geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل اور حماس کی لڑائی جاری، فلسطینی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ

May 16, 2021 1 1 min read
Israel Attack
Share this:

Israel Attack

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) ویک اینڈ پر بھی حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان جنگ جاری رہی۔ دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر حملے کیے جارہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ جب تک ضروری ہوگا حماس کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔

اسرائیلی اخبار، ‘دی یروشلم پوسٹ’ کے مطابق ہفتے کی شب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک ویڈیو خطاب میں کہا،”آگ کا جواب آگ سے دیا جائے گا۔‘‘ نیتن یاہو نے کہا کہ فوجی آپریشن تب تک جاری رہے گا جب تک اسرائیل اپنے اہداف حاصل نہیں کر لیتا اور جب تک تمام اسرائیلی شہریوں کو امن اور سلامتی حاصل نہیں ہو جاتی۔

دوسری جانب حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی حملوں کے باعث شکست تسلیم کرنے والے نہیں۔ دوحہ میں فلسیطین کی حمایت میں جاری ریلی کے دوران ہانیہ کا کہنا تھا کہ یروشیلم کی مسجد الاقصیٰ “ریڈ لائن” ہے، ”آج اس تنازعے کا نام، اس جنگ کا نام اور اس انتفادہ (مزاحمتی تحریک) کا نام ہے یروشلم، یروشلم، یروشلم۔‘‘

حماس اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ کے دوران غزہ میں کئی خاندان اپنی جان بچانے کی کوشش میں محفوظ مقام تلاش کرتے رہے، دکھی والدین بمباری میں اپنے ہلاک ہونے والے بچوں کو یاد کر کے روتے رہے اور صحافیوں کو اپنے دفاتر سے اسرائیلی بمباری کی وارننگ پر جان بچانے کے لیے فوری بھاگنا پڑا۔

حماس کے زیر کنٹرول غزہ میں حالیہ تنازعہ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 174 ہو گئی ہے۔ ان ہلاکتوں میں 47 بچے اور 23 خواتین شامل ہیں۔ دو ملین آبادی والی غزہ پٹی میں جمعے کو ایک ہی خاندان کے دس اور ایک ہی خاندان کے چھ افراد اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہوئے۔

اسرائیل جہاں عرب اور یہودی آبادی ساتھ ساتھ رہائش پذیر ہے، وہاں اطلاعات کے مطابق پر تشدد واقعات میں دو بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بچوں کے تحفظ کے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں بہت بڑے پیمانے پر تشدد کیا جا رہا ہے اور بچے اس تنازعے کی بھاری قیمت چکا رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق انہوں نے اتوار کی شب حماس کے ایک ٹاپ لیڈر یحییٰ السنوار کے گھر کو نشانہ بنایا ہے۔ حماس کے اس لیڈر کا گھر غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں واقع ہے۔ دوسری جانب حماس نے یہ تسلیم کیا ہے کہ اس کے اب تک بیس جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔ حماس اور اسرائیل کے مابین گزشتہ ایک ہفتے سے پرتشدد لڑائی جاری ہے۔ حماس اسرائیل کی جانب تقریبا دو ہزار سے زائد راکٹ فائر کر چکا ہے، جن میں سے زیادہ تر کو اسرائیلی دفاعی نظام نے راستے میں ہی تباہ کر دیا تھا۔ دوسری جانب اسرائیل غزہ میں سینکڑوں جان لیوا حملے کر چکا ہے۔ اس خونی تنازعے کو ختم کرنے کی بین الاقوامی کوششیں ابھی تک ناکام ثابت ہوئی ہیں۔

غزہ پٹی میں بین الاقوامی میڈیا کے زیر استعمال ایک بلند عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد امریکا نے صحافیوں کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے، جس میں لڑائی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ اس کے بعد جو بائیڈن نے فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جو ان کے صدر بننے کے بعد پہلا رابطہ تھا۔ فلسطینی صدر کے ایک ترجمان کے مطابق یہ ٹیلفون کال ‘انتہائی اہم‘ تھی تاہم اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

ایک ماہ قبل اسرائیلی پولیس کی جانب سے یروشلم میں مسجد الاقصیٰ میں ایک کارروائی تنازعہ کی وجہ بنی۔ مسجد الاقصیٰ یروشلم کی ایک پہاڑی پر قائم ہے اور مسلمانوں اور یہودیوں دونوں کے لیے ایک انتہائی مقدس مقام ہے۔ مشرقی یروشلم میں بھی تناؤ اس وقت بڑھا جب اس ماہ کے آغاز میں فلسطینیوں کی جانب سے ان اسرائیلیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا جنہوں نے کچھ فلسطینی خاندانوں کو زبردستی گھروں سے نکال دیا تھا۔ گزشتہ پیر کو حماس کی جانب سے یروشلم میں راکٹ داغے گئے اور یہ پیغام دیا گیا کہ وہ فلسطینی مظاہرین کے ساتھ ہے۔ اسرائیلی نے جواب کارروائی کرتے ہوئے فضائی بمباری کا آغاز کر دیا۔

اب حالیہ پر تشدد کارروائیوں کے باعث خدشہ ہے کہ غزہ میں تیسرے انتفادہ یا فلسطینیوں کی اسرائیل کے خلاف مزاحمتی تحریک کا آغاز ہو سکتا ہے۔ پہلی تحریک سن 1987 سے 1993 تک جاری رہی جبکہ دوسری مزاحمتی تحریک یا انتفادہ کا آغاز سن 2000 میں ہوا اور یہ قریب پانچ سال تک جاری رہی۔

Share this:
Pope Francis
Previous Post غزہ اور اسرائیل میں لڑائی بند کی جائے، پوپ فرانسس
Next Post امریکی عوام ماسک پہننا جلد بند کر سکتے ہیں، ماہرین کی رائے
President Biden

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.