geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی وزیر خارجہ ایران سے ابتدائی مذاکرات میں پیش رفت کے بارے میں خوش اُمید

May 20, 2021 0 1 min read
Prince Faisal bin Farhan
Share this:

Prince Faisal bin Farhan

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے ساتھ ابتدائی جائزہ بات چیت میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں خوش اُمیدی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خارجہ کا ایران سے تعلقات کی بحالی کے بارے میں بات چیت سے متعلق یہ پہلا بیان ہے۔انھوں نے پیرس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ’’ہم نے ابتدائی بات چیت کا عمل شروع کیا ہے۔یہ ابھی بالکل ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن ہم اس کے بارے میں پُرامید ہیں۔‘‘

شہزادہ فیصل نے کہا کہ ’’اگر ایرانی یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات ہی ان کے مفاد میں ہیں تو پھر میں پُرامید ہوسکتا ہوں۔‘‘انھوں نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ایران سے مذاکرات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ ’’جون میں ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے سعودی عرب سے مذاکرات پر کیا اثرات مرتب ہوں گے تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے اثرات کم سے کم ہوں گے۔‘‘

انھوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری تفہیم کے مطابق ایران کی خارجہ پالیسی کا سپریم لیڈر(آیت اللہ علی خامنہ ای) تعیّن کرتے ہیں۔اس لیے ہمارا نہیں خیال کہ صدارتی انتخابات سے اس میں کوئی جوہری تبدیلی رونما ہوگی۔‘‘

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا:’’یہ ممکن ہے کہ نمایندوں میں کوئی تبدیلی ہو اور وہ پالیسی کی عکاسی کریں لیکن بالآخر جو کچھ برسرزمین ہو گا، اسی کی اہمیت ہوگی اور وہ سب رہبراعلیٰ کی تحریک پر ہوگا۔‘‘

عراق میں ایران اور سعودی عرب کے حکام کے درمیان گذشتہ قریباً ڈیڑھ ایک ماہ سے دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے مذاکرات ہورہے ہیں۔عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی اس مذاکراتی عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کررہے ہیں۔

دونوں ملکوں نے ابتدا میں ان مذاکرات کو خفیہ ہی رکھا تھا لیکن فنانشیل ٹائمز نے سب سے پہلے ان کا انکشاف کیا تھا اور بتایا تھا کہ ایرانی اور سعودی حکام کے درمیان اس سلسلہ کی پہلی ملاقات 9اپریل کو بغداد میں ہوئی تھی۔

ایرانی حکومت نے 10 مئی کوان مذاکرات کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ ان کے نتائج کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

اس سے تین روز پہلے سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے 7 مئی کوایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کا مقصد علاقائی کشیدگی کا خاتمہ ہے لیکن ساتھ ہی اس نے یہ کہا تھا کہ ان کے حاصلات کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ سعودی عرب اس ضمن میں ایران سے ’’قابل تصدیق اقدامات‘‘چاہتا ہے۔

Share this:
Tiger
Previous Post سمندری طوفان تائوتے نے سلمان خان کی فلم کا سیٹ تباہ کردیا
Next Post لبنانی وزیر خارجہ خلیجی ممالک مخالف شرانگیزبیان کے بعد منصب سے سبکدوش
Lebanese Foreign Minister

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.