geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

روانڈا میں نسل کشی کا ذمے دار فرانس بھی، صدر ماکروں کا اعتراف

May 28, 2021 0 1 min read
Emmanuel Macron
Share this:

Emmanuel Macron

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ فرانس روانڈا میں آٹھ لاکھ انسانوں کی موت کی وجہ بننے والی نسل کشی کا ’شریک مجرم نہیں‘ تھا مگر اس نے روانڈا میں اس قتل عام کی مرتکب حکومت کی طرف داری کی تھی۔

فرانسیسی صدر ماکروں روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں نسل کشی کی جیسوزی یادگار کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے
فرانسیسی صدر ماکروں روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں نسل کشی کی جیسوزی یادگار کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے

صدر ایمانوئل ماکروں جمعرات چھبیس مئی کی صبح روانڈا کے دارالحکومت کیگالی پہنچے تھے اور ان کے اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کرنا تھا۔ افریقی ملک روانڈا اور فرانس کے باہمی تعلقات 1994ء کی نسل کشی کے بعد انتہائی خراب ہو گئے تھے۔ صدر ماکروں گزشتہ ایک عشرے کے دوران اس افریقی ملک کا دورہ کرنے والے پہلے فرانسیسی رہنما ہیں۔

روانڈا کی طرف سے فرانس پر کئی بار یہ الزام لگایا جا چکا ہے کہ وہ اس ملک میں نوے کی دہائی کے وسط میں ہونے والی اس نسل کشی کا شریک ذمے دار ہے، جس میں تقریباﹰ آٹھ لاکھ انسان مارے گئے تھے۔ مرنے والوں میں اکثریت اس ملک کے ٹوٹسی نسل کے باشندوں اور ہوٹو نسل کے اعتدال پسند شہریوں کی تھی۔

اس بارے میں فرانس کے ایک تفتیشی کمیشن نے مارچ میں اپنی ایک رپورٹ جاری کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ فرانسیسی حکام پر اس امر کی ‘انتہائی غالب اور سنجیدہ نوعیت کی ذمے داری‘ عائد ہوتی ہے کہ وہ روانڈا میں اس المناک قتل عام کا قبل از وقت اندازہ لگانے میں ناکام رہے تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکام اپنے نوآبادیاتی رویے کی وجہ سے جیسے نابینا ہو گئے تھے۔ تاہم رپورٹ میں فرانس کو اس نسل کشی کا براہ راست ذمے دار یا شریک مجرم نہیں ٹھہرایا گیا۔

روانڈا کے موجودہ صدر پال کاگامے اس نسل کشی کے سلسلے میں کئی بار فرانس کو ذمے دار قرار دے چکے ہیں۔ مارچ میں جاری کردہ فرانسیسی تحقیقاتی رپورٹ کے بارے میں صدر کاگامے کا کہنا ہے کہ یہ دستاویز روانڈا کے عوام کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

ساتھ ہی صدر پال کاگامے نے کہا کہ روانڈا کے عوام اس نسل کشی میں فرانس کے کردار کو ”بھولیں گے نہیں لیکن معاف کر سکتے ہیں۔‘‘

1994ء میں روانڈا میں جاری خانہ جنگی کے دوران اس وقت کے صدر جووینال ہابیاری مانا کو لے کر جانے والے ہوائی جہاز کو مار گرایا گیا تھا۔ اس کے بعد وہاں وہ قتل عام شروع ہو گیا تھا، جس دوران صرف تقریباﹰ 100 دنوں میں آٹھ لاکھ انسانوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

اس نسل کشی کے حوالے سے یہ بات بھی اہم ہے کہ مارچ میں جاری کردہ فرانسیسی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا، ”فرانسیسی حکام نے روانڈا کی حکومت کو ہتھیار فراہم کیے، اس کی مشاورت کی، تربیت فراہم کی، حکومتی فورسز کو مسلح کیا اور حکومت کی حفاظت بھی کی تھی۔‘‘ تاہم فرانس اب تک اس نسل کشی میں اپنے کسی کردار کو تسلیم کرنے سے انکار کرتا رہا ہے۔

جمعرات ستائیس مئی کے روز روانڈا کے دارالحکومت کیگالی میں صدر ماکروں نے نسل کشی کی جیسوزی یادگار کا دورہ کیا، جہاں اس قتل عام کے دوران مارے جانے والے ڈھائی لاکھ سے زائد ٹوٹسی باشندوں کی لاشیں دفن کی گئی تھیں۔

اس یادگار کے دورے کے موقع پر اپنے خطاب میں صدر ماکروں نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ اس وسطی افریقی ملک میں 1994ء کی نسل کشی کی ”بہت بھاری ذمے داری‘‘ فرانس پر عائد ہوتی ہے۔

صدر ماکروں نے اس بات کا تو تفصیل سے ذکر کیا کہ کس طرح فرانس آٹھ لاکھ انسانوں کی جانیں بچانے میں ناکام رہا تھا۔ تاہم انہوں نے اس سلسلے میں فرانس کے کردار پر باقاعدہ معافی نا مانگی۔

صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا کہ فرانس اس نسل کشی کا ‘شریک مجرم نہیں‘ تھا مگر اس نے روانڈا میں اس قتل عام کی مرتکب حکومت کی طرف داری کی تھی۔ اسی لیے ان حالات کی ‘بہت بڑی ذمے داری‘ فرانس پر عائد ہوتی ہے، جن میں روانڈا اس نسل کشی کا شکار ہوا تھا۔

Share this:
Old Women
Previous Post کے ٹو سے بلند
Next Post اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کی تحقیقات مسترد کر دیں
Gaza

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.