geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انگیلا میرکل اگلے ماہ امریکا کا دورہ کریں گی

June 12, 2021 0 1 min read
Angela Merkel and Joe Biden
Share this:

Angela Merkel and Joe Biden

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) اس سال موسم خزاں میں اپنے عہدے سے رخصت ہونے والی جرمن چانسلر انگیلا میرکل امریکی صدر بائیڈن سے ماحولیاتی تبدیلیوں اور دو طرفہ تعلقات سمیت کئی اہم موضوعات پر بات چیت کے لیے امریکا کا دورہ کریں گی۔

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ صدر جو بائیڈن کئی اہم امور پر بات چيت کے لیے 15 جولائی کو جرمن چانسلر انگیلا میرکل کا استقبال کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ میرکل کا بائیڈن کے دور صدارت میں یہ پہلا سرکاری دورہ ‘امریکا اور جرمنی کے مابین گہرے تعلقات کی توثیق‘ کرے گا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان کووڈ انیس کی عالمی وبا پر قابو پانے اور تیز رفتار ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے جیسے امور بات چيت کے مرکزی موضوعات ہوں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بائیڈن اور میرکل دونوں ‘مشترکہ جمہوری اقدار کی بنیاد پر معاشی خوش حالی اور بین الاقوامی سلامتی کو فروغ‘ دیں گے۔

امریکا کی طرف سے میرکل کے اس دورے کا اعلان برطانیہ میں جاری جی سیون سمٹ کے پہلے دن کیا گيا۔

امریکا اور جرمنی کے درمیان نارتھ اسٹریم ٹو گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے کافی اختلافات رہے ہیں۔ یہ پائپ لائن یورپ کو روسی گيس کی ترسیل کے لیے تیار کی جا رہی ہے اور اس کی تعمیر پر تقریباً 11 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

جرمنی میں تقریباﹰ 35 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں جن کی اکثریت ملک کے مغرب اور جنوب میں ہے۔ لیکن اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس 75 سالہ پرانے تعلق میں تبدیلیاں لانے کے خواہشمند ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے جرمنی سے بارہ ہزار امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔ فوج کی واپسی کا یہ عمل امریکا اور جرمنی کے مابین فوجی اتحاد کے لیے ایک بہت بڑا امتحان ثابت ہو سکتا ہے۔

امریکا نے اس گیس پائپ لائن کو تعمیر کرنے والی توانائی کے شعبے کی روس کی سرکاری توانائی گیس پروم پر ممکنہ پابندی ابھی تک روک رکھی ہے اور صدر بائیڈن اور چانسلر میرکل کو اس تنازعے پر اگلے تین ماہ کے اندر اندر کسی سمجھوتے تک پہنچنا ہو گا۔

اس پائپ لائن کی تنصیب سے وسطی اور مشرقی یورپی ریاستوں کو بائی پاس کیا جا رہا ہے، یعنی یہ پائپ لائن سلوواکیہ اور پولینڈ سے نہیں گزرے گی۔ اس کا مطلب یہ ہےکہ ان ممالک کو اس مد میں کوئی فیس بھی ادا نہیں کی جائے گی۔ مزید یہ کہ اس پائپ لائن کے ذریعے روس گیس کی درآمد کرنے کے اعتبار سے یورپ کے اہم ترین ملک جرمنی کو براہ راست گیس مہیا کر سکے گا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں اس گیس پائپ لائن منصوبے کو ‘ناقابل قبول‘ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ جرمنی روس کا ‘قیدی‘ بنتا جا رہا ہے۔

جو بائیڈن کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد اب تک جاپان اور جنوبی کوریا کے حکمرانوں نے ہی وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے اس دور میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والی پہلی بڑی عالمی رہنما ہوں گی۔

Share this:
Israeli Army Firing
Previous Post اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ فلسطینی لڑکا شہید، 6 زخمی
Next Post نائجیرین دیہات پر مسلح افراد کے حملے، نوے سے زائد ہلاکتیں
Nigerians Villages Attacks

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.