geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جاوید میانداد نے بابر اعظم کو دنیا کا بہترین بیٹسمین قرار دیدیا

April 28, 2021 2 1 min read
Javed Miandad
Share this:

Javed Miandad

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سابق کپتان جاوید میانداد نے بابر اعظم کو دنیا کا بہترین بیٹسمین قرار دیدیا۔

اپنے یو ٹیوب چینل پر سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ بابر اعظم غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل بیٹسمین ہیں، ایک عرصے بعد پاکستان کو ایسا کرکٹر ملا ہے،وہ اعلی پائے کے کھلاڑی ہیں، میرے خیال سے تو بابر اس وقت دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کپتان بڑے مستحکم انداز میں اپنی اننگز آگے بڑھاتے ہیں،وہ اچھے اسٹروکس کھیلنے کا ہنر بھی جانتے ہیں، انھیں اپنی صلاحیتوں کا اندازہ ہے اور اسی کے مطابق کھیلتے ہیں،بابر ہر گیند کو میرٹ پر اور پیڈ سے نہیں بیٹ سے کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں، یہ ایک بہت بڑا ٹیلنٹ ہے جس کا وہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ بڑی اہمیت کا حامل ہے کہ بابر اعظم اپنی موجودہ فارم برقرار رکھتے ہوئے معیار میں بہتری کا سفر جاری رکھیں،جب کوئی کھلاڑی رنز بنارہا ہو تو اس کا ذہن مثبت اور سیکھنے کا موقع بھی ہوتا ہے، اسی اعتماد کے دور میں اپنی خامیوں پر قابو پاتے جائیں تو صرف 100نہیں بلکہ 200رنز اسکور کریں گے،مقصد ٹیم کو جتوانا ہونا چاہیے۔

سابق کپتان نے کہا کہ جب میں اپنے والد صاحب کو سنچری کا بتاتا تو ان کا سوال ہوتا کہ کیا آ?ٹ ہوگئے،100کرکے وکٹ گنوانا تو درست نہیں، ڈبل سنچری کی طرف کیوں نہیں گئے۔ ہمارے نوجوان بیٹسمینوں کو لمبی اننگز کھیلنے کا ہنر سیکھنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ دورئہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں پاکستان کو کئی بار مشکل صورتحال کا سامنا رہا مگر آخر کار کامیابی حاصل ہوئی، مجموعی طور پر مہمان کرکٹرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اگر آپ جیت جائیں تو شائقین کی توقعات بڑھ جاتی ہیں، بڑا کھلاڑی وہی ہے جو امیدوں پر پورا اترتے ہوئے تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی دکھاتا رہے۔

Share this:
Dollars
Previous Post پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار
Next Post مراکش اور سعودی عرب کا فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن بات چیت کی بحالی پر زور
Morocco and Saudi Arabia

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.