geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملالہ کی کتاب اور کہانی (قسط اول)

June 10, 2021June 10, 2021 0 1 min read
Malala Book
Share this:

Malala Book

تحریر : میر افسر امان

صاحبو! مسلمانوں نے اپنے عروج کے دوران عیسائیوں اور مجوسیوں سے اقتدار چھینا تھا جسے اسلامی دنیا میں عام فہم طور پر لوگ قیصرو کسرا کے نام سے جانتے ہیں ۔مجوسی تو دنیا کے سین سے غائب ہو گئے مگر عیسائی دنیا نے مسلمانوں پر دوبارہ غلبہ حاصل کیا اور وہ اُس وقت سے دنیا میں مسلمانوں اور اسلام کے خلاف کاروائیاں کرتے رہتے ہیں۔ اس میں مشہور ،صلیبی جنگیں ، سازشوں سے اسلامی ملکوں پر قبضے ، فتنہ قادیانیت کا اجرا،یہودی ریاست اسرائیل کا قیام، لارنس آف عریبیہ طرز کی سازشیں اور آخر میں مسلمانوں کی خلافت کو ختم کرنا شامل ہے ۔انہوں نے مسلمانوں کو دنیا میں تتر بتر کر کے کئی راجوڑوں میں بانٹ دیا جو اسوقت بھی دنیا میں ٥٧ مملکتوں کی شکل میں موجود ہیں۔ اللہ کا کرنا کہ دنیا کے نقشے پر پاکستان کے نام سے ایک سلطنت قائد اعظم کی انتھک جد وجہد کی وجہ سے مذہب کے نام سے قائم ہو گئی۔ اورحالات کے مدر جزر سے گذرتے گذرتے پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بھی بن گیا۔اور مسلم دنیا کی فطری لیڈر شپ پاکستان کو مل گئی جو عیسائی دنیا کو کسی حالت میں یہ بھی منظور نہیں۔

سرد جنگ کے بعد مسلمانوں کے خلاف تازہ سازش نائن الیون کی تیار کی گئی اور اس آڑ میں مسلم دنیا کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی جس میں پاکستان سرفہرست ہے۔( عالمی یہودی جادوگرمیڈیا لفظ عیسائی کہنے کے بجائے مغرب کااستعمال کرتا ہے جو حقیقتاً عیسائی ہیں اس لیے ہم نے مغرب کے بجائے اپنے مضمون میںلفظ عیسائی استعمال کیا تاکہ بات واضح ہو جائے )اسی سازشی کہانیوں،سلمان رشدی،تسلیمہ نسرین ،مولی نورس اور عیسائی ملکوں میں ہمارے پیارے پیغبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں آزدی رائے کی آڑ میں مسلمانوں کی دل آذاری کرنا ہے۔ ان میںسے ایک کہانی ملالہ کی بھی گھڑی گئی ہے ۔قصہ کچھ یوں ہے کی ملالہ کے دادا سوات سے کوئی چالیس کلومیٹر دور ایک قصبے میں مسجد کے امام تھے۔ ملالہ کے والدضیا ء الدین یوسف زئی کی مذہب سے نفرت پر اسے تشویش تھی۔

گھر میں اکثر باپ بیٹے میں جھڑپ ہوتی رہتی تھی۔ بیٹا اپنے والد کے عقائد کا مذاق اڑاتا اور اسے تنگ کرتا تھا۔ وہ اپنے والد کی نافرمان اولاد تھا۔ اس وجہ سے والد نے اُسے گھر سے نکال دیا تھا ۔وہ اس کے بعدمینگورہ میں آباد ہو گیا۔ شادی کی اور اپنا ایک خوشحال پبلک اسکول بھی قائم کیا۔مینگورہ کے مقامی لوگوں کے مطابق وہ ایک لالچی شخص تھا۔ جہاں سے چار پیسے مل سکیں خواہ عزت کا فالودہ بن جائے۔ سوات پر طالبان کا غلبہ ہوا تو اس کی بن آئی۔ ایک این جی او گلوبل پیس کونسل کے نام سے بنائی اور اس کے صدر ہیں۔ امریکی این جی اوز سے طالبان مخالفت کے نام پر بھر پور امداد وصول کرنی شروع کی۔ اسی دوران وہ امریکی سی آئی کے ہتھے چڑھ گیا۔ اسی زمانے کی یوسف زئی اور ان کی بیوی کی ر چرڈبالروک، مارٹن جونزبرگیڈئیر اور سی آئی اے کے اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ کی تصاویر جب سوشل میڈیانے جاری کیں ۔تو ملالہ کہانی کی سازش ہونے کے شواہد کانفرم ہو گئے۔ سوشل میڈیانے ایک تصویر میں ملالہ اس کے والد اوروالدہ کی تصویر جاری کی جس میں امریکی فوجی حکام کے ساتھ اجلاس میں شریک ہے۔

یہ ساری تصویریں ملالہ پر حملے کے پہلے کی ہیں۔ طالبان کے سوات میں غلبے کے زمانے میں بی بی سی کے ایک مقامی رپورٹر جو یوسف زئی کے دوست تھے، سے فرضی نام گل مکئی کے نام سے ڈائری لکھوانی شروع کی گئی۔ مقصد سوات کی جنگجوئوں کی آڑ میں طالبان کو نفرت کا نشانہ بنانا تھا۔ڈائریوں کی مقبولیت کے بعد یہ بی بی سی کا بیورو جیف ترقی پا کر نیوز پروڈیوسر بن گیا۔ اس مشن کے عوض ملالہ کے والد کو امریکی برطانوی این جی اوز سے بھاری رقم کی امید دلائی گئی اور شہرت الگ ملی۔ اسی دوران سوشل میڈیا کی طرف سے ایک تصویر جاری ہوئی امریکی جرنلسٹ اپنا چہرہ پٹھانوں جیسے یعنی داڑھی اور سر پر پٹھانی ٹوپی پہنے سوات میں یوسف زئی کے ساتھ جاری ہوئی۔ یہ شخص اور نہ جانے اور کتنے اشخاص آزادانہ پاکستان مخالف رپورٹنگ کرتے رہے۔ جس کی تصویر سوشل میڈیا یوسف زئی اور ملالہ کے ساتھ جاری کیں۔جس سے اس سازش کی نشان دہی ہوتی ہے۔

کالم نگار شہزاد عالم کے مطابق سوات میں دہشت کے دور میں ملالہ اپنے والد کے ساتھ ایبٹ آبا میں مقیم تھی۔ جب اپنے والد کے ساتھ سوات واپس آئی اورامن کے بعد٢٠٠٩ء میں اخپل کور ماڈل اسکول میں امن کمیٹی کا ایک اجلاس ہوا۔ جس میں یوسف زئی صاحب بھی شامل تھے۔ اس میٹنگ میں مقامی سواتی حضرات نے جس میں غلام قادر سپین دادا نے ضیاء الدین یوسف زئی کو کھری کھری سنائیںاور سرزنش کی اور کہا کہ اس سازشی کھیل کو ختم کرو!یہ ہیں ملالہ کہانی کے مقامی چشم دید لوگ جن کے خیالات ہم نے قلم بند کئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ چاند اخبار سوات میں مرزا عبدالقدوس کے ایک مضمون میں ایبٹ آباد سے سے ملالہ کی سوات واپسی کو ایک نئی سازش کاتانابانا کہا گیا تھا۔ میڈیا کے مطابق جنوری ٢٠٠٩ء کے با لکل شروع میں کسی تحریک طالبان نامی مسلح گروہ نے سوات میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی لگاتے ہوئے اعلان کیا کہ ١٥ جنوری ٢٠٠٩ء کے بعد لڑکیاں

٢
اسکول نہ جائیں یہ اعلان پہلے ہوا۔ جبکہ اسکول نہ جانے کی ڈیڈ لائن ١٥ جنوری دی گئی۔ ایسے حالات میں سوات سے تعلق رکھنے والی ایک ساتویں جماعت کی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے ٣ جنوری ٢٠٠٩ء سے اپنی ڈائری لکھنی شروع کی۔ پھر ٩ جنوری ٢٠٠٩ء سے قسط وار شائع ہونی شروع ہوئی۔ اور ١٣ مارچ ٢٠٠٩ء کو شاید آخری اوردسویں قسط شائع ہوئی۔ بعد میں پتہ چلا کہ یہ ڈائری بی بی سی کا مقامی رپورٹر ملالہ سے گفتگو ریکارڈ کرتے پھر اپنے الفاظ میں تحریر کر کے بی بی سی کی ویب سائٹ پر گل مکئی کی ڈائری کے نام سے اپ لوڈ کیا کرتے تھے۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب پاکستانی حکومت اور فوج نے ٢٠٠٩ء میں طالبان سے ایک امن معاہدہ کیا تھا۔ جس کی مخالفت امریکا اور یورپ نے کی تھی۔ تب اس پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا۔ یہ ڈائری کیا تھی ملالہ کہتی ہیں برقعہ پتھر دور کی نشانی ہے۔ داڑھی والے دیکھ کر فرعون یاد آتا ہے۔

میں اسکول جانے کے لیے یونیفارم پہن رہی تھی۔ تو مجھے یاد آیا پرنسپل نے سادہ کپڑے پہننے کا کہا تھا۔میں اپنا پسندیدہ گلابی رنگ کا لباس پہننے کے لیے نکالا۔ اسکول کا ماحول گھر جیسا لگتا تھا میری ایک سہلی نے کہا طالبان ہمارے اسکول پر حملہ کر دیں گے۔ صبح کی اسمبلی میںہمیںکہا گیا کہ رنگین لباس پہن کر نہ آئیں۔ طالبان اس پر اعتراض کرتے ہیں۔ شام کو ٹی وی پر سنا کی شکردرہ سے کرفیو اٹھا لیا گیا ہے۔ مجھے خوشی ہوئی کہ انگریزی کی اُستانی جو کرفیو والے علاقے میں رہتی اب اسکول آیا کرے گی ۔ پھر لکھا کہ طالبان نے ایسا کیا۔ آج فوج نے ویسا کیا۔ یہ یہ ہوا اور میرا دل یہ یہ کہتا ہے ۔ چند جملوں میں فوج پر تنقید کی گئی تھی اس ڈائری کی وجہ ملالہ کو عالمی شہرت حاصل ہو گئی۔ اس کی تحریریں مقامی اور بین الاقوامی ابلاغ میں شائع ہونے لگیں۔ ملالہ پر بین الااقوامی میڈیا کے دو اداروں نے فلمیں بھی بنائیں۔ نومبر ٢٠١١ء میں پاکستان کے وزیراعظم نے یوسف رضا گیلانی صاحب نے اعلان کیا کہ ملالہ یوسف زئی کو سوات میں طالبان کے عروج کے دور میں بچیوں کے حقوق کے لیے آواز اُٹھانے یعنی ڈائری لکھنے پر ”امن ایوارڈ” اور پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت نے بھی پانچ لاکھ کا اعلان کر دیا۔باقی آیندہ ان شاء اللہ
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان
کنوینر کالمسٹ کونسل آف پاکستان

Share this:
Vaccination
Previous Post ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کیخلاف سخت اقدامات پر غور
Next Post ماکروں کو تھپڑ مارنے کا واقعہ، انتہائی دائیں بازو کے گروہ توجہ کا مرکز
Emmanuel Macron

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.