geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل اور غزہ بحران: ہلاکتوں کی تعداد 200 سے متجاوز

May 17, 2021 0 1 min read
Israel Gaza Crisis
Share this:

Israel Gaza Crisis

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) سرائیل نے پیر کی صبح بھی غزہ پر فضائی حملے کیے ہیں جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے فوجی کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس طرح یہ عسکری تنازعہ اب دوسرے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے اتوار کی دیر شب اور پیر کو علی الصبح غزہ کے کئی علاقوں پر بمباری کی۔ اس سے قبل اتوار کے روز حماس نے بھی راکٹ کے ذریعے اسرائیل کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنایا تھا۔

اسرائیلی فوج نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ”اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے جنگی طیارے غزہ پٹی کے علاقے میں شدت پسندوں کے اہداف کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔” خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ان فضائی حملوں کے دوران ایک موقع پر مسلسل دس منٹ تک دھماکے ہوتے رہے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ تنازعے کے آغاز کے بعد سے اتواراب تک کا سب سے ہلاکت خیز دن تھا جب اسرائیلی بمباری میں 42 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس میں دس بچے اور 16 خواتین شامل ہیں۔ غزہ میں حکام کے مطابق اب تک اسرائیلی بمباری میں کم سے کم 192 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس میں 58 کم سن بچے، 43 خواتین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پندرہ سو کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تقریبا تین ہزار راکٹ اسرائیل پر داغے ہیں اور اس کے بھی آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس طرح اس لڑائی میں اب تک مجموعی طور پر دو سو افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید لڑائی خطے کو ”بے قابو بحران” میں ڈال سکتا ہے۔

صحافیوں کی عالمی تنظیم ‘رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز’ نے میڈیا اداروں پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی عالمی فوجداری عدالت کی مستغیث اعلی فاتو بن سوڈا سے تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل نے غزہ کے جلال ٹاور کو بمباری سے منہدم کر دیا تھا جس میں الجزیرہ اور خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹیڈ پریس جیسے کئی عالمی میڈیا کے دفاتر تھے۔

ادارے کے سکریٹری جنرل کرسٹوفر ڈیلوری کا اتوار کے روز ایک بیان شائع ہوا ہے جس میں کہا گیا کہ میڈیا اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنانا جنگی جرائم کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا، ”دانستہ طور پر میڈیا اداروں کو تباہ کر کے اسرائیلی ڈیفینس فورسز میڈیا اداروں کو نہ صرف مادی نقصان نہیں پہنچا رہے ہیں بلکہ وہ اس تنازعے کی کوریج کی راہ میں بھی وسیع تر رکاوٹیں ڈال رہے ہیں جس کا عام شہریوں پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔ ہم بین الاقوامی فوجداری عدالت کی پراسیکیوٹر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بات کا تعین کریں کہ آیا یہ فضائی حملے جنگی جرائم تو نہیں ہیں۔”

لیکن اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے میڈیا اداروں والی عمارت پر حملے کا دفاع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہیکہ حماس اس عمارت کو اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کر رہا تھا۔

خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹیڈ پریس کے مطابق چین، ناروے اور تیونس جیسے ممالک کی کوشش تھی کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کم سے ایک بیان جاری کر سکے جس میں جنگ بندی کی اپیل کے ساتھ معاندانہ رویہ ختم کرنے کی بات کہی جا سکے تاہم امریکا نے ایسا بھی کرنے سے باز رکھا اور اسے ویٹو کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق امریکا کا کہنا تھا کہ وہ سفارتی سطح پر اس تنازعے کے خاتمے کی کوششیں کر رہا ہے اور اس طرح کے بیان سے اس کی کوششوں کو دھچکا لگ سکتا ہے۔

نیو یارک میں ڈی ڈبلیو کے نامہ نگاراینز پوہل کا کہنا ہے، ”بیشتر سفارت کاروں کا خیال ہے کہ اسرائیلی کارروائی غیر قانونی ہے اور اس کی جانب سے ہلاکت خیز ہتھیاروں کا استعمال غیر متناسب اور سخت ہے۔”

نامہ نگار کے مطابق امریکا اس وقت پوری طرح سے اسرائیل کا حامی ہے اور وہ کسی بھی ایسے بیان کو ویٹو کر دے گا جس میں اسرائیل کی کارروائی کے لیے اس پر نکتہ چینی کی گئی ہو۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ان کی انتظامیہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کے لیے سرگرم ہے۔ عید کی مناسبت سے پہلے سے ریکارڈ شدہ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا، ”میری انتظامیہ علاقے میں مستقل امن کے لیے فلسطینیوں، اسرائیل اور خطے کے دیگر شراکت داروں کے ساتھ گفت و شنید جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم اس بات پربھی یقین رکھتے ہیں فلسطین اور اسرائیل دونوں کو امن و سلامتی سے رہنے اور مساوی آزادی کا حق حاصل ہے۔”

Share this:
Amrinder Singh
Previous Post بھارتی پنجاب میں مسلم اکثریتی علاقہ ایک نیا ضلع اور اس پر تنازعہ
Next Post اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل، نوٹیفکیشن جاری
Shahbaz Sharif

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.