geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اخلاق حسنہ

June 14, 2021 0 1 min read
Hazrat Nasiruddin Chiragh Dehlavi Dargah
Share this:

Hazrat Nasiruddin Chiragh Dehlavi Dargah

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

اپنے وقت کے بہت بڑے ولی اللہ عبادت کے بعد حالت استغراق میں مراقبہ الہی میں دنیا و مافیا سے بے خبر غرق تھے، بزرگ نشے، سرور، وجد اور کیف کی اس حالت میں تھے کہ انہیں پتہ ہی نہیں چلا کہ تراب نامی شخص کب ان کو قتل کرنے کی غرض سے ان کے حجرہ مبارک میں داخل ہوا ہے، تراب نے جب یہ دیکھا کہ بزرگ مراقبہ میں اِس قدر غرق ہیں کہ انہیں اس کے آنے کی بلکل بھی خبرنہیں ہوئی بدنیت بہت خوش ہوا کہ آج اس کی دشمنی کی آرزو پوری ہو جائے گی ، آج بزرگ کی جان لینے کا بہترین موقع ہے کیونکہ بزرگ حالت مراقبہ میں تھے اِس لیے ان کی طرف سے مزاحمت کا بھی خطرہ نہیں تھا، ظالم نے موقع غنیمت جانا اپنا خنجر نکالا اور نیک بزرگ پر حملہ کر دیا۔ظالم نے پوری طاقت سے معصوم فرشتہ صفت بزرگ پر مہلک وار کئے، بزرگ زخموں سے چور ہو کر بے ہوش ہو گئے ظالم سمجھا کہ اس کا مقصد پورا ہوگیا ہے اِس لیے اب یہاں سے بھاگ جانا چاہیے، لہذا وہ باہر کی طرف دوڑا حملے کے دوران اس کے کپڑے بھی خون آلود ہو چکے تھے گلی میں لوگوں نے جب اسے خون آلود کپڑوں کے ساتھ بھاگتے ہوئے دیکھا تو اس کو پکڑ لیا ظالم نے خود کو چھڑانے کی بہت کوشش کی، لیکن لوگوں نے مل کر اس کو پکڑ لیا لوگوں کو شک ہورہا تھا کہ یہ کسی کو قتل کرکے بھاگ رہا ہے اب لوگوں نے اس سے پوچھنا شروع کردیا کہ تم کس کو قتل کرکے بھاگ رہے ہو پہلے تو اس نے بلکل بھی نہ بتایا لیکن جب لوگوں نے سچ اگلوانے کے لیے اس کو خوب مارا تو اس نے سچ اگل دیا کہ میں آپ کے مرشد کریم کو قتل کرکے آرہاہوں۔مریدین پر سکوت مرگ طاری ہو گیا وہ سناٹے میں آگئے، چند لمحوں کے لیے ان کے دماغ مفلوج ہوگئے درو دیوار پر ماتمی کیفیت طاری ہوگئی لیکن فورا ہی انہیں احساس ہو اکہ مرشد کریم کے پاس جانا چاہیے۔

اب چند لوگوں نے ظالم کو پکڑا باقی مرشد کریم کے حجرہ مبارک کی طرف دوڑے حجرہ مبارک کا فرش معصوم بزرگ کے خون سے لال ہو چکا تھا اور بزرگ بے ہوش پڑے تھے خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے ان کی طبعیت بہت تشویشناک تھی فوری انہیں طبیب کے پاس لے جایا گیا آپ کو بہت ساری دوائیں دی گیئں لیکن افاقہ نہیں ہورہا تھا، بہت کوششوں کے بعد آپ تھوڑا ہوش میں آئے شدید زخمی دکھ تکلیف اور کرب کے باوجود آپ کے ہونٹوں پر ازلی تبسم نمودار ہوا اور آپ بولے تراب کدھر ہے؟ لوگوں نے پوچھا حضرت آپ کو کیسے پتہ چلا کہ آپ کی جان لینے کی کو شش تراب نے کی ہے، صاحب کشف بزرگ گویا ہوئے بے شک مجھے پتہ ہے میرے اوپر جان لیوا حملہ تراب نے کیا ہے لیکن میں نے اس کو اِس لیے نہیں روکا کہ ابھی میری موت کا وقت نہیں آیا اور میں اس کے حملے سے مروں گا نہیں۔

جب یہ حجرے میں آیا تو مجھے پتہ تھا لیکن میں نے اِس کی دل شکنی نہیں کی اور اِس کو حملہ کرنے دیا، معالج آپ کی نازک حالت سے ڈر رہا تھا اس لیے آپکو بولنے سے منع کیا کہ اِس طرح آپ موت کے منہ میں جا سکتے ہیں بولنا آپ کے لیے جان لیوا ہو سکتا ہے تو آپ نے جواب دیا میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ابھی مرنے کا وقت نہیں آیا تو خوف یا ڈر کس بات کا آپ فوری طور پر تراب کو میرے پاس لا، میں اس سے چند باتیں کرنا چاہتا ہوں لوگوں نے سمجھا کہ آپ کو تراب پر بہت غصہ ہے اور آپ اس کو سزا دینا چاہتے ہیں، لہذا انھوں نے کہا حضرت آپ مطمئن رہیں وہ کہیں نہیں بھاگا وہ ہماری قید میں ہے جیسے ہی آپ ٹھیک ہوں گے تو اس کو آپ کے سامنے پیش کر دیا جائیگاآپ جو بھی اس کو سزا دیں گے اس پر پورا عمل کیا جائے گا۔

اب محترم نے سختی سے کہا تراب میرا مجرم ہے اس کے بارے میں کسی بھی قسم کا فیصلہ یا سزا میں ہی دونگا آپ فورا اس کو میرے سامنے پیش کرو، لوگوں نے آپ کے حکم کی تکمیل کی اور تراب کو آپ کے سامنے پیش کردیا ظالم تراب بہت پریشان اور خوفزدہ تھا موت اس کو سامنے نظر آرہی تھی، محترم بزرگ نے شفقت بھرے لہجے میں تراب سے پوچھا اے تراب تو نے مجھ پر کتنے وار کئے تراب کی نظریں شرمندگی اور خوف سے جھکی ہوئی تھیں آپ نے دوبارہ اپنا سوال دہرایا لیکن تراب چپ رہا وہ سوچ رہا تھا کہ حضرت یہ سوال اس لیے پوچھ رہے ہیں کہ میرے جرم کے مطابق سزا کا تعین کریں بزرگ نے پھر اپنا سوال دہرایا تم بتاتے کیوں نہیں کہ تم نے مجھ پر خنجر کے کتنے وار کئے، میں تمھیں سزا نہیں بلکہ انعام دونگا تم بلکل نہ ڈرو اور بتا تم نے مجھ پر کتنے وار کئے تراب کا جسم خوف اور شرمندگی سے کانپ رہا تھا رنگ ایسا کہ کاٹو تو بدن میں خون کا ایک قطرہ نہ ہو۔

آخر تراب نے کانپتے ہونٹوں اور لرزتے جسم کے ساتھ بولنا شروع کیا حضرت آپ کی شہرت اور لوگوں کا آپ سے دیوانہ وار پیار اور عقیدت نے مجھے آپکا حاسد بنا دیا تھا میں سوچتا تھا کہ میں بھی بہت عبادت و ظائف کرتا ہوں لوگ میری عزت کیوں نہیں کرتے میری مقبولیت اتنی کیوں نہیں اِسی جلن اور حسد کی وجہ سے میں نے آپ کی جان لینے کی کوشش کی کہ جب آپ نہیں ہونگے تو لوگ میری طرف رجوع کریں گے میرے مقام کو جانیں گے، بزرگ بولے میں نے یہ نہیں پوچھا کہ تم نے میرے اوپر حملہ کیوں کیا میں تو یہ پوچھ رہا ہوں کہ تم نے میرے اوپر کتنے وار کئے یہ سن کر مجرم حیران ہو کر بولا حضرت میں نے آپ پر11 وار کئے، حضرت نے پوچھا وار آرام سے کئے کہ طاقت اور زور سے تراب حالت شرمندگی کے سمندر میں غرق تھا اشکِ ندامت کی برسات جاری تھی حضور پوری طاقت سے وار کئے تھے حضرت بولے اِس طرح تو تمھارے ہاتھوں اور بازوں کو بہت تکلیف ہوئی ہوگی۔

خیر ہم تمھاری اِس تکلیف کا مداوا کرنے کے قابل تو نہیں مگر اِس تکلیف کاصلہ تمھیں ضرور دیں گے، آپ نے اپنے خادم کو حکم دیا جا میرے کمرے سے نئی پوشاک اور اشرفیوں کی تھیلی لے کر آ خادم لے آیا تو حضرت نے پوشاک اور اشرفیاں تراب کے حوالے کیں اور کہا اِس وقت میرے پاس یہی تھا اور ہوتا تو وہ بھی دے دیتا، اِس کے بعدخدام کو حکم دیا تراب کو چھوڑ دیا جائے یہ جہاں چاہے چلا جائے اب یہ آزادہے، مجھے اِس سے کوئی گلا نہیں اورنہ ہی میرے دل میں اِس کے لیے کوئی غصہ اور ملال ہے، اخلاق حسنہ ایثار اور عفودر گزر کی عظیم مثال اِن کا نام حضرت نصیر الدین چراغ دہلوی تھا آپ حسنی سید تھے، ایسے ہوتے ہیں اللہ کے بندے جن کے قدموں سے اٹھنے والی خاک کے ذرات اگر کسی گناہ گار پر پڑ جائیں تو وہ گناہ گاروں کی لسٹ سے نکل کر اللہ کے مقرب بندوں میں شامل ہو جاتا ہے۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Lahore High Court
Previous Post اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تقرری سی ایس ایس کے ذریعے کرنے کی اپیل خارج
Next Post ملالہ کی کتاب اور کہانی (قسط چہارم)
Malala Yousafzai

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.