geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بڑھتے ہوئے جرائم کا آخر ذمہ دار کون

June 20, 2021 1 1 min read
Crimes
Share this:

Crimes

تحریر : عشاء مقبول

معاشرے میں روز بروز بڑھتے ہوئے جرائم کا ذمہ دار کون ہے؟ عوام یا سیاست دان؟ آخر ان بڑھتے ہوئے جرائم کو روکنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے؟ یہ جرائم جو سنگین صورتحال اختیار کر رہے ہیں، ان میں سب سے زیادہ ہاتھ کس کا ہے؟ دراصل آج جو جرائم روز بروز بڑھ رہے ہیں، ان سب کا قصور وار ہمارا معاشرہ ہے۔ معاشرہ کا تعلق فرد سے، افراد سے، مرد سے، عورت سے اور سکونت پزیر عوام سے ہے اور ہم سب اسی سے وابستہ ہیں۔ جرائم میں اضافے کی وجہ میرے نزدیک اپنے دین سے دوری اور غیر شرعی جدت پسندی ہے۔ ایک مشہور کہاوت ہے کہ ”کوا چلا ہنس کی چال اور اپنی چال بھول گیا۔“ آج ہمارا معاشرہ ماڈرن مغربی دنیا کے رسم و رواج کو اپنا رہا ہے، جس کے ذمہ دار ہم سب ہیں۔ ہم اپنا اسلامی تشخص اور اسلامی اقدار سے کنارہ کشی اختیار کرتے جا رہے ہیں اور اپنے ناقص کردار کی وجہ سے اللہ کے غضب کو دعوت دے رہے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب تک آدم ؑ اس دُنیا میں اکیلے تھے تب تک معاشرہ نہیں بنا تھا اور جب حواؑ آدمؑ سے ملی ہیں تو اس دُنیا میں معاشرہ تشکیل پانے لگا۔ یہاں صد افسوس کے ساتھ لکھنا پڑ رہا ہے کہ وہ دین جو عورت کو سب سے بڑا مقام دے رہا ہے آج کی نام نہاد مسلمان عورت اُسی دین سے اپنی اولادوں کو دور کیئے ہوئے ہے۔ ماں‘ اولاد کی سب سے پہلی تربیت گاہ کہلاتی ہے اور بچہ وہی کچھ بنتا ہے جو ماں کی گود میں سیکھتا ہے۔

تعجب ہے اس ماں پر، اُس بیٹی پر اور بہن پر جو اسلام کی حدود سے باہر نکل کر آزادی مانگتی پھر رہی ہیں۔ سنجیدگی سے سوچا جائے تو وہ آزادی نہیں بلکہ معاشرے میں اپنے مقام کو کھونے کی کاوشوں میں مگن لگتی ہیں۔ اگر مغربی طرز کے کم لباس کو اپنانا جدت پسندی ہے تو لعنت ہو ایسی جدت پسندی پر اور لعنت ہو ایسی آزادی پر جو اسلامی تعلیمات کے بالکل برعکس ہے اور کھلم کھلا فحش معاشرے کی عکاس ہے۔ وہ مرد جس کو اسلامی معاشرے میں بُلند و بالا مُقام دیا گیا ہے، وہ عورت کی آزادی سے مُستفید ہوتے ہوئے بازاروں میں اور دیگر میل میلاپ کی جگہوں پر آوازیں کستے بالکل شرم محسوس نہیں کرتا، بلکہ اپنے احباب میں خود کو ہیرو گردانتا ہے۔ اسی کارِ بد میں ہمارا میڈیا بھی پیش پیش ہے اور اپنی آمدن کو بڑھانے کے لیے کچھ کرنے کو تیار بھی رہتا ہے اور ترغیب بھی دیتا ہے۔ ہمارے بیشتر چینل ایسے اشتہارات چلاتے ہیں کہ حیادار انسان تو شرم سے پانی پانی ہو جاتا ہے، لیکن نام نہاد جدت پسند اُسی کو سراہتے پھرتے ہیں۔ یہ سب کچھ جو دکھایا جا رہا ہے، یا کیا جا رہا ہے؟ کسی مہلک وبا سے کم تو نہیں، بلکہ یہ تو ایسی وبا ہے جس کا خاتمہ ممکن ہی نہیں۔ اگر عقلِ سلیم کو کام میں لایا جائے تو زرا اُن معصوم لوگوں کے بارے میں بھی سوچنا لازم ہو گا، جو اس معاشرتی بے راہ روی سے نفرت رکھتے ہیں، لیکن وہ بھی مغربی جدت پسند لوگوں اور اداروں کے ہاتھوں مجبور و لاچار ہیں اور اسی چکی میں پس رہے ہیں۔

اب رہی حکمرانوں کی بات تو وہ بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں اور اپنے ذاتی مفاد کی خاطر وہ بھی چپ کا پیالہ پینے میں ہی اپنی عافیت سمجھتے ہیں۔ کچھ حکمران اور سیاست دان تو اس بے راہ روی کو اپنے حق میں استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے اور اس سے خوب استفادہ حاصل کرتے ہیں۔ کیا یہ تعجب کی بات نہیں کہ کچھ لوگ مسلمان ہونے کے باوجود میرا جسم میری مرضی جیسے نظریات کی ترقی میں بھی پیش پیش نظر آتے ہیں؟ جبکہ مومن مرد و عورت کا جسم تو اللہ کی امانت ہے۔ تب ہی تو اللہ نے خودکشی کو حرام کر دیا۔ کیا ایسے خیالات کے اظہار کرنے والوں اور ایسے خیالات کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی نہیں ہونی چاہیئے؟ کیا سیاست دانوں اور حکمرانوں کو کوئی ادارہ پوچھ سکتا ہے کہ تم نے حلف کیا اٹھایا تھا اور کس قانون کے تحت اٹھایا تھا؟ فی زمانہ یہی جواب آئے گا کہ کوئی نہیں کیونکہ ہمارا معاشرہ جدت پسندی کے دلدل میں پھنس چکا ہے۔ ملکی ادارے ایک دوسرے سے سبقت لینے کے در پے ہیں اور چشم پوشی کو مصلحت سمجھتے ہیں۔

آج کے حکمران ایسے ہیں کہ ان کا پیٹ بڑھ جائے باقی سب بھاڑ میں جائے۔ ان کو فرق نہیں پڑتا۔ حکمران ایسے ہوں گے تو جرائم سرِعام ہوں گے، کیونکہ جس معاشرے میں سزا و جزا کو بالائے طاق رکھا جائے تو وہاں انسان کم اور شیطان زیادہ پیدا ہوتے ہیں۔ حکمران بھی اسی معاشرے کی پیدایش ہیں جن کا انتخاب بھی اسی معاشرے کی عوام کرتی ہے۔ جب عوام ہی اپنے ووٹ کا استعمال کردار کو دیکھ کر نہیں بلکہ اپنی سیاسی وابستگی کی بنا پر کرتی ہے تو اچھے حکمران کہاں سے آئیں گے اور اللہ پاک بھی ارشار فرماتا ہے کہ ”لوگوں پر ان کے جیسے ہی حکمران مسلط کیئے جاتے ہیں۔“ اگر ووٹ کا استعمال اسلامی وابستگی پر کیا ہوتا تو آج دنیا کے نقشے پر ایک بہترین اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر جانا جاتا۔ ایسے میں عقل کے اندھوں کے لیے یہ مثال کافی ہے کہ آج اہل مغرب بے راہ روی اور میرا جسم میری مرضی جیسی لعنت سے نفسیاتی مریض بن چکے ہیں اور اس سے چھٹکارا چاہتے ہیں تب ہی وہ لوگ جوک در جوک اسلام قبول کرتے چلے جا رہے ہیں۔ جدت پسند تو وہ نو مسلم ہیں جو لا دینیت سے چھٹکارا حاصل کر کے اسلام کا رخ اختیار کر رہے ہیں۔

اللہ پاک نے اپنے پیارے حبیب ﷺ کی صورت میں ایک کامل انسان کو اسلامی معاشرے کی تربیت کے لیے ایک مثال بنا کر بھیجا، جنھوں نے انسان کو جہالت کے اندھیرے سے نکالا، لیکن عصرِ حاضر کے مسلمان نے جہالت کی طرف رجوع کرنے کو جدت کے نام سے منسوب کر دیا۔ محبت کے نام پر لا تعداد لڑکیاں جسم فروشی کی طرف مائل ہیں، نہ عزت محفوظ ہے نہ ہی کسی کی جان محفوظ ہے۔ آج کے دور میں نا صرف انسان بلکہ جانور بھی جنسی درندگی کا شکار ہو رہے ہیں۔ کیا پھر بھی ہمارا معاشرہ انسانی معاشرہ کہلانے کے لائق رہ گیا ہے؟

برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن پاکستان حاصل کرنے کے لیے جو جدوجہد کی تھی اُس کا مقصد یہ تھا کہ مسلمانوں کے لیے اسلامی فلاحی معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکے اور وہ اپنی مملکت میں بلا روک ٹوک اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی بسر کر سکیں۔ جس مملکت کا خواب علامہ محمد اقبال نے دیکھا تھا اور جس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے اس وقت کے کروڑوں سلمانوں نے نہ صرف قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا ساتھ دیا، بلکہ بے پناہ قربانیوں سے بھی گُریز نہیں کیا، لیکن صد افسوس کہ علامہ اقبالؒ کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی کوششوں سے ایک خطہ ارضی کی حد تک تو پورا ہو چکا، لیکن پاکستانی قوم اور حکمران اس مملکت کو اسلامی نظام دینے سے قاصر رہے۔ جب تک ہم خود کی طرف نہیں دیکھیں گے، دوسروں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہیں گے تب تک جرائم ہوتے رہیں گے۔ اس مملکت خدا داد کو مل کر سنوارنا ہوگا ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنے دین کی طرف بڑھنا ہو گا۔ اپنے حقوق سے زیادہ اپنے فرائض پر توجہ دینی ہو گی تب جا کر اس معاشرے سے گندگی کا دلدل ختم ہو سکتا ہے۔ علامہ اقبال ؒ نے کیا خوب فرمایا ہے کہ:

افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کی مقدر کا ستارہ

تحریر : عشاء مقبول

Share this:
Google Chat
Previous Post گوگل کے اسمارٹ فونز کے لیے نئے فیچرز
Next Post پہنچی وہیں پہ خاک
Parliament

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.