geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا بحران: بھارتی ڈاکٹروں میں خودکشی کا بڑھتا رجحان

May 4, 2021 3 1 min read
Indian Doctors
Share this:

Indian Doctors

دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کورونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں میں ذہنی دباؤ بڑھ رہا ہے۔اس کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ ڈاکٹرز غیر معمولی حالات میں مسلسل کام کرنے پر مجبور ہیں۔

بھارتی دارالحکومت دہلی کے ایک نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ایک پینتیس سالہ ڈاکٹر نے گزشتہ دنوں خودکشی کرلی، وہ سخت ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔ڈاکٹروں کی ملک گیر تنظیم انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق کورونا کی وجہ سے بھارت میں اب تک تقریباً ساڑھے سات سو ڈاکٹروں کی موت ہو چکی ہیں جبکہ نیم طبی عملے کی تعداد ان کے علاوہ ہے۔

کورونا کی دوسری لہر سے پیدا شدہ بحرانی صورت حال کی وجہ سے ڈاکٹروں پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔انہیں بالعموم مسلسل پندرہ دنوں تک ڈیوٹی کرنا پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے رشتہ داروں سے دور ہو جاتے ہیں اور اکیلا پن محسوس کرتے ہیں۔ آکسیجن جیسی ضروری اور دیگر طبی ساز و سامان کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو بے بسی کے عالم میں مرتے ہوئے دیکھ کر ڈاکٹر خود بھی ذہنی تناؤ میں آجاتے ہیں۔

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن(آئی ایم اے) کے سابق صدر ڈاکٹر راجن شرما نے ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کو آرام نہیں مل رہا ہے۔ ان کے لیے کوئی پروٹوکول نہیں ہیں۔ ڈاکٹر تھکان محسوس کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر شرما کہتے ہیں، ”مریضوں کا علاج کرتے ہوئے ڈاکٹر کو مریض سے قربت ہو جاتی ہے لیکن جب وہ کورونا کے کسی مریض کو بچا نہیں پاتے ہیں توانہیں شدید ذہنی تکلیف پہنچتی ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ایسی بہت سی مثالیں دیکھنے کو مل رہی ہیں کہ”ڈاکٹر مریضوں کا حوصلہ بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔حتی کہ وہ ان کے سامنے ڈانس بھی کرتے ہیں تاکہ مریض کی ذہنی کیفیت بہتر ہو اور وہ جلد از جلد صحت یاب ہو سکے۔”

ڈاکٹر وویک رائے کی خودکشی سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹروں پر کتنا ذہنی دباؤ ہے۔

کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے 35 سالہ ڈاکٹر وویک رائے نے گزشتہ دنوں دہلی میں اپنے گھر میں خودکشی کرلی۔ وہ ایک پرائیوٹ ہسپتال میں کورونا آئی سی یو وارڈ میں گزشتہ ایک ماہ سے ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

آئی ایم اے کے سابق سربراہ ڈاکٹر روی وانکھیڈکر نے ان کی موت پر ایک ٹوئٹ کرکے بتایا کہ وہ ایک ہونہار ڈاکٹر تھے اور اس وبا کے دوران انہوں نے سینکڑوں لوگوں کی زندگیاں بچائی تھیں۔ لیکن اتنی زیادہ اموات کو دیکھ کر وہ ڈپریشن کا شکار ہو گئے اور انہوں نے خودکشی کرلی۔ ان کی بیوی دو ماہ کی حاملہ ہیں۔

آئی ایم اے کے سابق سربراہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وویک رائے کی خودکشی سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹروں پر کتنا ذہنی دباؤ ہے۔ انہوں نے کہا، ”ایک نوجوان ڈاکٹر کی اس طرح کی موت کسی قتل سے کم نہیں ہے کیونکہ بنیادی ہیلتھ کیئر سہولیات کی قلت کی وجہ سے ڈاکٹرز بھی مایوسی کا شکار ہورہے ہیں۔ یہ انتہائی خراب سیاست اور انتہائی خراب گورننس ہے۔”

کووڈ کی رپورٹنگ کرنے والے ایک بھارتی صحافی کا ویڈیو بھی کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ اپنے مریضوں کو بچا نہ سکنے کی وجہ سے انہوں نے ڈاکٹروں کو کس طرح پھوٹ پھوٹ کرر وتے ہوئے دیکھا ہے۔ ماہرین نفسیات کے مطابق خود ڈاکٹروں کے نفسیاتی مریض بن جانے کا اصل پتہ اس وقت چلے گا جب یہ وبا ختم ہو گی۔

حکومت کے تمام دعووں اور غیرملکی امداد کے باوجود کورونا کا بحران شدید تر ہوتا جارہا ہے۔

آئی ایم اے کا کہنا ہے کہ کووڈ کی وجہ سے ڈاکٹروں کی اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ تین لاکھ سے زائد ممبران والی تنظیم آئی ایم اے کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر جیئیش لیلے نے ایک بیان میں بتایا کہ ان کی تنظیم کی طرف سے یکجا کردہ اعدادو شمار کے مطابق اب تک 747 ڈاکٹروں کی کورونا سے موت ہوچکی ہے۔

ڈاکٹر لیلے کے مطابق ڈاکٹروں کی سب سے زیادہ یعنی 89 اموات تامل ناڈو میں اور 80مغربی بنگال میں ہوئی ہیں۔مہاراشٹر میں 74، آندھرا پردیش میں 70، اترپردیش میں 66، کرناٹک میں 68 اور گجرات میں 62 ڈاکٹروں کی اموات ہوچکی ہیں۔بہار میں 40 اور دہلی اور مدھیہ پردیش میں 22-22 ڈاکٹر وں کی اب تک کورونا سے موت ہوچکی ہے۔ دیگر ہیلتھ ورکرز کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔جن کے بارے میں حکومت نے کوئی اعدادو شمار اب تک جاری نہیں کیے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ڈاکٹروں اور نرسوں پر حملوں کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔

ڈاکٹروں کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ نہ صرف انہیں مسلسل کئی دنوں تک کام کرنا پڑرہا ہے بلکہ کام کے اوقات بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔ ہسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد جب وہ گھر جاتے ہیں تو انہیں ہوم آئسولیشن میں رہنا پڑتا ہے۔ انہیں اپنے گھر میں بھی والدین اور بیوی بچوں سے دور الگ کمرے میں یا پھر چودہ دنوں تک آئسولیشن سینٹر میں گزارنا ہوتے ہیں۔

ہسپتال میں علاج کے دوران جب کسی مریض کی موت ہوجاتی ہے تو بعض اوقات ان کے رشتہ دار ہنگامہ کردیتے ہیں اور ڈاکٹروں کو بھی ان کے عتاب کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔ حالیہ دنوں میں ڈاکٹروں اور نرسوں پر حملوں کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔

ایسی بھی رپورٹیں ہیں کہ علاج کے دوران کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود انہیں خود اپنے ہی ہسپتال میں بیڈ نہیں مل پاتا ہے۔

بھارت میں کورونا سے متاثرین کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ساڑھے تین لاکھ سے زائد نئے کیسز کے ساتھ بھارت میں کورونا سے متاثرین کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ ساڑھے تین ہزار مزید اموات کے ساتھ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ بائیس ہزار چارسو آٹھ ہوگئی ہے۔

حکومت کے تمام دعووں اور غیرملکی امداد کے باوجود کورونا کا بحران شدید تر ہوتا جارہا ہے۔

Share this:
Mexico Metro Rail Crash
Previous Post میکسیکو: میٹرو ریل حادثے میں متعدد ہلاک
Next Post سی آئی اے صدر دفاتر میں گھسنے کی کوشش، مسلح شخص کو گولی مار دی گئی
CIA

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.