geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شام: اقوام متحدہ نے امدادی آپریشن میں توسیع کر دی

July 10, 2021 1 1 min read
UN Relief Operation
Share this:

UN Relief Operation

شام (اصل میڈیا ڈیسک) شام میں انسانی امداد فراہم کرنے کی معیاد آج ہفتے کے روز ختم ہو رہی تھی لیکن اب یہ آئندہ مزید ایک برس تک جاری رہے گی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نو جولائی جمعے کے روز ترکی سے سرحد پار شام میں امداد کی فراہمی میں مزید 12 ماہ کے لیے توسیع پر اتفاق کر لیا۔ امداد کی فراہمی اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کی وجہ سے ہی بحال تھی تاہم یہ معیاد آج 10 جولائی ہفتے کو ختم ہو رہی تھی۔

اقوام متحدہ میں ویٹو پاور سے لیس مستقل رکن روس پہلے اس توسیع کی مخالفت کر رہا تھا تاہم آخری منٹ میں روس کے ساتھ ایک سمجھوتہ طے پا گیا جس کے سبب 12 ماہ کے لیے یہ توسیع ممکن ہو سکی۔ سلامتی کونسل نے سب سے پہلے سن 2014 میں امداد کی فراہمی پر رضامندی ظاہر کی تھی تاہم یہ مینڈیٹ ہر برس تجدید سے مشروط ہے۔

روس جنگ زدہ ملک شام کے صدر بشار الاسد کا حامی اور ان کا اتحادی ہے، جس نے حال ہی میں سلامتی کونسل میں اپنی ویٹو طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ذریعہ ملک میں خوراک اور طبی سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی چار سرحدی گزر گاہوں میں سے تین کو بند کروا دیا تھا۔

جمعے کے روز سکیورٹی کونسل میں اتفاق رائے سے ہونے والے ووٹ سے قبل، روس نے شام کے شمال مغربی علاقے باب الھویٰ میں بھی آخری سرحدی کراسنگ کو بند کرنے کی بات کہی تھی۔ تاہم مبصرین نے متنبہ کیا ہے کہ اس سرحدی گزر گاہ کو بند کرنے سے انسانیت سوز تباہی ہو سکتی ہے۔

جمعے کو ووٹ سے قبل سکیورٹی کونسل میں اس حوالے سے دو قراردادیں پیش کی گئی تھیں۔ ناروے اور آئر لینڈ نے مشترکہ طور پر اس میں پھر سے 12 ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا تھا جبکہ روس نے اپنی قرار داد میں محض چھ ماہ کی توسیع کی بات کہی تھی۔ لیکن روس کا اصرار اس بات پر تھا کہ کسی بھی قسم کی امداد پہلے دارالحکومت دمشق بھیجی جانی چاہیے اور پھر اس کی تقسیم کا کام صدر بشار الاسد کی انتظامیہ پر چھوڑ دینا چاہیے۔

لیکن اقوام متحدہ اور دیگر فریقوں نے روس کی اس تجویز کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ اگر اسد حکومت کو باغیوں کے آخری گڑھ ادلب میں بھی امداد پہنچانے کا اختیار دے دیا گیا تو اس سے خطے کے تقریباً 20 لاکھ سے بھی زیادہ بے گھر ہونے والے شامی باشندے اسد جیسے طاقتور آمر کی خواہش سے مشروط ہو کر رہ جائیں گے۔

انسانی حقوق کی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ (ایچ آر ڈبلیو) میں اقوام متحدہ کے ڈائریکٹر لوئس شارین بونیو نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں کہا، ’’شامی حکومت نے بار بار یہی ظاہر کیا ہے کہ اسے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کو دیگر خطوں تک پہنچانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اس کے برعکس، انہوں نے ہر بار اس میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔‘‘

اقوام متحدہ کے مطابق ترکی میں پہلے ہی سے 36 لاکھ سے بھی زیادہ شامی مہاجرین نے پناہ لے رکھی ہے۔ سن 2011 میں ملک میں خانہ جنگی کے آغاز سے اب تک تقریباً سوا دو کروڑ شامی باشندے بے گھر ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کام کرنے والی ایک شامی تنظیم ’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ کا کہنا ہے کہ اب تک شام میں چار لاکھ 94 ہزار 438 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Share this:
S. Jaishankar
Previous Post ایران کے نو منتخب صدر نے بھارت کو دعوت دی
Next Post بلاول ایک نہیں تین بار امریکا جائیں، عمران مدت پوری کریں گے: شیخ رشید
Sheikh Rashid

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.