geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان: ہر مالی مدد جمہوری معیارات سے مشروط ہو گی، جرمنی

April 30, 2021 0 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن حکومت کے مطابق افغانستان کے لیے آئندہ ہر قسم کی مالی امداد وہاں جمہوری معیارات پر عمل اور ان کے احترام سے مشروط ہو گی۔ امریکا اور جرمنی سمیت نیٹو ممالک کے فوجی ان دنوں افغانستان سے حتمی واپسی کی تیاریوں میں ہیں۔

مارچ دو ہزار اکیس: گزشتہ ماہ ماسکو میں ہونے والی ایک افغانستان امن کانفرنس میں شریک طالبان کا مذاکراتی وفد
مارچ دو ہزار اکیس: گزشتہ ماہ ماسکو میں ہونے والی ایک افغانستان امن کانفرنس میں شریک طالبان کا مذاکراتی وفد

امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں ماہ کے وسط میں اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن حکومت افغانستان سے اپنے سارے فوجی اس سال گیارہ ستمبر کو امریکا پر نائن الیون کے دہشت گردانہ حملوں کے بیس سال پورے ہونے سے پہلے نکال لے گی۔

عسکری انتظامی وجوہات کی بنا پر امریکا کا جرمنی پر دباؤ ہے کہ وہ بھی نیٹو کے رکن دیگر ممالک کی طرح ہندو کش کی اس ریاست سے اپنے فوجی واپس تو بلا لے گا، مگر برلن کو ایسا جولائی میں اور امریکا سے پہلے کر لینا چاہیے۔

افغانستان میں اب تک تعینات مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے فوجیوں کی تعداد 10 ہزار کے قریب ہے، جن میں بہت بڑی اکثریت امریکی فوجیوں کی ہے۔ نیٹو کی اس فورس میں شامل جرمن فوجیوں کی تعداد 1100 کے قریب ہے اور نفری کے لحاظ سے جرمنی امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

اس تناظر میں افغانستان کے دورے پر گئے ہوئے جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے آج جمعرات انتیس اپریل کے روز کابل میں کہا کہ مستقبل میں افغانستان کے لیے ہر قسم کی مالی امداد اس امر سے مشروط ہو گی کہ وہاں جمہوری معیارات کا خیال رکھا جائے۔

ہائیکو ماس نے کہا، ”یہ بات طالبان بھی جانتے ہیں کہ یہ ملک جسے گزشتہ عشروں کے دوران لڑی جانے والی جنگوں کے نتائج کا آج تک سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اسے بین الاقوامی مالی امداد پر کتنا زیادہ انحصار کرنا پڑتا ہے۔‘‘

جرمن وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا، ”وہ تمام حقوق اور جمہوری معیارات جو اب اس ملک میں مسلمہ حقیقت ہیں، اگر طالبان نے ان کی نفی کی، تو پھر افغانستان کو ملنے والی بین الاقوامی امداد یقینی طور پر بند ہو جائے گی۔‘‘

گیارہ ستمبر 2001ء کو القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے مجموعی طور پر چار مسافر طیارے اغوا کیے۔ دو کے ذریعے نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملہ کیا۔ ایک تیسرے جہاز کے ساتھ امریکی پینٹاگون کو نشانہ بنایا گیا جبکہ چوتھا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ان حملوں میں کل تین ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

ہائیکو ماس کا ان کے اس بیان میں اشارہ سخت گیر حد تک مذہب پسند طالبان کی اس خواہش کی طرف تھا کہ وہ مستقبل میں کابل میں ملکی حکومت کا حصہ بننا چاہیں گے۔

جرمنی کی طرف سے کابل میں وزیر خارجہ ماس کو یہ بات اس لیے کہنا پڑی کہ ماضی میں جب 1996ء سے لے کر 2001ء تک افغانستان میں اقتدار طالبان کی حکومت کے پاس تھا، تو انہوں نے بہت سے بنیادی انسانی حقوق، خاص طور پر خواتین کے حقوق انتہائی محدود کر دیے تھے۔

طالبان کی حکومت کا خاتمہ 2001ء میں امریکا کی قیادت میں بین الاقوامی فوجی مداخلت کے ساتھ ہوا تھا۔ تب سے طالبان عسکریت پسند کابل حکومت اور بین الاقوامی دستوں کے خلاف مسلسل مزاحمت کرتے آ رہے ہیں اور افغانستان کے وسیع تر علاقے آج بھی ان کے کنٹرول میں ہیں۔

Share this:
Election
Previous Post این اے 249 کی نشست پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف سے چھین لی
Next Post پاکستان، کورونا نے مزید 131 زندگیاں نگل لیں
Pakistan Corona Cases

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.