geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’عالمی برادری شام کی موجودہ صورتحال کی ذمہ داری قبول کرے‘ آرچ بشپ

June 8, 2021 0 1 min read
Samir Nassar
Share this:

Samir Nassar

شام (اصل میڈیا ڈیسک) شام کے الموارنہ کلیسا کے ایک آرچ بشپ نے اپنے ملک کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں کی شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ملک کو مفلوج کرنے اور عوام کو مزید غربت میں دھکیلنے کا سبب قرار دیا ہے۔

شامی مسیحیوں کے اس فرقے کے زیادہ تر افراد لبنان میں آباد ہیں۔ اسے فرقے کو الموارنہ یا میرونائٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ شامی دارالحکومت دمشق کے اس مسیحی فرقے سے تعلق رکھنے والے سینیئر پادری سمیر نصیر نے اپنے ملک پر لگی بین الاقوامی پابندیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا،” یہ شام کو مفلوج کر دیں گی اور شامی باشندوں کو غربت کے دلدل میں دھکیل دیں گی۔‘‘ سمیر نصیر کا یہ بیان پیر کو جرمنی کے جنوبی صوبے باویریا کے دارالحکومت میونخ میں ایک کیتھولک امدادی تنظیم ‘کِرشے ام نوٹ‘ نے شائع کیا۔ سمیر نصیر کے بقول،” ایسے قوانین جو ان ممالک اور افراد کو سزا دینے کے لیے بنائے جاتے ہیں، شام کے جنگ سے تباہ حال شہریوں کے لیے امداد پہنچانے کی جرات و جسارت کرتے ہیں، انسانی امداد کے اس اہم کام کی راہ میں مزید رکاوٹ پیدا کرنے اور نہتے انسانوں کو مزید بدحال کرنے کا سبب ہیں۔‘‘

شام کی امداد کرنے والے ممالک اور تنظیموں پر پابندیوں سے شام کے چند قریبی دوست ممالک پر بھی گہرے منفی اثرات رونما ہوئے ہیں۔ شام کا سب سے اہم تجارتی شراکت دار ملک لبنان ہے۔ شام پر بین الاقوامی پابندیوں کا منفی نتیجہ اس ملک پر بھی پڑ رہا ہے۔ لبنان میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں بہت بڑھ گئی ہیں۔

شامی دارالحکومت دمشق میں میرونائٹ مسیحی عقیدے کے مرکزی گرجا گھر کے آرچ بشپ سمیر نصیر نے اس صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے چند مثالیں بھی دیں۔ انہوں نے بتایا کہ شام میں جنگ شروع ہونے سے پہلے دو کلوگرام روٹی کی قیمت 15 شامی پاؤنڈ کے لگ بھگ تھی اور اب ایک کلو روٹی کے لیے 100 تا 500 شامی پاؤنڈ ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔

آرچ بشپ نے عالمی برادری سے موجودہ صورتحال کی ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ کیا۔ معاشی بحران غربت میں مزید اضافے کا سبب بنا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ شام میں دس سالوں سے جاری جنگ کے سنگین اثرات سے کبھی بھی باہر نہیں نکل پائیں گے۔

جرمن کیتھولک امدادی تنظیم ‘کِرشے ام نوٹ‘ کے اپنے بیانات کے مطابق 2011 ء سے جاری شام کی جنگ میں اب تک یہ تنظیم ایک ہزار امدادی پروجیکٹس کی مالی اعانت کر چُکی ہے اور ان امدادی کاموں پر 42 ملین یورو کے اخراجات آئے ہیں۔ دیگر اشیائے ضرورت کے علاوہ کھانے پینے کی اشیا کے پارسل، ادویات کی شکل میں امداد وغیرہ ان امدادی پروجیکٹس کا حصے ہیں۔

خاص طور سے نوزائیدہ بچوں کے لیے دودھ اور ضروری ادویات وغیرہ کا بندو بست کیا گیا۔ ساتھ ہی شام میں متعدد کلیساؤں کی عمارتوں کی تعمیرنو، پادریوں اور دیگر مذہبی طبقوں کی مالی معاونت، ان کی رہائش گاہوں اور چرچ کو بجلی کی سہولت کے لیے سبسڈی وغیرہ کے اخراجات بھی جرمن کیتھولک امدادی تنظیم ‘کِرشے ام نوٹ‘ نے اُٹھائے۔ یہ تنظیم ملک کے مختلف کیتھولک اور آرتھوڈوکس چرچ کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے اور متعدد جگہوں پر انتہائی ضرورتمند افراد پر مشتمل آبادی کے لیے ایک مرکزی رابطہ کار تنظیم کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔

یاد رہے کہ شامی جنگ کی ہلاکت خیزی پر نگاہ رکھنے والی اپوزیشن تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق کچھ عرصہ پہلے تک خانہ جنگی میں انسانی ہلاکتوں سے متعلق اعداد و شمار بہت کم تھے۔ اب لیکن اس جنگ میں ایک لاکھ سے زائد اضافی ہلاکتوں کی حالیہ تصدیق کے بعد اموات کی مجموعی مصدقہ تعداد چار لاکھ چورانوے ہزار چار سو اڑتیس ہو گئی ہے۔

Share this:
Afghan Soldier
Previous Post غیر ملکی افواج کی خدمات پر مامور افغان محفوظ رہیں گے: طالبان
Next Post سیکسنی انہالٹ میں الیکشن: میرکل کی پارٹی کی فتح جو ضروری تھی
German Elections

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.