geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ہیکرز سے کیسے بچایا جا سکتا ہے؟

May 12, 2021 0 1 min read
WhatsApp
Share this:

 WhatsApp

واشنگٹن : عالمی سطح پر سب سے زیادہ مقبول ایپ واٹس ایپ کے صارفین دن کے 24 گھنٹوں میں سے کئی گھنٹے اس ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔

تاہم اس کے باوجود واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا کی کئی ایپس ایسی ہیں جو کہ صارف کے لیے 100 فیصد محفوظ نہیں ہیں لہٰذا ہم نے سوچا کیوں نہ آج بات کچھ ایسی تجاویز پر کی جائے جس کے ذریعے جانا جا سکے کہ ایک واٹس ایپ صارف اپنا اکاؤنٹ ہیک ہونے یا دیگر تصاویر اور ویڈیوز کو لیک ہونے سے کیسے بچا سکتا ہے تو آئیے جانتے ہیں وہ تجاویز کون سی ہیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی واٹس ایپ پرائیویسی سیٹنگ کم از کم آپ کےرابطوں (my contacts ) کے ساتھ ترتیب دی گئی ہو، اگر آپ کے کانٹیکٹس میں کم عمر افراد بھی شامل ہیں تو واٹس ایپ پروفائل پکچر پر اپنی تصویر لگانے سے گریز کریں۔

واٹس ایپ کا سب سے اہم فنکشن لاسٹ سین ہے جو بتاتا ہے کہ صارف نے آخری مرتبہ واٹس ایپ کب استعمال کیا تھا لہٰذا ہیکرز سے محفوظ رہنے کے لیے سیٹنگ میں موجود پرائیویسی آپشن میں جاکر کوئی نہیں (nobody )یا (my contacts )کا آپشن کلک کریں۔

اس آپشن کے حوالے سے جو چیز خاص اہم ہے وہ یہ کہ اگر آپ لاسٹ سین ظاہر نہیں کرتے تو آپ دوسروں کا لاسٹ سین بھی نہیں دیکھ پائیں گے۔

یہ جان لیں کہ آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ آپ کی سوشل میڈیا پروفائل نہیں ہے جہاں آپ کو خود سے متعلق تمام تفصیلات مثلاً عمر، عہدہ ،شناختی کارڈ نمبر جیسی تمام تفصیلات شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بزنس یا کمپنی اکاؤنٹ ہے تو آپ اس سیکشن کو پبلک کرسکتے ہیں لیکن اس صورت میں بھی صرف ضروری معلومات شیئر کریں۔

پرائیویسی سیٹنگ واٹس ایپ کا ایک اہم فنکشن ہے اور جب بھی آپ اپنے ایڈریس بک میں کسی کانٹیکٹ کا اضافہ کریں تو پرائیویسی سیٹنگ کو اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے۔ اس کا بہترین طریقہ select allآپشن کو منتخب کرنے کے بجائے my contacts کا انتخاب ہے تاہم ہر نئے کانٹیکٹ کو ایڈ کرتے وقت اس انتخاب کو دہرانا ہوگا۔

اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ کوئی بھی شخص آپ کی اجازت کے بنا آپ کو واٹس ایپ کے کسی بھی گروپ میں ایڈ نہیں کر سکے گا, اگر کوئی شخص ایسا چاہے گا تو ایڈ کیے جانے سے قبل واٹس ایپ آپ سے اجازت طلب کرے گا۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا واٹس ایپ اسٹیٹس آپ کے کانٹیکٹس میں شامل تمام لوگوں کے بجائے صرف مخصوص افراد ہی دیکھیں تو واٹس ایپ کے تمام صارفین کے لیے یہ بھی بآسانی ممکن ہے۔

اس کے لیے آپ اسٹیٹس پرائیویسی سیٹنگ میں جاکر my contact کے بجائے my contact except کا انتخاب کرکے ان لوگوں سے اپنا اسٹیٹس چھپا سکتے ہیں جن پر آپ اپنا واٹس ایپ اسٹیٹس ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔

نوٹ :زیر غور تجاویز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے ہیں۔

Share this:
Peshawar Motorway Accident
Previous Post پشاور موٹروے ٹول پلازہ پر گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا اہلکار چل بسا
Next Post پاکستان میں کورونا مریضوں میں بلیک فنگس کا انکشاف، 4 جاں بحق
Pakistan Corona Patients

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.