geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 14, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جاہل اور جہالت

May 27, 2021 0 1 min read
Ignorance
Share this:

Ignorance

تحریر : ایم سرور صدیقی

درویش ابھی کٹیا میں ہی تھے کہ باہر لوگوں کا ہجوم نظر آنے لگا کچھ برگد کے نیچے۔ موسم خوش گوار ہونے کے باعث زیادہ تر افراد کٹیا کے سامنے کئی ادھر ادھر۔۔۔ کچھ پردے کے پیچھے جہاں خواتین کے بیٹھنے کا الگ سے انتظام تھا جہاں مردوںکو کسی طور جانے کی اجازت نہ تھی ساتھ آئے بچوںنے الگ اودھم مچارکھا تھا کہ مردوں کے درمیان ایک بحث چھڑ گئی ۔۔۔دنیا میں سب سے بڑا جاہل کون ہے؟جتنے منہ اتنی باتیں جتنے۔۔۔ واعظ اتنی دلیلیں۔۔ کوئی بے سروپاحوالہ دیتا توفہم وفراست رکھنے والوں کے چہروں پر بے ساختہ مسکراہٹ پھیل پھیل جاتی۔۔کوئی ابوجہل کا حوالہ دیتا کوئی کسی اور کا۔۔بھانت بھانت کی بولیاں سن کر لوگ محظوظ ہورہے تھے۔۔۔ اچانک کٹیا کا دروازہ کھلا ایک درازقدسفید لباس میں ملبوس سخص باہر نکلا اس کی صورت ایسی کہ ایمان تازہ ہوجائے۔۔۔یہی وہ دوریش تھے جن کو دیکھنے،ان کی دانش سے بھرپور باتیں سننے لوگ جوق در جوق کچھے چلے آتے۔۔ان کے چہرے پر ہلکا سا تبسم تھا درویش نے ادھر ادھرکا ایک طائرانہ جائزہ لیا اور سب کو بڑی محبت سے السلام علیکم و رحمتہ اللہ کہا حاضرین پر ایک نظردوڑائی ایک ایک فردکی خیر خیر یت دریافت کی پھر پوچھا ۔۔۔ہاں بھئی دوستو آج تو بحث زوروںپر تھی۔۔بحث مباحثہ اچھی بات ہے ا س سے ذہن کھلتاہے لیکن بحث دلیل کے ساتھ ہونی چاہیے کچھ لوگ جذباتی ہوجاتے ہیں جس سے مسائل جنم لے سکتے ہیں ایک اور بات بڑی اہم ہے کسی بات کو انا کا مسئلہ بھی نہیں بنانا چاہیے کیونکہ اختلاف اور بات ہے حقیقت اور چیز۔۔۔اختلاف کو حقیقت سمجھ لینا دانائی نہیں اسی طرح حقیقت کو اختلاف بنا لینا بھی کوئی مناسب نہیں ہر چیزکا اپنا ایک مقام ہے۔۔۔

ایک شخص اپنی جگہ سے اٹھ کھڑاہوا جناب بحث تو یہ ہورہی تھی دنیا میں سب سے بڑا جاہل کون ہے؟ حضور اس پر روشنی ڈالیں شاید کسی کا بھلاہوجائے۔۔۔ درویش نے سرگھماکر اس شخص کو دیکھا چہرے پر ایک بارپھر تبسم پھیل گیا بڑی متانت سے بولے۔۔۔ اپنی انگشت سے اس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے گویا ہوئے میاں جی نے بڑی خوبصورت بات کہہ ڈالی ہے شاید آپ نہیں جانتے ۔۔ یقینا کچھ تو جانتے ہوںگے اچھی بات بتانا بھی بھلا کرنے کے مترادف ہے یہ صدقہ ٔ جاریہ بھی ہے۔ یہ ایک طرح سے نیکی کا سفر بھی ۔۔ ایک مضطرب نوجوان نے کچھ کہنا چاہا درویش نے ہاتھ اٹھاکر کہا تمہیں اپنے سوال کا جواب جلد مل جائے گا ۔۔۔

آپ نے کبھی سوچنے کی کوشش کی ہے جہالت کیا ہے ؟ زیادہ تر سوچنے کی زحمت ہی نہیں کرتے یہ بھی جہالت کی ایک قسم ہے غور کریں۔۔۔فکر کریں آخری الہامی کتاب باربار دعوت ِ فکر دیتی ہے لیکن حیف صد حیف ہم پھر بھی غوروفکر نہیں کرتے ۔۔۔ ایک بات جان لو۔۔۔ ہر بات کو اپنے نقطہ ٔ نظر سے سوچنا جہالت ہے ۔۔۔وہ اتنا بڑا دانشور تھا کہ پورے عرب میں لوگ مشاورت کے لئے عمر بن ہشام کے پاس آیا کرتے تھے لیکن جب اس نے سچائی کو رد کرکے اپنے نقطہ نظر سے سوچنا شروع کیا ابو جہل کے نام سے مشہور ہوگیا شاید عام آدمی اس کا اصل نام بھی نہ جانتاہو۔۔۔ حاضرین بڑے انہماک سے ان کی باتیں سن رہے تھے ۔۔۔درویش اپنی دھن میں کہے جارہے تھے سچائی میں بڑی قوت ہے کمزور آدمی کو بھی سچ طاقتور بنادیتاہے اب یہاں جو بحث مباحثہ ہورہا تھا۔۔۔

یہ ٹھیک ہے مختلف چیزوں کے متعلق ہر شخص کا اپنا مخصوص نقطہ ٔ نظرہوسکتاہے۔۔ لوگ مختلف نظریات کی تشریح بھی الگ الگ کرسکتے ہیں اس میں کوئی برائی نہیں لیکن جب حقیقت آشکارہوجائے تو اپنی ذاتی رائے کااظہار اور اسی پہ اصرار سراسر جہالت ہے لیکن آج جدھردیکھو ہر طرف ایسی ہٹ دھرمی ہے کہ دوسرے شرمندہ شرمندہ ہوجاتے ہیں یہ طرز ِ عمل اچھی بات نہیںانسان کو انپے کردار اپنی گفتار سے دلوں کو تسخیرکرنے کا ہنر آنا چاہیے اسی اندازسے ہی نفرتوںکا خاتمہ ممکن ہے جب کوئی اپنی غلط بات پر اصرارکرے اس کی بے سروپا استدلال سے دوسروںکا سیخ پا ہونا یقینی بات ہے اس سے اجتناب ہی لازم ہے۔

دنیا میں کوئی شخص عقل ِ کل نہیں اور اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے والا دنیا کا سب سے بڑا جاہل ہے اس” مرض ”میں بہت لوگ مبتلا ہیں سرمایہ دار ،جاگیردار، بڑے بڑے افسر اور اشرافیہ کے کئی لوگ خاص طورپرحکمران جو یہ سمجھتے ہیں کہ ان سے زیادہ عقل مند کسی اور ماں جناہی نہیں حالانکہ صرف اللہ تعالیٰ ہی کی ذات کامل ،اکمل اور مکمل ہے کسی انسان کو یہ زیبا نہیں دیتا کہ وہ مکمل ہونے دعویٰ کرے جو مکمل ہے وہی عقل ِ کل ہے اللہ تعالیٰ کے بعد صرف ہادی ٔ برحق ۖ کو کامل ،اکمل اور مکمل ہونے کا نمونہ کہا جا سکتاہے نمونہ اس لئے کہ ان کی پوری حیات ِ طیبہ ہمارے سامنے جگمگ جگمگ روشن روشن ہے اللہ تعالیٰ نے انہیں روشن دلیل بنا کر دونوں جہانوں میں بے مثال کردیا آئونگر نگر گھومو دنیا کی بڑے سے بڑی شخصیات کی زندگی کا مطالعہ کرلیں یہ محض دعویٰ نہیں حقیقت ہے دنیا میں فقط حضرت محمد ۖ ہی کامل ،اکمل اور مکمل ہونے کی شرط پر پورا اتریں گے ہم دنیا دارتو حرص ، لالچ اور اپنے مفادات کے سمندر میں اتنے غرق ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے نظریات، ضروریات اور خیالات بدلتے رہتے ہیں اس قول و فعل کے تضاد نے ہمیں کھوکھلا کرکے رکھ دیاہے پھر بھی غوروفکر کا یارا نہیں۔ آخری الہامی کتاب باربار دعوت ِ فکر دیتی ہے لیکن حیف صد حیف ہم پھر بھی غوروفکر نہیں کرتے۔
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
Blood Moon
Previous Post خونی سپرفل مون آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں نمایاں رہا
Next Post پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر (ن) لیگ کو اعتراض نہیں ہو گا: رانا ثنااللہ
Rana Sanaullah

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کی پراسرار تحریر، تحقیقات شروع

June 13, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کے خلاف دھمکی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.