geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، کم از کم چار ارکان ہلاک

June 15, 2021 1 1 min read
Afghanistan, Polio Team Attack
Share this:

Afghanistan, Polio Team Attack

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) مشرقی افغانستان میں پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے والی ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کر کے کم از کم چار ارکان کو ہلاک کر دیا۔ جلال آباد میں منگل کو کیے گئے اس حملے کی ذمہ داری فوری طور سے کسی نے قبول نہیں کی۔

افغانستان کے مشرقی حصے میں انسداد پولیو کے لیے جاری ویکسینیشن مہم کے معاون کار ڈاکٹر جان محمد کے مطابق اس حملے میں پولیو ٹیم کے چار اراکین ہلاک اور کم از کم تین دیگر زخمی ہو گئے۔

گزشتہ برس افریقی ملک نائجیریا کو بھی جسے پولیو سے پاک قرار دے دیا گیا تھا جس کے بعد جنوبی ایشیا کی دو پڑوسی ریاستیں افغانستان اور پاکستان دنیا کے صرف دو ایسے ممالک ہیں، جہاں اب بھی پولیو کا مرض پایا جاتا ہے۔ رواں سال مارچ میں دہشت گرد گروپ ‘اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش نے کہا تھا کہ اس نے افغان صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں پولیو ٹیم کی رکن تین خواتین کو گولیوں کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا تھا۔ داعش سے وابستہ عسکریت پسند گروپوں کا گڑھ مشرقی افغانستان ہی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ طالبان اور حکومتی دستوں کے مابین حالیہ جھڑپوں اور طالبان کے خلاف حکومت کی حالیہ کارروائیوں کے بعد سے ایسے عسکریت پسند گروپوں کی تعداد افغانسان میں کم ہوتی جا رہی ہے۔ آئی ایس کے عسکریت پسندوں نے حالیہ دنوں میں شیعہ مسلم برادری پر حملوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

داعش نے حالیہ دنوں میں متعدد ٹارگٹ کلنگز کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔ ان دہشت گردوں کا ہدف خاص طور پر افغانستان کی سول سوسائٹی، صحافی برادری اور قانونی شعبے سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد ہوتے ہیں۔

گزشتہ چند مہینوں کے دوران کابل حکومت نے اقوام متحدہ کے بہبود اطفال کے ادارے یونیسیف کی مدد سے پولیو کے خلاف جاری مہم کے تحت 9.6 ملین بچوں کو پولیو کے خلاف حفاظتی قطرے پلانے کا بندوبست کیا۔ گزشتہ برس افغانستان میں پولیو کے 54 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے تھے۔

افغانستان ایک بار پھر عدم استحکام، انتشار اور تشدد کی آگ کی لپیٹ میں نظر آ رہا ہے، وہ بھی ایک ایسے نازک وقت پر جب امریکا اور دیگر مغربی افواج ہندو کش کی اس ریاست سے اپنے فوجیوں کے انخلا کے عمل کو تکمیلی مراحل تک پہنچانے میں مصروف ہیں۔ منصوبے کے مطابق دو ہزار پانچ سو سے لے کر تین ہزار پانچ سو تک امریکی اور سات ہزار نیٹو فوجیوں کا انخلا گیارہ ستمبر سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔ عملی طور پر مگر لگتا یہ ہے کہ افغانستان سے یہ غیر ملکی فوجی انخلا جولائی کے وسط تک ہی مکمل ہو جائے گا۔

جلال آباد میں کچھ عرصے سے صحافیوں پر حملے اور خواتین صحافیوں کی ہلاکتوں کے واقعات میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

پولیو ویکسینیشن کی مہم میں شامل ٹیموں پر حملے افغانستان میں کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ پولیو ٹیموں کے اراکین کو دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنانا پڑوسی ملک پاکستان میں بھی عام ہے، جہاں پاکستانی طالبان اور دیگر عسکریت پسند گروپ انسداد پولیو کی مہم میں شامل افراد اور ان کی حفاظت پر مامور سکیورٹی سٹاف پر مسلسل حملے کرتے رہتے ہیں۔ پاکستان میں پولیو ویکسینیشن کے مراکز اور ہیلتھ ورکرز کو بھی ایسے حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ شدت پسند عناصر کی طرف سے ان حملوں کا جواز ہمیشہ یہ پیش کیا جاتا ہے کہ انسداد پولیو کی مہم مبینہ طور پر ‘دراصل ایک مغربی سازش کا حصہ‘ ہے، جس کا مقصد ‘آئندہ نسلوں کو بانجھ بنانا اور شہریوں کی نجی معلومات جمع‘ کرنا ہے۔

Share this:
Boris Johnson
Previous Post برطانیہ، کورونا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ ہفتے بعد
Next Post شاہ محمود اور شازیہ مری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
Shah Mehmood, Shazia Murree

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.