geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ترکی: استنبول کے تقسیم اسکوئر میں ایک بڑی مسجد کا افتتاح

May 30, 2021 3 1 min read
Mosque
Share this:

Mosque

استنبول (اصل میڈیا ڈیسک) تاریخی ترک شہر استنبول کے تقسیم اسکوائر میں ایک نئی بڑی مسجد کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اس کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس جامع مسجد کا افتتاح ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے جمعہ اٹھائیس مئی کو کیا۔

استنبول کے تقسیم اسکوائر میں ایک بڑی مسجد کی تعمیر صدر رجب طیب ایردوآن کا ایک دیرینہ خواب خیال کیا جاتا ہے۔ ترکی کے سب سے بڑے شہر کے مرکز میں تعمیر کی جانے والی مسجد پر تیس میٹر بلند گنبد دُور سے ہی نظر آتا ہے۔ اس مسجد میں عثمانی دور میں رواج پانے والی محرابیں بھی تعمیر کی گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ مسجد قدیم و جدید طرزِ تعمیر کا ایک حسین امتزاج ہے۔

تقسیم چوک میں تعمیر کی جانے والی جامع مسجد میں کم از کم چار ہزار افراد ایک ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں۔ مسجد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا کہ استنبول میں یہ مسجد ایک اہم حیثیت کی حامل ہو گی اور اس شہر کا ایک تعارفی نشان بھی بنے گی۔

جمعہ اٹھائیس مئی کو ترک صدر نے اس نئی مسجد میں نماز بھی ادا کی۔ اس افتتاحی تقریب میں ہزاروں افراد نے بھی شریک ہو کر نمازِ جمعہ ادا کی۔ بے شمار لوگ مسجد کے اندر تھے اور مسجد میں جگہ نہ ملنے پر تقسیم چوک میں بھی کئی افراد نے بھی نماز ادا کی۔

سن 1994 میں رجب طیب ایردوآن استنبول شہر کے میئر بنے تھے، تب سے وہ اس مقام پر مسجد تعمیر کرنے کی خواہش رکھتے تھے۔ ایردوآن کے مطابق اس علاقے میں مسجد کا نہ ہونا ایک ‘معاشرتی خلا‘ تھا۔ تقسیم اسکوئر میں صرف ایک مذہبی عمارت دکھائی دیا کرتی تھی جو مسیحی آرتھوڈکس گرجا گھر ہے، اب ایک مسجد بھی تعمیر کر دی گئی ہے۔ اس مسجد کی تعمیر میں تاخیر کی وجوہات میں عوامی مباحثوں کے ساتھ ساتھ عدالتوں میں دائر مختلف مقدمات بھی حائل رہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ مسجد کی تعمیر کا مقصد ملک پر مذہبی رنگ کو حاوی کرنا ہے، جو جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کی تعلیمات اور سوچ کے منافی ہے۔ اتاترک نے عثمانی سلطنت کے اختتام پر ایک جدید ترک ریاست کی بنیاد سیکولر نظریات پر رکھی تھی۔ ان ناقدین کے مطابق ایردوآن بتدریج ترکی کے تشخص کو ‘اسلامی‘ بناتے جا رہے ہیں۔

جمعے کی نماز کے لیے آیا صوفیہ کے باہر بھی سیکنڑوں افراد موجود تھے۔

تقسیم اسکوائر میں تعمیر شدہ اُس ثقافتی مرکز کو ایردوآن حکومت نے مسمار کر دیا ہے جو اتاترک کے نام سے منسوب تھا۔ اب انقرہ حکومت اس مقام پر ایک اوپیرا ہاؤس تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کیے ہوئے ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ برس صدر رجب طیب ایردوآن نے کئی صدیوں تک مسیحی عبادت کے مرکز آیا صوفیہ کو ایک مسجد اور عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا اور اس پر عمل بھی کر دیا گیا ہے۔

Share this:
PSL
Previous Post پی ایس ایل 6 : سرفراز سمیت 16 افراد کو امارتی ویزے جاری
Next Post افغانستان میں کورونا وبا کی تیسری لہر، تعلیمی مراکز بند
Afghanistan Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.