geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی ولی عہد نے نیشنل ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس اسٹریٹیجی کا اعلان کر دیا

June 30, 2021 1 1 min read
Prince Muhammad bin Salman
Share this:

Prince Muhammad bin Salman

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے نیشنل ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس اسٹریٹیجی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد تینوں براعظموں کو آپس میں ملانے والے عالمی لاجسٹک سنٹر کے طور پر مملکت کے مقام کو مستحکم کرنا، نقل وحمل کے تمام ذرائع کو بہتر بنانا اور لاجسٹک سسٹم میں انضمام اور جدید طریقوں کو فروغ دیتے ہوئے مملکت میں وسیع ترقیاتی عمل کے لیے نقل وحمل کے ذرائع کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس حکمت عملی میں بڑے منصوبوں کا ایک پیکیج بھی شامل ہے جو معاشی اور معاشرتی اہداف کے حصول کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہو گا۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ سسٹم میں ادارہ جاتی کام کو بڑھانے کے لیے موثر نظم ونسق کے نمونوں کو اپنانے، وزارت ٹرانسپورٹ کو وزارت ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سروسز تک وسعت دینے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ یہ حکمت عملی مملکت میں نقل وحمل اور رسد کے شعبے میں انسانی اور تکنیکی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔عالمی معیشت کے ساتھ روابط کو فروغ دے گی اور ہمارے ملک کو اپنی جغرافیائی پوزیشن پر سرمایہ کاری کرنے کے قابل بنائے گی۔ اپنی اقتصادیات کو متنوع بنانے میں تین براعظموں کے وسط میں لاجسٹک سروس کی اعلی درجے کی صنعت قائم کرنے، سروسز کے اعلی معیار کے نظام کی تشکیل، لاجسٹکس کے شعبے میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانے، پائیدار ترقی کے حصول کے لیے مملکت کے وژن 2030 کے پروگرام اور اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس حکمت عملی میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، مملکت میں متعدد پلیٹ فارمز اور لاجسٹک زونز لانچ کرنے، جدید ترین آپریٹنگ سسٹم نافذ کرنے، گورننس کے نظام اور نجی شعبے کے مابین چار اہم اہداف کے حصول کے لیے موثر شراکت داری کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس حکمت عملی سے عالمی حیثیت سے مملکت کی پوزیشن کو مستحکم کرنے، مملکت کو بین البراعظمی لاجسٹک سنٹر بنانے اور سعودی شہروں میں معیار زندگی کو بہتر بنانے، عوامی بجٹ میں توازن پیدا کرنے اور حکومتی اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانے میں بھی مدد ملے گی۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ اس حکمت عملی کا مقصد سعودی عرب کو عالمی سطح پر ہوائی نقل و حمل کی ٹریفک میں پانچویں مقام درجے پر لانا ہے اور 250 سے زائد بین الاقوامی فضائی روٹس کا اضافہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ حج، عمرہ اور سیاحت کے شعبوں میں کام اور دیگر شعبوں کی قابلیت کو بہتر بنانا ہے۔ نئی ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک پالیسی کے نتیجے میں فضائی شپنگ کی صلاحیت دوگنا ہو کر چار لاکھ ٹن سالانہ ہو جائے گی۔

سمندری نقل و حمل کے شعبے میں شہزادہ محمد بن سلمان نے وضاحت کی کہ اس حکمت عملی کا مقصد ہر سال 40 ملین سے زیادہ کنٹینروں کی گنجائش کا ہدف حاصل کرنا ہے۔

Share this:
Antonio Guterres
Previous Post بھارت مقبوضہ کشمیر میں بچوں پر پیلٹ گن کا استعمال بند کرے، اقوام متحدہ
Next Post امارات میں اسرائیلی سفارت خانے کا قیام خطے کی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے: امریکا
Embassy of Israel

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.