geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارتی پنجاب میں مسلم اکثریتی علاقہ ایک نیا ضلع اور اس پر تنازعہ

May 17, 2021 2 1 min read
Amrinder Singh
Share this:

Amrinder Singh

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب نے عید کے موقع پر مسلم اکثریتی علاقے مالیر کوٹلہ کو نیا ضلع بنانے کا اعلان کیا۔ لیکن ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی اس پر برہم ہے۔

بھارتی ریاست پنجاب کی کل آبادی تقریباً پونے تین کروڑ ہے اور اس ریاست میں مسلمان دو فیصد سے بھی کم ہیں۔ تاہم سرحدی خطے مالیر کوٹلہ واحد ایسا علاقہ ہے جہاں مسلمانوں کی آبادی 70 فیصد کے قریب ہے۔

ریاست کے وزیر اعلٰی امرندر سنگھ نے عید کے موقع پر مالیر کوٹلہ کو ریاست کا ایک نیا ضلع بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب پنجاب میں 23 اضلاع ہو گئے ہیں۔ تقسیم ہند سے قبل مالیر کوٹلہ مسلم نوابوں کی ایک ریاست ہوا کرتی تھی اور اسے ضلع کا درجہ دینے کا ایک دیرینہ مطالبہ بھی تھا جسے اب تسلیم کر لیا گيا ہے۔

اس کا اعلان کرتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلی اموندر سنگھ نے کہا، ’’عید کے مبارک موقع پر میری حکومت کی جانب سے مالیر کوٹلہ کو نیا ضلع قرار دینے پر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ریاست کا یہ 23 واں ضلع بڑی تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔‘‘

لیکن بھارت کی حکمراں سخت گیر ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی نے اسے تفرقہ پسند سیاست قرار دیتے ہوئے کانگریس پارٹی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ پنجاب حکومت کے اعلان کے دوسرے روز ہی یو پی کے وزیر اعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا، ’’مذہب اور عقائد کی بنیاد پر کوئی بھی تفریق بھارت کے آئین کی روح کے منافی ہے۔ اس وقت، مالیر کوٹلہ کی تشکیل کانگریس کی فرقہ پرست سیاست کی عکاس ہے۔‘‘

بی جے پی کے کئی دیگر رہنماؤں نے بھی پنجاب حکومت کے اس فیصلے پر یہ کہہ کر نکتہ چینی کی ہے کہ یہ فیصلہ فرقہ پرستی پر مبنی ہے۔ اور یہ کہ حکومت نے ایک خاص برادری کے ووٹ بینک کے لیے یہ اقدام کیا ہے۔

لیکن امریندر سنگھ نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یو پی کے وزیر اعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ کو پنجاب کے بارے میں کچھ نہیں معلوم اور انہیں ریاست کے معاملات سے بالکل الگ رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا، ’’پنجاب یو پی سے کہیں بہتر ہے، جہاں بی جے پی کی فرقہ پرست اور تباہ کن حکومت، ریاست میں گزشتہ چار برسوں سے بڑے سرگرم طریقے سے مذہبی اختلافات کو فروغ دینے کا کام کرتی رہی ہے۔‘‘

مالیر کوٹلہ کی بنیاد افغان حکمراں شیخ صدر الدین جہاں نے سن 1454ء میں رکھی تھی اور پھر 1657ء میں بایزید خان نے بطور ایک علحیدہ ریاست اسے قائم کیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ مالیر کوٹلہ ریاست کے نوابین اور سکھوں کے درمیان پہلے سے ہی بہت اچھے رشتے تھے چنانچہ تقسیم ہند کے دوران بھی اس مسلم اکثریتی ریاست نے پاکستان کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا تھا۔

1947ء میں برصغیر کی تقسیم کے بعد جب بھارت اور پاکستان کے نام سے دو ملک وجود میں آئے تو اس وقت سب سے زیادہ تشدد ریاست پنجاب میں ہوا تھا جہاں مسلمانوں کی آبادی 50 فیصد سے بھی زیادہ تھی۔ لیکن اس خون خرابے کے دوران بھی مالیر کوٹلہ کا علاقہ اس تشدد سے کم و بیش پاک رہا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ سکھوں کے آخری گرو گوبند سنگھ جب مغلوں سے بر سر پیکار تھے اس وقت مالیر کوٹلہ کے نواب شیر محمد خان نے ان کے دو بیٹوں کی جان بچانے میں کافی مدد کی تھی اور اسی لیے بین الاقوامی سطح پر سکھ برادری مالیر کوٹلہ کے نواب شیر محمد خان کا بڑا ادب و احترام کرتی ہے۔

پنجاب کے کئی اضلاع پر مشتمل یہ ریاست سن 1948 تک برقرار رہی اور تقسیم ہند کے بعد اس کا بھارت میں انضمام ہوا تھا۔ اس ریاست کے آخری نواب افتخار علی خان آخر تک مالیر کوٹلہ میں ہی مقیم رہے جن کا انتقال سنہ 1982ء میں ہوا تھا۔ لیکن اس نواب خاندان کے بہت سے دیگر ارکان تقسیم کے بعد پاکستان منتقل ہو گئے تھے جو آج بھی لاہور میں رہتے ہیں۔

مالیر کوٹلہ میں ہی معروف صوفی سنت بابا حیدر شیخ کی بھی درگاہ ہے۔ مالیر کوٹلہ سے اس وقت رضیہ سلطانہ رکن اسبملی اور ریاستی حکومت میں وزير بھی ہیں۔

Share this:
Tourist Places
Previous Post ملک بھر کے سیاحتی مقامات کو تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ
Next Post اسرائیل اور غزہ بحران: ہلاکتوں کی تعداد 200 سے متجاوز
Israel Gaza Crisis

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.