geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یروشلم: مسجد اقصٰی میں پرتشدد جھڑپیں، 180 افراد زخمی

May 8, 2021 1 1 min read
Jerusalem Protest
Share this:

Jerusalem Protest

یروشلم (اصل میڈیا ڈیسک) یروشلم کے شیخ جراح علاقے سے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر کے اسرائیلی آباد کاروں کے قبضے میں دینے کے معاملے نے اسرائیل میں کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

یروشلم میں بیت المقدس کے احاطے میں جمعے کے روز نمازیوں پر اسرائیلی پولیس کی فائرنگ اور اس کے بعد فلسطینیوں کے ساتھ شدید جھڑپوں میں 180 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ ان میں چھ اسرائیلی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ فلسطینی طبی عملے اور اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ کم از کم 80 افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ بہت سے لوگوں کے چہرے اور آنکھیں اسرائیلی پولیس کی طرف سے چلائی جانے والی ربر کی گولیوں اور اسٹن گن کے چھروں سے زخمی ہوئے ہیں۔

مسجد اقصٰی مسلمانوں کا تیسرا سب سے متبرک مقام ہے۔ یہودی بھی اسے اپنے لیے متبرک مقامات میں سے ایک قرار دیتے ہیں۔

بیت المقدس میں حالیہ ہفتوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ ماہ رمضان کے دوران فلسطینیوں کی پرانے شہر کے کچھ حصوں تک رسائی پر اسرائیل کی جانب سے پابندی اور بعض فلسطینیوں سے ان کے گھروں کو خالی کرا کے اسرائیلی آباد کاروں کو دینے کے خلاف احتجاج بتایا جاتا ہے۔

جمعے کے روز جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب مسلمان مسجد اقصی کے احاطے میں نماز کے لیے جمع ہوئے تھے اور وہاں بھاری تعداد میں پولیس تعینات کردی گئی تھی۔

خبر رسا ں ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلسطینی پولیس کی طرف کرسیاں، جوتے اور پتھر پھینک رہے ہیں جس کے بعد پولیس نے ان پر گولیاں چلانا شروع کر دیں۔

اسرائیلی پولیس نے یروشلم کے پرانے شہر کے اندر مسجد اقصٰی کی طرف جانے والے دروازوں کو بھی بند کر دیا تھا۔

مسجد اقصی میں تصادم کے اس واقعے سے قبل اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی پولیس چوکی کے پاس فائرنگ کر کے دو فلسطینیوں کو ہلاک اور تیسرے کو زخمی کر دیا تھا۔

قبل ازیں جمعے کے روز اسرائیلی فورسز نے بتایا کہ انہوں نے مشرقی یروشلم میں تصادم کے بعد پندرہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں نے پولیس افسران اور ان کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔ دوسری طرف فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی نوآبادکاروں اور پولیس نے شیخ جراح میں جمعے کی صبح کو ایک فلسطینی پر حملہ کیا۔

یروشلم میں حالیہ دنوں میں کشیدگی میں کافی اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ اسرائیلی آبادکار شیخ جراح میں موجود فلسطینیوں کے گھروں کو خالی کرا کے وہاں نئی بستیاں آباد کرنا چاہتے ہیں۔

اس معاملے کی ایک عدالت میں سماعت بھی ہو رہی ہے۔ تاہم فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلیوں کو عدالت کی حمایت حاصل ہے اور انہیں ان کے گھروں سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔ حالیہ برسوں میں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دینے کے بہت سے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

امریکا نے یروشلم میں کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف متنبہ کیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی نائب ترجمان جالینا پورٹر نے کہا، ”ہمیں یروشلم میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر انتہائی تشویش ہے۔ کشیدگی کو کم کرنا انتہائی ضروری ہے اور ایسے تمام اقدامات مثلاً لوگوں کو گھروں سے نکالنے، آبادکاری کی سرگرمیاں اورمکانات کے انہدام سے گریز کیا جائے جن سے کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ بعض ایسے فلسطینی کنبوں سے بھی گھر خالی کرائے جا رہے ہیں جو ان میں کئی نسلوں سے آباد ہیں۔

اقوام متحدہ نے اسرائیل کو مشرقی یروشلم سے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے زبردستی نکالنے کی کوشش روک دینے کی اپیل کی اور متنبہ کیا کہ اس کا یہ اقدام ‘جنگی جرائم‘ کے مترادف ہوگا۔

اقو ام متحدہ انسانی حقوق کے ترجمان رپرٹ کول ویلے نے جنیوا میں نامہ نگاروں سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا، ”ہم اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں کہ مشرقی یروشلم مقبوضہ فلسطینی علاقے کا حصہ ہے، جہاں بین الاقوانی انسانی قوانین کا اطلاق ہوتا ہے۔”

یورپی ممالک نے بھی گزشتہ روز اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ مغربی کنارے کے علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر روک دے۔ اس حوالے سے جرمنی، فرانس، اٹلی، اسپین اور برطانیہ کی جانب سے جاری بیانات میں اسرائیل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بیت المقدس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ایسے اقدامات سے اجتناب کرے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یورپی ملکوں کا کہنا تھا، ”ہم اسرائیلی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں 450 گھروں کی تعمیر کے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اپنی توسیع پسندی کی پالیسی کو ختم کرے۔ اگر اس فیصلے پر عمل ہوتا ہے تو یہ ایک مستحکم فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے نقصان دہ ہو گا۔”

Share this:
India Corona Deaths
Previous Post بھارت میں کورونا سے ریکارڈ ہلاکتیں، تمل ناڈو میں لاک ڈاؤن
Next Post شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنا عدالتی حکم کی خلاف ورزی قرار
Maryam Nawaz

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.