geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمن فوجیوں کی واپسی، استقبال کے لیے کوئی سیاستدان نہ گیا

July 13, 2021 4 1 min read
German Soldiers
Share this:

German Soldiers

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) چند روز قبل جرمنی فوجیوں کا آخری دستہ افغانستان سے واپس اپنے ملک پہنچا تھا لیکن روایات کے برعکس ائیربیس پر کوئی بھی حکومتی اہلکار ان کے استقبال کے لیے موجود نہیں تھا یہاں تک کہ وزیر دفاع بھی موجود نہیں تھیں۔

تیس جون کو 264 فوجیوں کا آخری دستہ افغانستان سے واپس جرمنی پہنچا تھا لیکن حیران کن طور پر اس دستے کو واپس اپنے ملک میں خوش آمدید کہنے کے لیے کوئی ایک بھی حکومتی اہلکار وہاں موجود نہیں تھا۔ اس حوالے سے حکومت، وزارت دفاع اور افغان مشن کے سربراہ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ تاہم جرمن مسلح افواج کے افغان مشن کے آخری کمانڈر بریگیڈیئر جنرل آنسگار مائر نے خاموشی سے جرمنی فوجیوں کی واپسی کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کا بھی دفاع کیا ہے کہ ایئربیس پر آخری دستے کو خوش آمدید کہنے کے لیے کوئی بھی سیاستدان موجود نہیں تھا اور یہ کہ اس حوالے سے کسی بھی بڑی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جرمن فوجیوں کی خاموش واپسی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے۔ جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا، ”یہ بات غیرمنصانہ ہوتی کہ ایئر بیس پر صرف تھوڑی سی تعداد میں پہنچنے والے فوجیوں کے اعزاز میں کسی بڑی تقریب کا انقعاد کیا جاتا۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام فوجیوں کے اعزاز میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں، جو گزشتہ 20 برسوں کے دوران افغانستان میں کسی بھی طرح تعینات رہے ہیں۔

جرمنی میں ایسی آوازیں بلند ہو رہی ہیں کہ افغان مشن کے اختتام کے حوالے سے ایک شاندار اور پر وقار تقریب کا اہتمام کیا جائے۔ جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق ان مطالبات کے بعد جرمن وزارت دفاع 31 اگست کو ایک فوجی تقریب کے انعقاد کی تیاری کر رہی ہے، جس میں افغانستان جنگ میں خدمات سرانجام دینے والے فوجیوں کو اعلٰی ترین سرکاری اعزازات دیے جائیں گے۔

سیاسی جماعتوں سی ڈی یو اور ایف ڈی پی کی طرف سے کسی بڑی تقریب کے انعقاد کے مطالبے کے بعد دفاعی پالیسی کے پارلیمانی گروپ کی ترجمان زیمتے میولر کا بھی اس حوالے سے کہنا تھا، ”میرے خیال میں پارلیمان کی عمارت کے سامنے ایسا کرنا اچھا خیال ہے کیونکہ ہمارے پاس ایک پارلیمانی فوج ہے۔‘‘

افغان مشن میں جرمنی کے کم از کم 59 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی درجنوں میں ہے۔

Share this:
Aung San Suu Kyi
Previous Post میانمار میں کورونا کے پھیلاؤ کی صورتحال ’تشویش ناک ہے، سوچی
Next Post دنیا افغانستان میں طاقت کے زور پر بنی حکومت قبول نہیں کریگی: امریکا
Ned Price

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.