geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیو انن کے پیروکار زیادہ پرتشدد ہو سکتے ہیں، ایف بی آئی کی تنبیہ

June 15, 2021 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) تازہ رپورٹ کے مطابق دائیں بازو کے سازشی نظریات کے حامل امریکی انتہا پسند گروپ کیو انن کے پیرو کار مستقبل میں زیادہ پر تشدد ہو سکتے ہیں۔ سابق صدر ٹرمپ اس گروپ کی تعریف کرتے رہے ہیں۔

امریکا کے وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے اپنی تازہ خفیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ چونکہ دائیں بازو کی انتہا پسند سازشی تحریک کیو انن کی پیشن گوئیاں درست ثابت نہیں ہوئی ہیں اس لیے اس کے پیروکار مستقبل میں زیاد پر تشدد ہو سکتے ہیں۔ ادارے کی یہ رپورٹ 14 جون پیر کے روز شائع ہوئی ہے۔

دائیں بازو کی اس سازشی گروپ کا نظریہ ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے ایسے در پردہ اسمگلر گروپوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں جن کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان اور ہالی ووڈ میں آزاد خیال شخصیات سے ہے۔ اس تنظیم کے نام میں حرف ‘کیو ‘ ایک ایسی گم نام آن لائن شخصیت کی طرف اشارہ ہے جس نے اس سازشی نظریہ کا خاکہ ترتیب دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیو انن کے بعض پیروکار، ” کیو انن کی آن لائن پوسٹس میں جن باتوں اور حوالوں کا ذکر ہے اس پر اعتماد کرنے کے بجائے وہ اس بات کی طرف مائل ہوں گے کہ ڈیجیٹل سپاہی بننے کے بجائے اب انہیں حقیقی دنیا میں ہونے والے تشدد کی جانب راغب ہونے کی ضرورت ہے۔”

کیو انن کے پیروکار اس بات میں یقین نہیں رکھتے ہیں کہ جو بائیڈن نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔ ان کی ایک اصطلاح ہے ”ٹرسٹ دی پلان” یعنی منصوبے میں یقین رکھیں، جو اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ ایک دن صدر ٹرمپ کو دوبارہ عہدہ صدارت پر فائز کیا جائے گا اور پھر وہ اپنے دشمنوں سے انتقام لیں گے۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ بعض لوگ کیو انن کے بیانیے کو کورونا وائرس کی وبا، سوشل میڈیا کی پوسٹوں اور امریکا میں سماجی پولرائزیشن کا حوالے سے بار بار ہوا دیتے رہیں گے اور اس نظریے کو زندہ رکھنے کی کوشش ہوتی رہے گی۔

کیو انن نے امریکا اور بیرون ملک میں سیاسی گفتگو پر قابل ذکر اثر ات مرتب کیے ہیں۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے تو اس کی یہ کہہ کر تعریف کی تھی کہ یہ، ”وہ لوگ ہیں جو امریکا سے پیار کرتے ہیں۔” ٹویٹر پر پابندی سے پہلے ٹرمپ نے کئی بار اس تنظیم کے مواد کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے دوبارہ شیئر بھی کیا تھا۔

سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹوں نے کیوانن کے ایسے سینکڑوں گروپوں کو ہٹا دیا تھا جو تشدد کا جشن منانے کے ساتھ ہی ہتھیاروں کے استعمال کا ارادہ ظاہر کرتے رہے ہیں، یا متشدد طرز عمل کے نمونوں سے پیروکاروں کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

امریکا میں سخت گیر دائیں بازو کے نظریات کا حامل گروپ کیوانن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حامی ہے جو ڈیموکریٹک پارٹی اور ہالی وڈ کی اشرافیہ سے متعلق متعدد سازشی نظریات پھیلاتا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کہتے ہیں کہ انہیں اس گروپ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں لیکن وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ یہ گروپ انہیں پسند کرتے ہیں۔

اس گروپ کی ابتدا 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل ہوئی تھی جو اکثر سازشی نظریات پھیلانے کا کام کرتا ہے۔ گزشتہ انتخابات سے قبل اس نے یہ جھوٹی خبر عام کر دی تھی کہ ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ لوگ واشنگٹن ڈی سی میں ایک تہہ خانے سے بچوں کو جنسی طور استحصال کرنے کا ایک ریکیٹ چلاتے ہیں۔

اس برس چھ جنوری کو ہونے والے کیپیٹل ہل حملے میں بھی اس گروپ کے کچھ لوگ شامل تھے۔ اس سلسلے میں بہت سے لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ سخت گیر نظریات کے حامل بعض ایوان نمائندگان بھی اس گروپ کی حمایت کرتے ہیں۔ اس کے بعض رکن جرمنی اور جاپان میں بھی پائے جاتے ہیں۔

Share this:
Sindh Assembly
Previous Post سندھ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ منظور
Next Post برطانیہ، کورونا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ ہفتے بعد
Boris Johnson

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.