geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نائجیرین دیہات پر مسلح افراد کے حملے، نوے سے زائد ہلاکتیں

June 12, 2021 0 1 min read
Nigerians Villages Attacks
Share this:

Nigerians Villages Attacks

نائجیریا (اصل میڈیا ڈیسک) نائجیریا کے چند دیہی علاقوں میں مسلح افراد نے رات کے وقت حملے کر کے نوے سے زائد باشندوں کو ہلاک کر دیا۔ حکام نے ان حملوں کے تناظر میں مقامی لوگوں سے ایسے حملہ آوروں کے خلاف اٹھ کھڑ ے ہونے کی اپیل کی ہے۔

نائجیریا کے میڈيا نے پولیس کے حوالے سے اطلاع دی کہ ملک کے شمال مغربی علاقے میں مسلح حملہ آوروں نے 90 سے زیادہ افراد کو رات کے وقت کیے گئے حملوں میں گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے این اے این سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جن دیہات میں یہ حملے کیے گئے، ”ان میں زرمی کا ایک گاؤں کداوا بھی شامل تھا، اور حملہ آوروں نے مقامی باشندوں پر دوران نیند حملے کر کے انہیں بڑی بے رحمی سے قتل کر دیا۔‘‘

پولیس ترجمان کا کہنا تھا، ”ان حملوں کی اطلاع ملتے ہی پولیس کمشنر نے سکیورٹی اہلکاروں کے کئی یونٹوں کو حکم دیا کہ وہ علاقے میں متحرک ہو جائیں اور مختلف مقامی برادریوں کے مابین امن اور اعتماد کی بحالی کی کوششیں کرنے کے ساتھ ساتھ ان حملوں کے مرتکب مجرموں کا سراغ بھی لگائیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔‘‘

یہ حملے جمعرات کو رات گئے کیے گئے۔ اس خطے میں حالیہ مہینوں میں ایسے کئی ہلاکت خیز حملے اور بڑے پیمانے پر اغوا کی وارداتیں بھی دیکھنے میں آئی ہیں۔

ان حملوں کے تناظر میں ریاستی گورنر نے مقامی باشندوں سے کہا ہے کہ وہ حملہ آوروں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور انہیں منہ توڑ جواب دیں۔ مقامی اخبار نائجیرین ٹریبیون نے ریاستی گورنر بیلو متاوالے کے بیان کے حوالے سے لکھا ہے، ”میں ریاستی عوام سے کہتا ہوں کہ اگر ڈاکو ان پر حملے کریں، تو وہ خود بھی اپنا دفاع کریں۔ حکومت نے اس بات کی منظوری دے دی ہے کہ جب بھی مسلح افراد آپ پر حملہ کریں، آپ اپنے تحفظ کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کا انتظار نہ کریں بلکہ خود بھی اپنی حفاظت کی کوشش کریں۔‘‘

حالیہ مہینوں میں مسلح حملہ آور شمال مغربی نائجیریا کے متعدد علاقوں میں اپنے خونریز حملے تیز کر چکے ہیں۔ اس وجہ سے ہزاروں مقامی باشندے اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے اور ان میں سے بہت سے ہمسایہ ریاست نائجر منتقل ہو چکے ہیں۔

شمال مغربی اور وسطی نائجیریا میں سکیورٹی کی صورت حال اس وقت کافی نازک ہے۔ تشدد میں یہ اضافہ صدر محمدو بوہاری کی سکیورٹی فورسز کے لیے ایک نیاچیلنج ہے۔ سکیورٹی فورسز پہلے ہی گزشتہ ایک عشرے سے بھی زیادہ عرصے سے ملک کے شمال مشرق میں جہادیوں کے خلاف بر سر پیکار ہیں۔

بچوں کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے
اس خطے میں جرائم پیشہ گروہ اکثر تاوان کے لیے بچوں کو اغوا بھی کر لیتے ہیں۔ پچھلے سال دسمبر سے اب تک اس علاقے میں 700 سے زائد بچوں اور کم عمر طلبہ کو اغوا کیا جا چکا ہے۔

اسی ہفتے طبی شعبے کی بین الاقوامی امدادی تنظیم ‘ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز‘ (ایم ایس ایف) نے بھی متنبہ کیا تھا کہ نائجیریا کی اس ریاست کو شدید نوعیت کے انسانی بحران کا سامنا ہے۔ اس تنظیم کے مطابق اس کے ڈاکٹروں نے ریاست زمفارہ میں جنوری اور اپریل کے درمیان کم خوراکی، خسرے، ملیریا اور دیگر بیماریوں میں مبتلا تقریباً 10300 بچوں کا علاج کیا۔

اس تنظیم کے مطابق اغوا کار اکثر یرغمالیوں کے ساتھ جنسی زیادتیاں بھی کر تے ہیں۔

Share this:
Angela Merkel and Joe Biden
Previous Post انگیلا میرکل اگلے ماہ امریکا کا دورہ کریں گی
Next Post لبنان میں مہنگائی اور معاشی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہرے
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.