geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سندھ کی 17 سرکاری جامعات کو 6 ارب روپے کا مالی خسارہ

May 19, 2021 2 1 min read
Universities
Share this:

Universities

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز یونیورسٹیز کو درپیش بدترین مالی بحران اور اربوں روپے کی بجٹ کٹوتی کے معاملے پر پہلی بار ہم آواز ہوکر میدان میں آ گئے ہیں۔

سندھ کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز یونیورسٹیز نے مشترکہ طور پر وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو علیٰحدہ علیٰحدہ خطوط جاری کر دیے ہیں جس میں گزشتہ دو مالی سال کے بجٹ میں کٹوتی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کا تذکرہ کرتے ہوئے ان جامعات کو قائم رکھنے اور انھیں مزید چلانے کے لیے بجٹ میں کئی ارب روپے کے فوری اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کو بھیجے گئے خط میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو بھی مخاطب کیا گیا ہے جبکہ خط کی کاپی ایچ ای سی اسلام آباد، وفاقی سیکریٹری فنانس اور وفاقی سیکریٹری ایچ ای سی کو بھی بھجوائی گئی ہے۔
اسی طرح وزیر اعلی سندھ کو لکھے گئے خط کی کاپی چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عاصم حسین، ایڈیشنل چیف سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور صوبائی سیکریٹری فنانس کو بھی بھیجی گئی ہے۔

اس سلسلے میں سندھ کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کا ایک آن لائن اجلاس بھی ہوا یہ اجلاس سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری کی جانب سے بلایا گیا تھا جبکہ سندھ کے وائس چانسلرز کی جانب سے مذکورہ خطوط کا مسودہ بھی ڈاکٹر فتح مری کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

ان خطوط میں وفاقی وزیر خزانہ، وفاقی وزیر تعلیم اور وزیر اعلی سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان بھر کی سرکاری جامعات بالعموم اور سندھ کی جامعات بالخصوص بدترین مالی بحران کی جانب بڑھ رہی ہیں جس سے معیاری تعلیماور تحقیق متاثر جبکہ اکیڈیمیا ، طلبہ اور ریسرچرز میں بے چینی پھیل رہی ہے۔

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں ہائر ایجوکیشن کا 64 بلین روپے کا بجٹ مختص کیا تھا جو گزشتہ مالی سال 1 بلین کم تھا جبکہ گزشتہ مالی سال 2019/20 میں ایچ ای سی اور فنانس ڈویژن کی جانب سے مشترکہ طور پر جامعات کی ضروریات کا تخمینہ 103ارب روپے لگایا گیا تھا۔

اس بدترین صورتحال کے سبب سندھ کی بعض جامعات تنخواہیں اور پینشن تک ادا کرنے سے قاصر ہورہی ہیں جس کے سبب طلبہ و محققین کی سہولیات کے حوالے سے خود ہی اندازے لگائے جاسکتے ہیں۔

خطوط میں کہا گیا ہے کہ اب اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ وفاقی حکومت نئے بجٹ میں پینشن اور تنخواہوں میں 15سے 20 فیصد تک اضافے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت اور ایچ ای سی کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کے بجٹ میں عدم اضافے کی بھی اطلاعات آرہی ہیں جس کے سبب جو جامعات اس وقت 30 فیصد تک مالی خسارے میں ہیں اب وہ 50 فیصد تک مالی خسارے کا سامنا کریں گی۔

خط میں سندھ کی جامعات کی مالی پوزیشن کو واضح کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ کی 17 سرکاری جامعات کی اسسمنٹ کی گئی ہے جس کے بعد معلوم ہوا ہے کہ صرف ان 17 جامعات کے سالانہ اخراجات 31 ارب روپے سے زائد ہیں تاہم انھیں ایچ ای سی کی جانب سے صرف 7.83 ارب روپے دیے گئے ہیں، 12 ارب روپے یہ جامعات اپنی آمدنی سے لاتی ہیں جبکہ 5 ارب روپے حکومت سندھ دیتی ہے۔

اس طرح سندھ کی سرکاری جامعات کو اس وقت 6 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے،مزید یہ کہ حکومت نے گذشتہ دو مالی سال میں پینشن اور تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا ہے جس کے باعث یہ 17 جامعات بدترین خسارے میں جاچکی ہیں،خط میں واضح کیا گیا ہے کہ خسارے اور بجٹ ضروریات کا تذکرہ جن17 جامعات کے لیے کیا گیا ہے ان میں سندھ میں نئی قائم کی گئی جامعات شامل نہیں ہیں۔

ان نئی قائم کی گئی جامعات میں بی این بی وومن یونیورسٹی سکھر، شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور، شہید اﷲ بخش یونیورسٹی آف آرٹس اینڈ ڈیزائن جامشورو، صوفی یونیورسٹی بھٹ شاہ، جی سی یونیورسٹی حیدرآباد اور کچھ سب کیمپس شامل ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اس صورتحال کے پیش نظر سندھ کی جامعات کے لیے مختص 7.83 ارب روپے کے بجٹ کو بڑھا کر 15 ارب روپے کردیا جائے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر این ایف سی ایوارڈ کے پیٹرن کو مد نظر رکھا جائے تو بھی سندھ کی جامعات کی گرانٹ 16 ارب روپے بنتی ہے۔ خط میں وائس چانسلرز نے وزیر اعلی سندھ سے اس معاملے پر ملاقات کی درخواست بھی کی ہے۔

Share this:
Ali Tareen and Jahangir Tareen
Previous Post جہانگیر اور علی ترین کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
Next Post وفاقی وزرا نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا
office

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.