geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شاہین لاہور قلندرز کی ٹائٹل فتح کیلیے پر امید

June 3, 2021 0 1 min read
Shaheen Shah Afridi
Share this:

Shaheen Shah Afridi

ابوظبی (اصل میڈیا ڈیسک) شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی ٹائٹل فتح کیلیے پر امید ہیں، پیسر کا کہنا ہے کہ ابوظبی میں بھی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ پی ایس ایل6کے کراچی میں میچز کے دوران ہمارے کھلاڑیوں میں خاصی ہم آہنگی دیکھنے میں آئی،ہم فتوحات کا تسلسل ابوظبی میں بھی برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل پر قبضہ جمانے کیلیے پْرعزم ہیں،میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کیلیے اچھا پرفارم کروں، 100فیصد پرفارم کرنے کیلیے محنت کروں گا، وکٹیں حاصل ہونا یا نہ ہونا میرے ہاتھ میں نہیں، میری خواہش ہے کہ بولنگ سے ٹیم کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔

کراچی میں کھیلے جانے والے 4میچز میں 9وکٹیں حاصل کرنے والے پیسر نے کہا کہ ایونٹ کے پہلے مرحلے میں ہم نے اچھا آغاز کیا، میں اپنی بولنگ کے اسی معیار کو ابوظبی بھی برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ ہر بولر کا ایک خاص ہتھیار ہوتا ہے،میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کے اختتامی اوورز میں زیادہ یارکرز کا استعمال کرتا ہوں،نئی گیند سے اننگز کی ابتدا میں سوئنگ سے بھی مدد ملتی ہے،میں یارکرز سمیت ورائٹیز میں مہارت کیلیے نیٹ میں پریکٹس کرتا ہوں، تجربہ کامیاب ہونے پر پھر میچ میں بھی اسے استعمال کرتا ہوں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹ سے لطف اندوز ہوتا ہوں،ٹیسٹ کرکٹ ہر سیشن میں صلاحیتوں کا امتحان لیتی ہے،یہ فارمیٹ آپ کو مضبوط بناتا ہے، اسی لیے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوتا ہوں۔

ایک سوال پرنوجوان پیسر نے کہا کہ میں نے اپنے بڑے بھائی ریاض آفریدی کو دیکھ کر ہی کرکٹ شروع کی،انھیں اور شاہد آفریدی کو اپنا آئیڈیل سمجھتا ہوں،بطور بولر وسیم اکرم پسند ہیں، سابق پیسر ایک لیجنڈ ہیں، انھوں نے ملک کیلیے بڑی خدمات سرانجام دی ہیں،میں انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ عام طور پر ہم بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کرتے ہیں، قرنطینہ کی وجہ سے ایک فائدہ ہواکہ جسمانی ٹریننگ کا بھرپور موقع ملا ہے، کھلاڑیوں کی تھوڑی تھکاوٹ بھی کم ہوئی،پلیئرز ویڈیو کال پر آپس میں گپ شپ کرتے رہے ہیں جس کی وجہ سے اچھا وقت گزرا۔

کراچی کنگز کیخلاف میچ میں بابر اعظم کی قیمتی وکٹ حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سے کی جانے والی گفتگو کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس وقت لاہور قلندرز کو وکٹ کی ضرورت تھی جو حاصل ہوگئی، میرا رویہ دوستانہ تھا، بابر اعظم نمبر ون بیٹسمین اور میرے بھی فیورٹ ہیں، نیٹ میں بھی ان کو بولنگ کرتے ہوئے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں۔

شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ رشتہ پکا ہونے کی مبارکباد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ فی الحال پوری توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے، میں مسلسل 2 ورلڈکپ میں ملک کی نمائندگی کیلیے تیاری کررہا ہوں، شاہد آفریدی کی جانب سے مشوروں کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ان سے زیادہ بات نہیں ہوتی، اگر ہوتو وہ کرکٹ کے بارے میں پوچھتے اور رہنمائی کرتے ہیں۔

شاہین آفریدی نے مسلسل تینوں طرز کی کرکٹ کھیلنے سے کام کا بوجھ زیادہ ہونے کا تاثر مسترد کردیا، اس حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ فزیو کلف ڈیکن اور ٹرینر یاسر ملک اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں، دونوں جانتے ہیں کہ میری خدمات سے کتنا فائدہ اٹھانا چاہیے اور مینجمنٹ کیساتھ مل کر میرے حوالے سے پلان تیار کرتے ہیں، اگر کبھی آرام کی ضرورت ہوئی تومیں خود بھی انھیں کہہ سکتا ہوں، بہرحال ابھی تک کوئی مسئلہ محسوس نہیں کیا،ابھی پاکستان کیلیے زیادہ سے زیادہ کھیلنے میں ہی خوش ہوں۔

Share this:
Dollars
Previous Post روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان جاری
Next Post سابق اداکارہ ثنا خان کا اپنے حجاب پر تنقید کرنے والے کو جواب
Sana Khan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.