاریخ تک اس انخلا کی تکمیل کو عسکری نوعیت کے ایک سیاسی فیصلے کے طور پر ایک غلط اشارہ بھی سمجھا جا سکتا تھا۔ اس لیے کہ اس سال گیارہ ستمبر کو امریکا پر نائن الیون کے دہشت گردانہ حملوں کے ٹھیک بیس سال پورے ہو جائیں گے۔

دنیا بھر میں دہشت گردی سے متاثر ممالک میں افغانستان اس برس سر فہرست رہا۔ سن 2018 کے دوران افغانستان میں 1443 دہشت گردانہ واقعات ہوئے جن میں 7379 افراد ہلاک اور ساڑھے چھ ہزار افراد زخمی ہوئے۔ 83 فیصد ہلاکتیں طالبان کے کیے گئے حملوں کے سبب ہوئیں۔ طالبان نے پولیس، عام شہریوں اور حکومتی دفاتر کو نشانہ بنایا۔ داعش خراسان کی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا۔ افغانستان کا جی ٹی آئی اسکور 9.60 رہا۔

یہی وجہ ہے کہ اب کابل میں مشن ‘ریزولیوٹ سپورٹ‘ کے ہیڈ کوارٹرز میں یہ تیاریاں کی جا رہی ہیں کہ افغانستان سے امریکا سمیت نیٹو کا فوجی انخلا اگر ہو سکے تو گیارہ ستمبر سے کافی پہلے اگست میں ہی مکمل کر لیا جائے۔

تقریبا سبھی عسکری ماہرین اور تجزیہ کار اس بات پر متفق ہیں کہ افغانستان میں تقریباﹰ دو عشروں تک موجودگی کے بعد فوجی انخلا امریکا، جرمنی اور نیٹو کے رکن ہر شریک ملک کے لیے ایک بہت بڑا لاجسٹک چیلنج ہو گا۔

اس دوران نیٹو کے دس ہزار کے قریب فوجیوں کو تو فضائی راستے سے واپس لایا ہی جائے گا لیکن ساتھ ہی بہت بڑا کام فوجی اور جنگی ساز و سامان کی منتقلی بھی ہو گا۔ یہ منتقلی ہوائی جہازوں کے علاوہ ممکنہ طور پر پہلے زمینی اور پھر بحری راستوں سے بھی کرنا پڑ سکتی ہے۔

اس کے علاوہ نیٹو کے رکن ممالک کو اپنا بہت سا عسکری ساز و سامان مجبوراﹰ افغانستان میں چھوڑنا بھی پڑ سکتا ہے، جس سے قبل ایسے ساز و سامان کا وہاں مناسب انداز میں ٹھکانے لگایا جانا بھی بہت اہم ہو گا۔

Share this:
Quetta Blast
Previous Post کوئٹہ میں سیرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکا، پانچ افراد جاں بحق،12 زخمی
Next Post آسٹریلیا نے چین کے ساتھ بیلٹ اور روڈ معاہدہ ختم کر دیا
Marise Payne

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.