geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: مسلسل دوسرے دن کورونا کے باعث چار ہزار سے زائد اموات

May 10, 2021 1 1 min read
India Corona Death
Share this:

India Corona Death

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی یومیہ تعداد چار ہزار سے زائد رہی۔ بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے مطالبے زور پکڑ رہے ہیں۔

ملکی وزارت صحت نے گزشتہ روز چار ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ کیں۔ بھارت میں کووڈ انیس کے باعث اموات کی کل تعداد 242,362 ہو گئی ہے اور ملک بھر میں کل کیسز کی تعداد بھی اب بائیس ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔

بھارت کووڈ انیس کی دوسری لہر سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ہر روز ملک میں پہلے سے زیادہ کیسز اور ہلاکتیں ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔ مریضوں کے لیے آکسیجن اور بستروں کی شدید کمی ہے اور قبرستانوں اور شمشان گھاٹوں میں مرنے والوں کی آخری رسومات کے لیے جگہ نہیں۔

بھارت کی کئی ریاستوں نے کورونا انفیکشنز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث سخت لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے۔ ان ریاستوں میں عوامی نقل و حرکت پربھی پابندی عائد ہے اور کچھ ریاستوں میں تو سینما گھر، ریستوراں اور شاپنگ مالز بھی مکمل طور پر بند ہیں۔

نئی دہلی اور اتر پردیش کی حکومتوں نے لاک ڈاؤن سترہ مئی تک بڑھا دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی پر ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیکل ایسوسی ایشن نے رات کے کرفیو کے بجائے ملک بھر میں ‘بہتر پلاننگ اور پہلے سے اعلان کردہ‘ لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔ اس تنظیم کی جانب سے کہا گیا ہے، ”ہم کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پیدا ہونے والے بحران میں بھارتی وزارت داخلہ کے سست اور نامناسب رد عمل پر حیران ہیں۔‘‘

نریندر مودی کو مذہبی اجتماعات اور الیکشن ریلیوں پر پابندی عائد نا کرنے پر پہلے ہی کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز بھارت میں چار ہزار سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ کورونا وائرس کے باعث کسی ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔ صحت سے متعلق بھارت کے ایک قومی انسٹیٹیوٹ کے مطابق ملک میں اس سال اگست تک کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ایک ملین تک پہنچ سکتی ہے۔

Share this:
Hassan Rohani
Previous Post ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی اور پابندیوں کا خاتمہ: صدر روحانی پرامید
Next Post ترکی کے بغیر یورپی یونین اپنا وجود مضبوط شکل میں برقرار نہیں رکھ سکے گی: ایردوان
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.