geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر کا معاملہ کیوں اٹھایا؟ بھارت اقوام متحدہ کے صدر پر برہم

May 30, 2021 1 1 min read
Kashmir Issue
Share this:

Kashmir Issue

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے بیان پر بھارت نے شدید نکتہ چینی کی ہے۔ ولکان بوزکر نے کہا تھا کہ پاکستان پر یہ لازم ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں زور شور سے اٹھائے۔

کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے بیان پر بھارت نے شدید نکتہ چینی کی ہے۔ ولکان بوزکر نے کہا تھا کہ پاکستان پر یہ لازم ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں زور شور سے اٹھائے۔

بھارت کا کہنا ہے کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ولکان بوزکر کے بیانات ناقابل قبول اور غیر ضروری ہیں۔ نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم بگچی نے ان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان قابل افسوس ہے: ” اور یقینی طور پر ا ن کا یہ طرز عمل عالمی فورم پر ان کی ساکھ کو کم کرتا ہے۔‘‘

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موجودہ صدر ولکان بوزذکر کا تعلق ترکی سے ہے۔ وہ ترکی کی سیاست میں بھی سرگرم رہے ہیں جبکہ ایک طویل عرصے سے سفارت کاری کے کاموں پر بھی مامور ہیں۔

انہوں نے اسلام آباد میں پاکستانی وزیر خارجہ محمود قریشی کے ساتھ ایک مشترکہ کانفرنس کے دوران کہا، ”پاکستان پر تو یہ فرض ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو اور زیادہ مضبوطی سے اٹھائے۔‘‘

بوزکر نے جمعرات 27 مئی کو پاکستان کے تین روزہ دورہ کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس کے دوران مسئلہ کشمیر سے متعلق سوالات و جوابات کے دوران یہ بات کہی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے بھارت اور پاکستان دونوں ملکوں سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ متنازعہ خطہ کشمیر کے حوالے سے یکطرفہ طور پر کسی بھی اقدام سے گریز کریں۔

ظاہر ہے کہ بھارت نے دو برس قبل دفعہ 370 کا خاتمہ کر کے کشمیر کی صورت حال بدل ڈالی ہے اور شاید اسی لیے اسے جنرل اسمبلی کے صدر کی یہ بات قطعی ناگوار گزری۔ اس کے رد عمل میں بھارت نے کہا، ”اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے موجودہ صدر کی جانب سے اس طرح کا گمراہ کن اور متعصبانہ بیان ان کے عہدے کے شان شایان نہیں ہے اور اس سے عالمی پلیٹ فارم اس ان کی مرتبت ماند پڑتی ہے۔‘‘

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم بگچی کا کہنا تھا، ”ان کا یہ کہنا کہ کشمیر کے مسئلے کو پاکستان اقوام متحدہ میں اور مضبوطی سے اٹھائے قطعی ناقابل قبول ہے اور عالمی سطح پر اس (کشمیر) کا کسی دوسری صورت سے حال کوئی مقابلہ بھی نہیں ہے۔‘‘

ادھر بھارتی وزير خارجہ ایس جے شنکر نے ایک بار پھر سے کشمیر میں شدت پسندوں کی در اندازی کے لیے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے۔ امریکا میں ہوور انسٹیٹیوٹ کے ایک پروگرام کے دوران ان سے جب لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے متعلق سوال کیا گيا تو ان کا کہنا تھا، ”فائرنگ کی وجہ در اندازی ہے تو جب در اندازی رک جاتی ہے تو فائرنگ بھی بند ہو جا تی ہے۔‘‘

جے شنکر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ سرحد پر سے ہونے والی دہشت گردی ہے۔ لیکن پاکستان نے ان کے اس بیان کو بھی سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ جھوٹا پروپیگنڈہ ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس، ”کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت کی وجہ سے خطے میں امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازعے کو حل کرنے سے انکار کرتا ہے جس کا اس نے خود عالمی برادری اور کشمیری عوام سے وعدہ کیا تھا۔‘‘

بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ کشمیر کی وجہ سے گزشتہ کئی برسوں سے رشتے اچھے نہیں ہیں اور فریقین کے درمیان کافی عرصے سے کسی سطح پر کوئی بات چيت یا روابط بھی نہیں ہیں۔ تاہم چند ہفتے پہلے دونوں ملکوں کی جانب سے ایسے بیانات سامنے آئے تھے جس سے لگتا تھا کہ شاید دونوں میں بات چيت پھر شروع ہو سکے۔

Share this:
Afghanistan Coronavirus
Previous Post افغانستان میں کورونا وبا کی تیسری لہر، تعلیمی مراکز بند
Next Post یواے ای: کووِڈ-19 کے 1812 نئے کیسوں کی تشخیص، پانچ مریض چل بسے!
UAE Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.