geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان: طالبان کے حملے میں کم از کم ایک درجن افغان پولیس اہلکار ہلاک

April 26, 2021 0 1 min read
NATO Forces
Share this:

NATO Forces

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان میں طالبان کے حملوں میں کم از کم ایک درجن افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ طالبان نے یہ حملے ایسے وقت کیے ہیں جب امریکا اور نیٹو ممالک نے جنگ زدہ ملک افغانستان سے اپنی افواج کا انخلاء شروع کر دیا ہے۔

افغانستان میں غیر ملکی فورسز کے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے کہا ہے کہ امریکی اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے فورسز کا انخلاء شروع ہو گیا ہے اور فوجی اڈے اور جنگی آلات افغان فوج کے حوالے کرنے شرو ع کر دیے گئے ہیں۔ یہ اقدامات امریکی صدر جو بائیڈن کے افغانستان میں طویل ترین امریکی جنگ کے خاتمے کے فیصلے کے تحت کیے جا رہے ہیں۔

طالبان نے اتوار کے روز لوگر اور قندھار صوبوں میں اتوار کے روز حملے کیے۔ ان میں بارہ افغان پولیس مارے گئے۔

لوگر کے صوبائی گورنر کے ترجمان دیدار لوانگ نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ سات پولیس اہلکار ہلاک اور تین دیگر اس وقت زخمی ہو گئے جب طالبان نے لوگر صوبے کے محمد آغا ضلع میں ان کی گاڑیوں پر حملہ کر دیا۔

یہ پولیس اہلکار دارالحکومت کابل کے جنوب میں واقع لوگر میں تانبے کی کانوں کی حفاظت پر مامور تھے۔ لوگر کی ریاستی پولیس نے بھی اس حملے کی تصدیق کی ہے۔

افغانستان میں تانبے، لوہے، کوبالٹ اور لیتھیئم کے ذخائر پائے جاتے ہیں تاہم خانہ جنگی اور بدعنوانیوں کی وجہ سے ملک کی اقتصادی حالت بہت خراب ہے۔

اتوار کے روز ہی ایک دوسرا دھماکہ طالبان کے گڑھ سمجھے جانے والے قندھار میں ہوا جب کہ ایک خود کش بمبار نے دھماکہ خیز مادوں سے لدی ہوئی اپنی کار پولیس کی گاڑی سے ٹکرادی۔ یہ حملہ قندھار کے مائی وند ضلع میں پیش آیا۔ اس میں چار پولیس والے زخمی بھی ہو گئے۔

ملک کے مختلف حصوں میں حکومتی سکیورٹی فورسز اورطالبان میں جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس دنوں کے دوران طالبان نے چھ خود کش حملے اور 62 بم حملے کیے۔ ان میں 60 سے زائد شہری ہلاک اور 180 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

افغانستان میں امریکا اور بیرونی افواج کے کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے اتوار کے روز بتایا کہ غیرملکی فوجیوں کی روانگی شروع ہو گئی ہے اور فوجی اڈے اور سازو سامان افغان فوج کے حوالے کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق جنرل اسکاٹ ملر نے اتوار کے روز کہا”وہ صدر جو بائیڈن کے امریکا کی سب سے طویل جنگ کے خاتمے کے فیصلے کے تحت احکام پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔”انھوں نے کہا ”غیرملکی افواج کے انخلا کے عمل کے دوران میں ایسے فوجی وسائل اپنے پاس رکھیں گی، جن سے وہ اپنا دفاع کرسکیں اور ساتھ ہی وہ افغان سکیورٹی فورسز کی بھی معاونت جاری رکھیں گے۔”

افغانستان میں امریکی فورسز اورنیٹو کی مشن کی 2018ء سے کمان کرنے والے جنرل اسکاٹ ملر کا کہنا تھا”مجھے طالبان کے سیاسی کمیشن کے ارکان سے بات چیت کا موقع ملا ہے اور میں نے انھیں باور کرایا ہے کہ اگر تشدد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جاتا ہے اور کسی فوجی فیصلے پر مجبور کیا جاتا ہے تو یہ افغانستان اور افغان عوام کے لیے ایک المیہ ہوگا۔”

جنرل اسکاٹ ملر نے کہا کہ غیرملکی فورسز اس دوران فوج اور دیگر مشینری کا تحفظ کیا جائے گا اور افغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے رواں ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگون حملوں کے بیس برس کے موقع پر11 ستمبر سے قبل افغانستان میں موجود تمام فوجیوں کو واپس بلایا لیاجائے گا۔افغان طالبان اورسابق ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان فروری 2020 میں طے شدہ معاہدے کے مطابق رواں سال یکم مئی تک جنگ زدہ ملک سے امریکی فوجیوں کا انخلا مکمل ہونا تھا۔

جنرل اسکاٹ ملر کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ہماری فورسز یہاں سے مکمل طور پر چلی جائیں گی تو ہم فوجی اڈے ابتدائی طور پر افغان وزارت دفاع اور دیگر افغان فورسز کے حوالے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے وعدہ کیا ہے کہ القاعدہ سے تعلق ختم کردیں گے۔ لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق انہوں نے امریکی قیادت والے غیر ملکی فورسز پر تو حملے کم کر دیے ہیں لیکن افغان سکیورٹی فورسز پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے جنوری میں ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے قریباً 500 جنگجو موجود ہیں۔ طالبان نے ان کے ساتھ قریبی روابط استوار کر رکھے ہیں جبکہ طالبان افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی سے انکار اور ایسی اطلاعات کی تردید کرتے ہیں۔

Share this:
Maryam Nawaz
Previous Post این اے 249 کی الیکشن مہم سے متعلق مریم نواز کا ویڈیو پیغام جاری
Next Post 6 تا 7 فیصد اقتصادی شرح نمو کا ہدف کیسے حاصل ہو گا؟
Pakistan Economy

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.