geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا: جہادی سر اٹھا سکتے ہیں، ماہرین کا انتباہ

May 2, 2021 0 1 min read
Soldiers
Share this:

Soldiers

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) نیٹو نے بشمول امریکا اپنے باقی ماندہ فوجیوں کا افغانستان سے انخلا کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس طرح نیٹو فورسز اپنی طویل تر جنگ کے خاتمے کے پہنچ گئی ہے لیکن ملک کا مستقبل ہنوز غیر یقینی نظر آ رہا ہے۔

امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلا کا سلسلہ گرچہ پہلے سے ہی جاری تھا اور یکم مئی اُس کا ایک تسلسل ہے۔ تاہم واشنگٹن انتظامیہ نے یکم مئی مقرر کر کے واضح کیا کہ یہ دراصل وہ ڈیڈ لائن ہے جس پر 2020ء میں طالبان کے ساتھ افواج کے انخلا کے ضمن میں اتفاق ہوا تھا۔ کئی ہفتوں سے افغانستان سے جنگی سازوسامان اور وہاں تعینات فوجیوں کے زیر استعمال اشیا کو نکالنے کا کام جاری تھا۔ افغانستان میں نیٹو کے 36 ممبر ممالک فوجی تعیناتی میں شریک تھے جن میں ڈھائی ہزار امریکی اور گیارہ سو جرمن فوجی شامل تھے۔

جمعرات سے ہی دارالحکومت کابل اور اس کے قریبی بگرام ایئر بیس پرمعمول سے کہیں زیادہ امریکی ہیلی کاپٹروں کی گونج سنائی دے رہی تھی۔ ہفتہ یکم مئی کو افغانستان بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تاکہ افغان سرزمین سے نکلتے وقت امریکی فوجیوں پر کسی بھی ممکنہ حملے کو ناکام بنایا جا سکے۔ اُدھر قائم مقام وزیر داخلہ حیات اللہ حیات نے جمعے کی رات میں پولیس کے اعلیٰ کمانڈروں کے ساتھ بات چیت میں کہا تھا،” امریکی یکم مئی کو باضابطہ طور پر افغانستان سے فوجی انخلا کا آغاز کر دیں گے اور طالبان اس موقع پر تشدد میں اضافہ کر سکتے ہیں۔‘‘ حیات اللہ حیات کے ان بیانات کی آڈیو کلپ صحافیوں کو فراہم کی گئیں تھیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپریل کے وسط میں اعلان کیا تھا کہ 11 ستمبر تک افغانستان سے تمام امریکی فوجی واپس اپنے ملک چلے جائیں گے۔ اس کے فوراً بعد ہی نیٹو نے اعلان کر دیا تھا کہ مذکورہ تاریخ تک مغربی دفاعی اتحاد کا افغانستان آپریشن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ اس طرح افغانستان سے جرمن فوجیوں کی تعیناتی بھی ختم ہو جائے گی۔

یہ جرمن فوج کی تاریخ میں مہنگا ترین اور شدید نقصان دہ مشن ثابت ہوا۔ افغانستان میں تعیناتی کے دوران 59 جرمن فوجی اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان میں سے 35 دہشت گردانہ حملوں اور جھڑپوں میں مارے گئے جبکہ باقی حادثات میں یا فوجی خدمات کی طویل مدت کے دوران وفات پا گئے۔

جرمن فوجی تعیناتی کی لاگت 12 ارب یورو بنی۔ دراصل ابتدائی طور پر اس کا مقصد بطور امن مشن کام کرنا تھا تاہم بعد میں یہ طالبان باغیوں کے خلاف جنگی آپریشن کا کام بھی انجام دینے لگی۔ حالیہ دنوں میں نیٹو فورسز کی بنیادی ذمہ داری افغانستان کی قومی فوج کی تربیت رہی ہے۔

افغانستان میں نیٹو فوج کے انخلا کے بارے میں ملے جُلے جذبات اور رائے پائی جاتی ہے۔ مقامی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹوں میں ان لوگوں کے جذبات کو اجاگر کیا گیا ہے جو یکم مئی کو غیر ملکی فوجیوں کے انخلا پر بہت خوش ہیں اور آخری فوجی کے جانے کے بعد اپنا یوم آزادی منانا چاہتے ہیں۔ تاہم ملک میں بہت سے افراد شدید خوف کا شکار ہیں کہ غیر ملکی افواج کے جانے کے بعد سلامتی کی صورتحال کیسی ہوگی۔ انہیں ایک سخت گیر موقف والی جابر طالبان حکومت کی واپسی اور نئی خانہ جنگی کا ڈر ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے سیاسی اکابرین اور مراعت یافتہ طبقہ یہ کہہ رہا ہے کہ انہیں ایک ‘ذمہ دارانہ فوجی انخلا کی امید تھی۔‘‘ ان کا مطلب یہ ہے کہ امریکا کو فوجی انخلا کے لیے امن مذاکرات میں پیش رفت کا انتظار کرنا چاہیے تھا کیونکہ امریکا کے انخلا کے اعلان کے ساتھ ہی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے دیگر ممالک نے بھی انخلا کا فیصلہ کر لیا۔ یاد رہے کہ طالبان اور کابل حکومت کے مابین امن مذاکرات گزشتۃ ستمبر سے جاری ہیں لیکن یہ تعطل کا شکار ہو گئے۔

جرمن سمیت دیگر ماہرین انسداد دہشت گردی نے موجودہ حالات کو ”جہادیوں کے جاگ اُٹھنے کا موقع‘‘ قرار دیتے ہوئے جہادیوں کے ایک بار پھر سر اُٹھانے کے امکانات سے خبر دار کیا ہے۔

Share this:
Joe Biden
Previous Post شیڈول کے بغیر امریکی صدر نے’موساد’ کے چیف کو ملاقات کے لیے بلا لیا
Next Post کیا نریندر مودی نے طبی ماہرین کی تنبیہ نظر انداز کر دی تھی؟
Covid-19 Patient

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.