geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

او آئی سی کو پاکستان کے ہاتھوں استعمال نہ ہونے دیں، بھارت

July 10, 2021July 10, 2021 0 1 min read
OIC
Share this:

OIC

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے بھارت سے اپنا ایک وفد کشمیر بھیجنے کی اجازت دینے کو کہا تھا۔ بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان او آئی سی کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

بھارت کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کو بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے یا اس کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے لیے اپنے پلیٹ فارم کو پاکستان جیسے ’مفاد پرست‘ ممالک کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ بھارت نے یہ بیان کشمیر سے متعلق او آئی سی کے ایک مطالبے کے رد عمل میں دیا ہے۔

او آئی سی کے جنرل سکریٹری یوسف العثیمین نے اس ماہ کی پانچ تاریخ کو جدہ میں بھارتی سفارت کار اوصاف سعید سے ملاقات کی تھی اور اس میٹنگ کے بعد کشمیر کی موجودہ صورت کے بارے میں تنظیم اور پاکستان کا جو بیان سامنے آیا اسی کے رد عمل میں بھارت نے یہ بات کہی۔

اطلاعات کے مطابق او آئی سی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ تنظیم نے بھارت میں مسلمانوں کی صورت حال کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کی صورت حال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم کے سکریٹری جنرل نے او آئی سی کی ایک قرارداد کے تحت بھارت کے زیر انتظام کشمیر کو اپنا ایک وفد بھیجنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔

او آئی سی نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ممکن ہو تو بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ایک ملاقات کا اہتمام کیا جائے اور تنظیم اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم بگچی نے اسی بیان کے رد عمل میں کہا، ’’ او آئی سی کو اس بات پر نظر رکھنی چاہیے کہ مفاد پرست قوتیں یکطرفہ اور متعصبانہ قراردادوں کے ذریعے بھارت کے داخلی امور میں مداخلت یا پھر اس کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے اپنے پلیٹ فارم کو استعمال نہ ہونے دے۔‘‘

بھارتی ترجمان ارندم بگچی نے بتایا کہ او آئی سی کے سکریٹری جنرل اور بھارتی سفارت کار کے درمیان جو ملاقات ہوئی اس کا اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم نے ہی مطالبہ کیا تھا۔ ان سے جب یہ سوال پوچھا گيا کہ او آئی سی کے اس بیان میں کیا پاکستان کا کوئی کردار ہو سکتا ہے، تو انہوں نے کہا کہ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تو ان کا ذاتی مفاد کا اشارہ اسی کی جانب تھا۔

پاکستان نے یوسف العثیمین سے بھارتی سفیر کی میٹنگ کے بعد کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے 57 اسلامی ممالک پر مشتمل تنظیم کا یہی موقف ہے جس سے بھارت کو آگاہ کر دیا گيا ہے۔ بھارت کا دیرینہ موقف یہ ہے کہ کشمیر پر وہ کسی تیسرے فریق کی ثالثی پر راضی نہیں ہے۔

بھارت نے اس امید کے ساتھ تقریباً دو برس قبل کشمیر کی خصوصی حیثيت ختم کر دی تھی کہ اس کے ان اقدامات سے کشمیر سے علیحدگی پسندی کی تحریک اور شورس کو کچلنے میں مدد ملے گی۔ تاہم اس یکطرفہ اقدام کے دو برس بعد بھی حالات تشویش ناک ہیں۔

گزشتہ روز بھی ایک جھڑپ میں دو بھارتی فوجی اور چند عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے جبکہ کشمیر کے اب بھی سینکڑوں سماجی کارکن، سیاسی رہنما اور دانشور جیلوں میں ہیں اور وادی کشمیر میں ہر جانب سکیورٹی فورسز کا سخت پہرہ ہے۔

بیشتر علیحدگی پسند رہنما اور کارکن یا تو جیلوں میں ہیں یا پھر نظر بند ہیں جن کے میڈیا میں بیان تک نہیں آتے تھے۔ تاہم 9 جولائی جمعے کے روز پہلی بار دہلی کے ایک اخبار میں علیحدگی پسند رہنما میر واعظ کا ایک بیان شائع ہوا ہے۔

اس بیان میں جموں و کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت سمیت کئی دیگر اقدامات کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گيا ہے کہ حریت قیادت خطے میں سبھی کی خوشحالی اور امن کی خواہاں ہے جو اسی صورت میں ممکن ہے جب مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کر لیا جائے۔ ’’ یہ بات چيت بھارت پاکستان اور کشمیری عوام کے مابین ہونی چاہیے۔‘‘

بات چیت کے لیے اعتماد اور سازگار ماحول پہلی ضرورت ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے حکومت کو فوری طور تر ڈیموگرافک تبدیلی کے تمام اقدامات اور ان تمام قوانین کو مسترد کرنے کی ضرور ت ہے جس سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے اختیارات کی حق تلفی ہوتی ہو۔ خاص طور پر اگست 2019 سے (حریت) چیئرمین میر واعظ عمر سمیت جیلوں اور گھروں میں نظر بند نوجوانوں اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کی ضرورت ہے۔

حریت کی جانب سے ایسا بیان کافی دنوں بعد ایک ایسی صورت حال میں سامنے آیا ہے جب سرحد پر جنگ بندی پر عمل کے سبب قدر امن کا ماحول ہے۔ حریت رہنماؤں نے بھی اس جنگ بندی کی حمایت کی تھی تاہم ان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے اثرات وادی کشمیر میں اب بھی ندارد ہیں۔

Share this:
Houthi Rebels
Previous Post یمن : البیضاء صوبے میں حوثیوں کا بھاری جانی و مادی نقصان
Next Post چین جدید قسم کے ایٹمی ہتھیار حاصل کر سکتا ہے، امریکا
Nuclear Weapons

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.