geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’افغان معاشرے کو آزاد صحافیوں کی ضرورت ہے‘

June 27, 2021June 27, 2021 4 1 min read
Journalists
Share this:

Journalists

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان سے امریکی قیادت والی غیر ملکی افواج کے حتمی انخلا کی تاریخ جیسے جیسے نزدیک آ رہی ہے ویسے ویسے اس ملک میں میڈیا کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد میں خوف و ہراس بڑھتا جا رہا ہے۔

کابل میں رہائش پذیر اور کام کرنے والے ایک صحافی عزت اللہ مہر داد نے ای پی ڈی نامی خبر رساں ادارے سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی افواج کے مکمل انخلا سے پہلے ہی کئی افغان صحافی شدید خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہیں۔ ان کے مطابق 2020ء کے اواخر سے اب تک مسلح افراد اور شدت پسند تنظیمیں صحافیوں اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کو قتل کر رہی ہیں۔ عزت اللہ مہر داد کا کہنا تھا،” میں بہت خوفزدہ ہوں کہ افغانستان سے بین الاقوامی فوج کے انخلا کے بعد ان حملوں میں مزید اضافہ ہو گا۔‘‘

مہر داد کابل میں متعدد بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے لیے بطور صحافی کام کرتے ہیں۔ ان میں ‘فورن پالیسی، وائس، اور دا ڈپلومیٹ‘ بھی شامل ہیں۔ یہ کسی حد تک صحافیوں کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔

مہر داد کے بقول، ”امریکی اور نیٹو افواج بیس سال تک یہاں تعینات رہی ہیں۔ یکم مئی سے ان کے انخلا کا سلسلہ شروع ہوا اور 11 ستمبر کو انخلا مکمل ہو جائے گا۔ ہم ہنوز ان افواج کی یہاں موجودگی محسوس کر رہے ہیں۔‘‘

22 سالہ صحافی مہر داد کو ڈر ہے کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان دوبارہ اقتدار میں آ جائیں گے۔ انتہا پسندوں نے ابھی سے یکے بعد دیگرے افغان اضلاع پر قبضہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ مہر داد کہتے ہیں،” اگر طالبان کی کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں تو میں اُس طرح اپنا کام جاری نہیں رکھ سکوں گا، جس طرح اب تک کرتا آیا ہوں۔‘‘

جان جونکھوں میں ڈال کر بھی افغان خواتین صحافت کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

افغانستان میں میڈیا منظر نامے اور صحافت کے شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے مستقبل میں کیسی صورتحال سامنے آئے گی اس بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا تاہم ابھی سے بہت سی خواتین اور مرد صحافیوں نے ملک چھوڑنے کے بارے میں سوچ بچار شروع کر دی ہے تاہم مہر داد اپنا ملک نہیں چھوڑنا چاہتے۔ وہ کہتے ہیں،” افغان معاشرے کو آزاد و خود مختار صحافیوں کی ضرورت ہے۔‘‘

صحافیوں کے تحفظ اور حقوق کے لیے سرگرم تنظیم” رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘‘ کے مطابق افغانستان کا شمار صحافیوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ آزادی صحافت کی عالمی سطح پر درجہ بندی میں 180 ممالک میں افغانستان کا 122 واں نمبر ہے۔ مہر داد کے مطابق ہندو کش کی اس ریاست میں ان مرد اور خواتین صحافیوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہے،جو لوکل یا مقامی میڈیا کے لیے کام کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ طالبان کی نظروں میں سب سے زیادہ یہی صحافی رہتے ہیں اور انتہا پسند مسلح گروپ انہی کو سب سے زیادہ اپنی دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہیں۔ مہر داد کے بقول،” کیونکہ میں انٹرنیشنل میڈیا کے لیے کام کرتا ہوں اس لیے میں نسبتاً محفوظ ہوں۔‘‘

مارچ کے مہینے میں تین میڈیا خواتین ورکرز کو نا معلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

مہر داد کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مقامی میڈیا کے لیے کام کرنے والے صحافیوں کو بہت کم تنخواہیں دی جاتی ہیں۔ یہ ایک اضافی مسئلہ ہے۔ لوکل میڈیا اپنے مرد اور خواتین رپورٹروں اور ایڈیٹرز کو مناسب تنخواہیں دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ مہر داد کے بقول،” اکثر دیہی علاقوں میں صحافی بغیر کسی مالی معاوضے کے رضا کارانہ طور پر اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔‘‘

مہر داد کابل حکومت پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں،” تنقیدی سوالات اٹھانے والے صحافیوں کو حکومت سرے سے نظر انداز یا رد کرتی ہے۔‘‘

Share this:
Imran Khan
Previous Post ایمان محکم ہی میں راہ نجات ہے
Next Post ماضی کی مقبول اداکارہ بیگم خورشید شاہد انتقال کر گئیں
Begum Khurshid Shahid

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.