geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جارج فلوئیڈ کیس، پولیس اہلکار کو بائیس برس سے زیادہ کی سزا

June 26, 2021 0 1 min read
George Floyd
Share this:

George Floyd

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) عدالت نے سیاہ فام جارج فلوئیڈ کے قتل کے جرم میں سابق پولیس اہلکار ڈیرک شاوین کو ساڑھے بائیس برس کی سزائے قید سنائی ہے۔ فلوئیڈ کی موت کے سبب زبردست غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

امریکی شہر منی ایپلس کی ایک عدالت نے پچیس جون جمعے کے روز شہر کے سابق سفید فام پولیس افسر ڈیرک شاوین کو سیاہ فام جارج فلوئیڈ کے قتل کے جرم میں بائیس برس چھ ماہ کی قید کی سزا سنائی ہے۔ استغاثہ نے انہیں کم از کم تیس برس قید کی سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ تقریبا دو ماہ قبل عدالت نے انہیں غیرارادی قتل، اقدام قتل اور دانستہ طور پر قتل کے الزامات کے تحت قصور وار قرار دیا تھا۔

پینتالیس سالہ سابق پولیس افسر ڈیرک شاوین نے گزشتہ برس مئی میں جارج فلوئیڈ کو زمین پر گرا کر ان کی گردن کو اپنے گھٹنے سے ساڑھے نو منٹ تک دبائے رکھا تھا۔ اسی وجہ سے ان کا دم گھٹ گیا تھا۔ فلوئیڈ کی موت کے بعد پولیس تشدد اور نسلی تفریق کے خلاف امریکا سمیت دنیا بھر میں مظاہروں کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

سزا سناتے وقت جج پیٹر کاہیل نے فلوئیڈ کے اہل خانہ سے کہا، ”میں اس تکلیف کا اعتراف کرتا ہوں اور جو آپ محسوس کر رہے ہیں، میں وہ سنتا ہوں۔‘‘ پھر شاوین کو مخاطب کرتے ہوئے جج نے کہا کہ ”یہ سزا اس بنیاد پر ہے کہ تم نے اپنے اختیارات اور عہدے کا غلط استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ جارج فلوئیڈ کے ساتھ خاص طور پر ظالمانہ رویہ اپنایا تھا۔‘‘

جمعے کے روز سزا سنانے سے قبل عدالت کے باہر فلوئیڈ کے رشتے داروں اور اہل خانہ نے سفید فام مجرم کو سخت سے سخت سزا سنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

فلوئیڈ کی سات سالہ بیٹی جینا نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اگر وہ کچھ اپنے والد سے کہہ سکتی ہیں تو اتنا کہیں گی کہ ’’مجھے آپ کی بہت یاد آتی ہے اور میں آپ سے پیار کرتی ہوں۔‘‘ اس موقع پر شاوین نے بھی جج سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ فلوئیڈ کے اہل خانہ کو اپنی تعزیت پیش کرتے ہیں۔

فلوئیڈ کے اہل خانہ کے وکیل بین کرمپ نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا اور کہا کہ اس کی وجہ سے ملک کے زخم بھرنے میں مدد ملے گی۔

مقامی عدالت نے شاوین کو سزا تو سنا دی ہے تاہم مجرم اس فیصلے کو اپیل عدالت میں چیلنج کرنے کا اختیار رکھتا ہے اور زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی، جس کے لیے نوے دن کا وقت بچا ہے۔

اس سلسلے میں سابق پولیس افسر شاوین کے خلاف ایک وفاقی مقدمہ بھی درج ہے۔ وفاقی استغاثہ کی جانب سے یہ ایک سول رائٹ کیس ہے اور ابھی تک اس پر سماعت بھی شروع نہیں ہوئی۔ تو اس لحاظ اس کیس میں ابھی مزید موڑ آئیں گے۔

چھیالیس سالہ جارج فلوئیڈ کو ریاست مِنیسوٹا کے مرکزی شہر منی ایپلس میں پچیس مئی دو ہزار بیس کی شام کو چار سفید فام پولیس والوں نے حراست میں لیا تھا۔ اس سے متعلق ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سڑک پر پیٹ کے بل پڑے ہوئے ہیں اور ایک پولیس اہلکار اپنے گھٹنے سے ان کی گردن پر پوری طاقت سے دباؤ ڈال رہا ہے۔

فلوئیڈ کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے اور وہ پولیس سے التجا کر رہے تھے، ”پلیز، مجھے سانس لینے میں پریشانی ہو رہی ہے۔ مجھے جان سے نہ مارنا۔‘‘ لیکن پولیس کی کارروائی کے چند منٹوں کے اندر اندر جارج کا وہیں سڑک پر دم نکل جاتا ہے۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد امریکا بھر میں پولیس کی زیادتیوں، خاص طور پر سیاہ فام افراد کو نشانہ بنانے کے خلاف، مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ اس واقعے کی وجہ سے پولیس کی زیادتیوں کے خلاف غم و غصے کی لہر امریکا سے باہر نکل کر عالمی سطح پر پھیل گئی تھی۔ پیرس، برلن اور کوپن ہیگن سمیت یورپ کے مختلف شہروں میں اس کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں بھی نسل پرستی اور پولیس کے امتیازی سلوک کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا تھا۔

Share this:
German Police
Previous Post وورز برگ: زخمیوں کی حالت تشویشناک، ملزم سے پوچھ گچھ جاری
Next Post فوجی انخلا کے درمیان جو بائیڈن اور اشرف غنی کی ملاقات
Ashraf Ghani and Joe Biden

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.