geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاک چین تیری میری سدا دوستی

May 22, 2021 1 1 min read
Pakistan China Friendship
Share this:

Pakistan China Friendship

تحریر : روہیل اکبر

چین کے ساتھ ہمارا منفرد تعلق ہے ایسا تعلق جو سیاسی رہنماؤں سے ہوتا ہوا عوامی سطح تک پہنچ چکا ہے 1951 میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات مضبوطی سے فروغ پا رہے ہیں جس سے دنیا کے دوسرے ممالک کے لئے ایک مثال قائم ہوئی ہے سفارتی محاذ پر چین نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا اور مسئلہ کشمیر پر بھی ہمیشہ پاکستان کے موقف کی تائیدکی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلند پاک چین مثالی اور لازوال دوستی کے70سال مکمل ہونے پر محکمہ ڈاک نے یادگاری ٹکٹ کا اجرا بھی کیا ہے دونوں ملکوں کے7 دہائیوں پر مشتمل قریبی تعلقات پوری دنیا کیلئے مثال ہیں پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے چائنا میڈیا گروپ نے پاکستان میں چینی سفارتخانے کے اشتراک سے ایک خصوصی گیت “تیری میری سدا دوستی” ریلیز کیا ہے اس گیت کی موسیقی پاکستان کے نامور موسیقار ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے دلکش موسیقی کے ساتھ ساتھ خوبصورت مناظر کی فلم بندی نے ناظرین اور سامعین کو بے حد متاثر کیا ہے۔

گیت کی شاعری میں چین اور پاکستان کے عظیم دوستانہ تعلقات کو انتہائی خوبصورت انداز سے اجاگر کیا گیا ہے شاعری میں دونوں ممالک کے درمیان محبت،خلوص، اپنائیت،قربانی اور ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ چلنے کے عزم کو شاندار طریقے سے بیان کیا گیا ہے۔گیت کی ویڈیو میں ایک جانب جہاں پاکستان میں مقبول ترین کھیل کرکٹ کو نمایاں کیا گیا ہے وہاں دوسری جانب جدید ترین ٹیکنالوجی بالخصوص اسپلٹ اسکرین ایڈیٹنگ تکنیک کے استعمال سے پاکستان چین دوستی کی بلندی،عظمت اور وسعت کو دکھایا گیا ہے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات اہم اور انتہائی منفرد نوعیت کے ہیں بغیر کسی لالچ کے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کی بنیاد دوستی، اخلاقیات اور عوام کی دیکھ بھال پرہے دونوں ممالک کی دوستی کو بیان کرنے کے لئے پاکستان میں اکثر یہ محاورہ بولا جاتا ہے کہ یہ دوستی پہاڑوں سے بلند، سمندروں سے زیادہ گہری اور شہد سے میٹھی ہے اور یہ محاورہ گزشتہ 70سالہ تعلقات کی انتہائی مناسب وضاحت ہے ۔

آہنی دوستی صرف دونوں حکومتوں کے مابین نہیں بلکہ پاک چین تعلقات کو جو چیز ممتاز کرتی ہے وہ دونوں ممالک کے عوام میں قریبی دوستی اور بے ساختہ تعاون ہے ہر مشکل وقت میں چین ہمارے ساتھ کھڑا ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے پاکستانیوں کی چین کے ساتھ جذباتی وابستگی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات مزید بڑھتے جارہے ہیں اور پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارا ہمسایہ دنیا کی 2 بڑی عالمی طاقتوں میں پہنچ چکا ہے اور دنیا پیش گوئی کررہی ہے کہ جس تیزی سے چین آگے بڑھ رہا ہے اسے کوئی روک نہیں سکتا اس لیے ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہماری دوستی اس ملک سے ہے جس سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، جس طرح چین نے ترقی کی شہروں کو توسیع دی انہیں سنبھالا، آلودگی کم کی، ان سب مسائل کا سامنا اب پاکستان کو بھی ہے چین نے ان سب مشکلات پر کیسے قابو پایا ہم مغربی ممالک کے مقابلے میں چین سے زیادہ سیکھ سکتے ہیں کیوں کہ ان کی ترقی چین سے مختلف ہے ہم خاص طور پر چینی صدر کو اس بات پر مبارکباد دیتے ہیں کہ بقول ان کے چین میں شدید غربت ختم کرلی گئی ہے۔

یہ 35 سال کا سفر ہے جس میں چین نے منصوبہ بندی کر کے لوگوں کو خط غربت سے نکالا، اس سے پاکستان بہت سیکھ سکتا ہے جبکہ تحریک انصاف اور بلخصوص پنجاب کی حکومت کا تو مقصد ہی یہی ہے کہ اپنی عوام کو غربت سے اوپر لے کر آنا ہے، چین ایسا ملک ہے جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں کہ کسی اور ملک نے 35 سال کے عرصے میں 701 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا ہو پاکستان چین دوستی نیک نیتی، اخلاقیات اور شفقت پر مبنی ہے، پاک چین دوستی کو پاکستان میں تمام لوگوں کی پائیدار اور وسیع حمایت حاصل ہے،پاکستان چین کا واحد اور سدا بہار باہمی اہم شراکت دار ہے،چین اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ پورے خلوص کے ساتھ کام کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تبادلے نسل در نسل چلتے آ رہے ہیں پاکستان اورچین برے دونوں میں دوست رہے مشکلات کے باوجود اپنے مقاصد کے حصول میں دونوں ممالک نے بے انتہا قربانیاں دیں پاک چین لازوال دوستی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے۔ چین کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی فراہمی سے پاکستان میں قیمتی جانوں کو بچایا گیا پاک چین دوستی دونوں اقوام کا سب سے اہم اسٹریٹجک اثاثہ ہے۔

دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں سے پاک چین اقتصادی راہداری سے شاندار نتائج ملے پاک چین اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوا اور خطے میں خوشحالی آئی گزشتہ دہائیوں میں دونوں ممالک کے مابین تعاون اور باہمی مدد کے متعدد دل کو چھو لینے والے واقعات سامنے آئے ہیں جس میں پاکستان کی جانب سے رکاوٹوں کو توڑنے کے لئے نئے چین کو امداد کی فراہمی اور شاہراہ قراقرم کی تعمیر بھی شامل ہے جس کے دوران سینکڑوں پاکستانی اور چینی انجینئروں اور مزدوروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا چینی حکومت اور عوام نے چین میں پاکستانی طلبا کی کوویڈ-19 کی وبا کے دوران بہترین نگہداشت کی۔چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کے پرچم بردار منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)نے پاکستان کی بجلی کی شدید ضرورت کو پورا کیا، ملک میں ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا، جس سے پاکستانی عوام کو مستند فوائد حاصل ہوئے ہیں گوادر بندرگاہ وسط ایشیائی ممالک کو سمندر تک رسائی فراہم کرسکتی ہے، جس سے خطے کے باہمی رابطوں کو مزید تقویت ملے گی پاکستان اور چین نے ہمیشہ تعاون اور عدم مداخلت پر زور دیاہے۔

دونوں ممالک متعدد بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں اور ہانگ کانگ اور تائیوان سمیت بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں آج کے دن کی مناسبت سے میں چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پرانہیں مبارکباد پیش پیش کرتا ہوں اور خاص طور پر غربت کے خاتمے کے عظیم کارناموں کو بھی سراہتا ہوں کروڑوں افراد کو غربت سے نکالنا ایک قابل ذکر واقعہ ہے۔ چین نے تعلیم، صحت، روزگار اور فلاح و بہبود پر توجہ دی یہی وہ چیز ہے جس سے ہم سیکھ سکتے ہیں سی پی سی کی موثر تنظیم اور عوامی تعاون کی بدولت چین نے کوویڈ۔19 پر کامیابی کے ساتھ قابو پایا ہے اور پاکستان سمیت متعدد ممالک نے چین کے انسداد وبا کے تجربے سے سیکھا ہے کورونا وائرس کسی بھی سرحد یا قومیت کا لحاظ نہیں کرتا لہذا اس وبا کو چین کو بدنام کرنے کے لئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا محض ایک پراپیگنڈہ اورناقابل قبول ہے چین میں ایک منفرد جمہوری اورحکمرانی کا نظام قائم ہے چین میں پالیسیوں میں بہترین تسلسل پایا جاتا ہے اور چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم ایک اچھی مثال ہے۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Water Crisis in Pakistan
Previous Post پاکستان میں آبی بحران عندیہ
Next Post نیپال: پارلیمان تحلیل، نئے انتخابات کا اعلان
Nepal Demonstration in Kathmandu

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.