geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی وزارت صحت نے آنے والے دن وبا کے حوالے سے سخت قرار دیے

May 3, 2021 0 1 min read
Saudi Ministry of Health
Share this:

Saudi Ministry of Health

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت صحت نے کرونا وبا کے حوالے سے آنے والے دن زیادہ اہم اور خطرناک قرار دیتے ہوئے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وبا کی روک تھام کے لیے حکومت کے وضع کردہ ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کریں۔

وزارت صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ عیدالفطر کے ایام افسوس کے دنوں میں نہیں بدلنے چاہئیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ شہری کرونا ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم اس وقت کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لاتے ہوئے وبا کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آنے والے دن بالخصوص عید کے ایام زیادہ حساس اور اہم ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ مملکت میں کرونا ویکسین لگوانے کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ اب تک کرونا ویکسین کا کوئی منفی اثر سامنے نہیں آیا اور ویکسین کے نتیجے میں کسی شہری کی وفات کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔ انہوں نے شہریوں‌ پر زور دیا کہ وہ ویکسین کے حوالے سے افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ اس حوالے سے سرکاری سطح پر باقاعدہ طور پر جاری ہونے والے بیانات پر توجہ دیں۔ ترجمان نے کہا کہ اگر ویکسین لگوانے کے نتیجے میں کسی شہری کو اپنے جسم میں کسی عارضے کی شکایت ہوتی ہے تو وہ فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رجوع کرے۔

ادھر سعودی عرب کی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے کہا ہے کہ تمام تجارتی مراکز میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے ایام زیادہ اہم ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وزارت تجارت دوسرے محکموں کے ساتھ مل کر چوبیس گھنٹے تجارتی سرگرمیوں کے دوران شہریوں کے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نماز فجر کے بعد دکانیں کھونے کی اجازت دی گئی ہے تاہم وبا زیادہ پھیلنے کی صورت میں شہریوں کو بازاروں کا رخ نہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 937 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد متاثرہ کرونا مریضوں کی کل تعداد 4 لاکھ 19 ہزار 348 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز کی تعداد 9705 ہے جب کہ 1351 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران مزید 1120 افراد صحت یاب ہو گئے۔

Share this:
Virat Kohli and Anushka Sharma
Previous Post انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟
Next Post سعودی عرب کا 17 مئی سے بری، بحری اور فضائی سرحدیں کھولنے کا اعلان
Saudi Citizens

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.