geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی نےاسلام پسند تنظیم انصار انٹرنیشنل پر پابندی لگا دی

May 6, 2021 1 1 min read
Police
Share this:

Police

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن حکومت نے ایک ایسی اسلام پسند تنظیم پر پابندی لگا دی ہے، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ مبینہ طور پر بیرونی ممالک میں دہشت گرد گروپوں بشمول الشباب کی مالی معاونت کرتی ہے۔

جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے شہر ڈسلڈورف میں قائم تنظیم انصار انٹرنیشنل پر اس شبے میں پابندی عائد کیے جانے کا اعلان کیا کہ یہ تنظیم صومالیہ میں الشباب اور فلسطینی علاقوں میں حماس جیسے ‘دہشت گرد گروپوں‘ کی مالی اعانت کرتی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کے ترجمان اسٹیو آلٹرنے ایک ٹویٹ میں لکھا، ”یہ نیٹ ورک دنیا بھر میں دہشت گردی کی مالی اعانت کرتا ہے۔‘‘ اسٹیو آلٹر نے وزیر داخلہ زیہوفر کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”اگر آپ دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اس کے مالی ذرائع کو نچوڑ کر خشک کر دینا ہو گا۔‘‘

جرمنی کے مغربی صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہر ڈسلڈورف میں قائم اس مسلم انتہا پسند تنظیم پر الزام ہے کہ وہ جن بیرون ملک دہشت گرد گروپوں کو رقوم بھیجتی ہے، ان میں شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ، فلسطینی علاقوں میں حماس اور صومالیہ میں الشباب بھی شامل ہیں۔

جرمنی کی 16 میں سے 10 وفاقی ریاستوں رائن لینڈ پلاٹینیٹ، باڈن ورٹمبرگ، باویریا، برلن، برانڈن برگ، ہیمبرگ، نارتھ رائن ویسٹ فیلیا، لوئر سیکسنی، شلیسوگ ہولشٹائن اور ہیسے میں بدھ کی صبح اس سلسلے میں پولیس نے چھاپے بھی مارے۔ یہ کارروائی جن 90 افراد کے حوالے سے کی گئی، ان میں سے نصف کا تعلق نارتھ رائن ویسٹ فیلیا سے ہی ہے۔ ڈسلڈورف اسی جرمن صوبے کا دارالحکومت اور اقتصادی مرکز ہے۔ کالعدم قرار دی گئی تنظیم انصار انٹرنیشنل کی ویب سائٹ پر اس کی انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر سرگرمیوں کے حوالے سے درج ہے کہ یہ تنظیم ‘اندرون اور بیرون ملک محتاج انسانوں کی مدد کرتی ہے اور اس کے منصوبے لبنان، سوڈان اور فلسطینی علاقوں میں جاری ہیں۔

تاہم جرمن وزارت داخلہ کا ماننا ہے کہ کچھ واقعات میں اس تنظیم کی طرف سے ایسے امدادی منصوبوں کے لیے بھی مالی مدد فراہم کی گئی، جو ‘براہ راست دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کے دائرہ کار میں آتے ہیں‘۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ اس امر کی قائل ہو چکی ہے کہ انصار انٹرنیشنل کی مشنری سرگرمیاں جرمن آئین کے تقاضوں کے منافی ہیں۔ جرمنی میں اس تنظیم پر پابندی کے لیے سرکاری کارروائی کا آغاز 2019ء میں اس وقت ہوا تھا، جب انصار انٹرنیشنل کے نیٹ ورک کے خلاف وسیع تر چھاپے مارے گئے تھے اور بڑے پیمانے پر مواد قبضے میں لے لیا گیا تھا۔

برلن میں جرمن وزارت داخلہ نے متنبہ کیا ہے کہ انصار انٹرنیشنل کے بیرون ملک قائم کردہ اداروں میں جرمنی سے بچوں کے وہاں بھیجے جانے اور وہاں سلفی انتہا پسندانہ مواد سے ان کی تربیت کے امکانات بھی پائے جاتے ہیں۔ سلفی مسلمانوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سخت گیر سنی عقیدے کے حامل اور اسلامی شرعی قوانین کے نفاذ کے حامی ہوتے ہیں، جو اسلامی قوانین والی ریاست کے قیام کے لیے عسکریت پسندی کی بھی حمایت کرتے ہیں۔ کئی دیگر اسلامی فرقوں اور مسلم گروپوں کی طرح وہ بھی یہی سمجھتے ہیں کہ جس عقیدے پر وہ عمل کرتے ہیں، وہی اسلام کی اصل شکل ہے۔

گزشتہ برس جرمنی کی داخلی انٹیلیجنس ایجنسی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا تھا کہ 2019 ء میں جرمنی میں سلفی مسلمانوں کی مجموعی تعداد میں واضح اضافہ ہوا تھا۔ اس رپورٹ میں سلفیوں کو ‘مسلم انتہا پسندوں‘ کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تب تک ملک میں ان کی تعداد 12 ہزار 150 ہو چکی تھی۔ اسی رپورٹ سے یہ انکشاف بھی ہوا تھا کہ جرمنی میں سلفی نظریات کے حامل مسلمانوں کی تعداد 2011 ء کے مقابلے میں تین گنا سے بھی زیادہ ہو چکی ہے اور یہ گروپ جرمنی میں مستحکم ہوتا جا رہا ہے۔

Share this:
G7
Previous Post ‘جی 7’ کا ایران سے دوہری شہریت کے حامل قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
Next Post مودی اور بولسونارو، دو عوامیت پسند لیڈر: مشترک اور مختلف کیا
Prime Minister Modi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.