geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نئے ایرانی صدر کو خامنہ ای کی طرف سے کیا ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں؟

July 1, 2021 1 1 min read
Iranian President
Share this:

Iranian President

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کے حال ہی میں منتخب ہونے والے صدر ابراہیم رئیسی کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتہائی مقرب صدور میں شمار کیا جاتا ہے۔ خامنہ ای کو ایران کے ولایت فقیہ کے نظام میں فیصلہ کن اتھارٹی کا درجہ حاصل ہے اور ان کے اشاروں کے بغیر کسی شخصیت کا کرسی صدارت پر فائز ہونے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

خامنہ ای کی طرف سے نئے صدر کو پانچ اہم نوعیت کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

ایران میں صدر کو سپریم لیڈر کے بعد دوسرا اہم ترین منصب حاصل ہوتا ہے۔ سپریم لیڈر کے جانشین کے تقرر کی سب سے بڑی ذمہ داری صدر پر عاید ہوتی ہے۔ سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے قائم کی جانے والی کمیٹی کی قیادت صدر کو سونپی جاتی ہے۔ صدر سپریم لیڈر کی وفات یا ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ناکام رہنے کی صورت میں نئے رہبر اعلیٰ کا انتخاب کراتا ہے۔

ایران کا نیا رہبراعلیٰ کون ہوگا؟ اس سوال کے بارے میں کئی قیاس آرائیاں پائی جا رہی ہیں۔ مرشد اعلیٰ کے لیے متوقع طورپر موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے صاحب زادے مجتبیٰ خامنہ کا نام لیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ نئے صدر ابراہیم رئیسی بھی خامنہ ای کے جانشین ہوسکتےہیں۔

مبصرین کا خیال ہے کہ سپریم لیڈر کی طرف سے نئے ایرانی صدر کو سونپی جانے والی ذمہ داریوں میں ملک کی طاقت سپاہ پاسداران انقلاب کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کی ذمہ داری بھی شامل ہے۔ اگرچہ ابراہیم رئیسی کا شمار ایران کے ان صدور میں ہوتا ہے جنہیں پہلے ہی پاسداران انقلاب کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ پاسداران انقلاب کے شعبہ اطلاعات ونشریات نے ابراہیم رئیسی کی حمایت میں مہم بھی چلائی تھی۔

سابقہ تین صدور کے ایرانی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں بلکہ ایوان صدر اور پاسداران انقلاب کے درمیان تناؤ پایا جاتا رہا ہے۔

تیسری اہم ذمہ داری جو خامنہ ای کی طرف سے نئے صدر کو سونپی جائے گی وہ ملک کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے ہے۔ پچیس اپریل کو موجودہ وزیر خارجہ جواد ظریف کی ایک آڈیو لیک ہوئی جس میں انہیں پاسداران انقلاب پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے سنا جا سکتا ہے۔ نئی ایرانی حکومت کو ایسی خارجہ پالیسی ترتیب دینا ہوگی جوسپریم لیڈر کی ہدایت کے مطابق ہو۔ دوسری الفاظ میں ابراہیم رئیسی کو ایسی خارجہ پالیسی بنانا ہوگی جس پر سپاہ پاسداران انقلاب بھی مطمئن ہو۔

نئے صدر اور ایرانی پارلیمنٹ کے درمیان تعلقات کو متوازن رکھنا بھی اہمیت کا حامل ہے۔ پچھلے کچھ عرصے کے دوران ایران کی مجلس شوریٰ اور صدر حسن روحانی کے درمیان بعض ریاستی معاملات میں کشیدگی رہی ہے۔ یہ کشیدگی فروری 2020ء میں ایران میں مجلس شوریٰ کے انتخابات میں شدت پسندوں کی جیت کے بعد اور بھی بڑھی۔

گذشتہ برس ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ایران کی شورائے نگہبان نے بیشتر اصلاح پسند اور اعتدال پسند سیاست دانوں کےکاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔

اسی طرح حال ہی میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے اعتدال پسند رہ نماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے ابراہیم رئیسی کی جیت یقینی بنانے کی کوشش کی گئی۔

پانچویں ذمہ داری جو نئے ایرانی صدر کو سونپی جائے گی وہ آنے والے برسوں میں حکومت کے خلاف کسی قسم کے احتجاج کو روکنا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ابراہیم رئیسی کا شمار ایرانی رجیم کے مخالفین کو کچلنے والے سرکردہ لیڈروں میں ہوتا ہے۔ وہ اس چار رکنی موت کمیٹی کے رکن رہے ہیں جس پر ہزاروں سیاسی قیدیوں کو فنا کے گھاٹ اتارنے کا الزام عاید کیا جاتا ہےْ

رئیسی پرالزام ہے کہ اس نے سنہ 1988ء کے موسم گرما میں ہزاروں قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

ایرانی رجیم کے ریاستی جبر کے باعث سنہ 2018ء اور 2019ء کی طرح اب بھی کسی بھی وقت ملک گیر احتجاج کا خدشہ موجود ہے۔

Share this:
Donald Rumsfeld
Previous Post عراق، افغانستان جنگ شروع کرنیوالے سابق امریکی وزیر دفاع انتقال کر گئے
Next Post بیرونی خطرات سے اسرائیل کا بھرپور دفاع کریں گے: بینیٹ
Naphtali Bennett

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.