geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سیاسی انجینئرنگ کیلئے ادارے استعمال کیے جا رہے ہیں: مریم نواز

April 28, 2021 1 1 min read
Maryam Nawaz
Share this:

Maryam Nawaz

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی انجینئرنگ کے لیے ادارے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے انکشافات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم آفس کا غلط استعمال کیا، تاریخ میں کبھی موجودہ وزیراعظم آفس کے اندر اتنے گھناؤنے جرائم کا ارتکاب نہیں ہوا، اداروں کے سربراہوں کو بلا کر کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف، مریم نواز کے خلاف یہ مقدمہ کرو، اداروں کے سربراہوں کو کہا جارہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ کرو۔

جسٹس فائز کیخلاف انکوائری کا شہزاد اکبر نے کہا، وزیر اعظم نے کہا ہمت کریں آپ کرسکتے ہیں، بشیر میمن
انہوں نے کہا کہ سیاسی انجینئرنگ کے لیے ادارے استعمال کیے جارہے ہیں لیکن اتنی سیاسی انجینئرنگ کے باوجود نتیجہ کیا رہا، ہر محاذ پر حکمرانوں کو ناکامی ہوئی، جسٹس شوکت عزیز کی گواہی آن ریکارڈ ہے، اب بشیر میمن کی گواہی آگئی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے آفس میں سپریم کورٹ کے موجودہ جج کے خلاف سازش کی گئی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ انشااللہ چیف جسٹس بنیں گے، جسٹس قاضی کے خلاف سازش کی گئی، ان کی اہلیہ کٹہرے میں کھڑی تھیں، مسلم لیگ (ن) اس معاملے کو نہیں جانے دے گی، عدلیہ سے درخواست ہے کہ اس معاملے کو خود دیکھیں،جسٹس قاضی فائز پر جھوٹا ریفرنس بنانے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بھی سنا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ سسلین مافیاز کیا ہوتے ہیں، کہا جاتا ہے ابھی تم گرفتار کرلو، مقدمہ کیا بنانا ہے وہ بعد میں دیکھیں گے، 2014 میں دھرنے شروع ہوئے تب سے جانتے ہیں کیا سازش ہورہی ہے، آج جو کچھ ہورہا ہے وہ بھی اسی سازش کی کڑی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنی بیٹی کو لائے اور مرتی ہوئی بیوی کو چھوڑ کر آئے، نوازشریف نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا، سوچیں جب آپ کی حکومت ختم ہوگی تب کیا ہوگا، پاکستان کا ہرشہری جان گیا ہے عمران خان کس قسم کی ذہنیت کا آدمی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اگر استعفوں میں شامل ہوجاتی تو اب تک یہ حکومت جا چکی ہوتی۔

Share this:
Shahbaz Sharif
Previous Post ‘بشیر میمن کے انکشافات نے نیب نیازی گٹھ جوڑ سے متعلق میرے مؤقف کی تائید کی’
Next Post ‘سابق حکمرانوں نے لندن میں وہاں جائیدادیں لیں جہاں برطانوی وزیراعظم بھی نہیں لے سکتا’
Imran Khan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.