geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دنیا کا سب سے بڑا تیرتا ہوا شمسی فارم

July 18, 2021 0 1 min read
Singapur - Schwimmende Photovoltaikanlage Tengeh
Share this:

Singapur - Schwimmende Photovoltaikanlage Tengeh

سنگاپور : دنیا کے سب سے بڑے تیرتے ہوئے شمسی توانائی کے فارم کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ تقریبا پینتالیس فٹ بال کے میدانوں کے برابر رقبے ہر محیط اس شمسی فارم کا مقصد ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں کمی لانا ہے۔

شمسی توانائی کے حوالے سے یہ اس ملک کا اب تک کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے۔ شمسی توانائی کا یہ فارم ایک لاکھ بائیس ہزار پینلز پر مشتمل ہے اور یہ پانچ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کو چلانے کے لیے بجلی پیدا کرے گا۔

سنگاپور کا شمار ایشیاء میں سب سے بڑے کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے ۔ لیکن زمین کی قلت اس ملک میں قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو بڑھانے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس خوشحال مالیاتی مرکز نے اپنے ساحل اور آبی ذخائر میں پودے لگانے کا منصوبہ بھی شروع کر رکھا ہے جبکہ یہ ملک سن 2025 تک اپنی شمسی توانائی کی پیداوار میں چار گنا اضافہ کرنا چاہتا ہے۔

سینگاپور اس نئے فارم کے ذریعے 60 میگا واٹ تک بجلی پیدا کر سکتا ہے۔ سیمبکورپ انڈسٹریز اور سنگاپور کی نیشنل واٹر ایجنسی (پی یو بی) کے مطابق اس شمسی فارم سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج اتنا کم ہو گا، جیسے کہ سڑکوں پر سے سات ہزار کاریں ہٹا دی جائیں۔

حکومت کی معاونت سے اس فارم کی تعمیر سیمبکورپ انڈسٹریز کی طرف سے کی گئی ہے اور یہ فارم پینتالیس ہیکٹر (110 ایکڑ) پر محیط ہے۔ سنگاپور کی واٹر ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو نیگ جوہے کا اس موقع پر کہنا تھا، ”شمسی توانائی بھر پور، صاف اور سبز ہے، ضرر رساں گیسوں اور سنگاپور کے کاربن فٹ پرنٹ میں کمی کے لیے اس کی حیثیت کلیدی ہے۔‘‘

سنگاپور نے آبنائے جوہر میں بھی ایک شمسی فارم بنایا ہے، جو جزیرہ ریاست کو ملائشیا سے الگ کرتی ہے۔

سینگاپور حکومت نے فروری میں ایک ”گرین پلان‘‘ کا افتتاح کیا تھا، جس کے تحت شجرکاری میں اضافہ کرنا، الیکٹرک کاروں کے استعمال کی حوصلہ افزائی، کچرے کو کم کرنا اور الیکٹرک کاروں کے لیے مزید چارجنگ پوائنٹس کا قیام شامل ہیں۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ سنگاپور دوسری ترقی یافتہ معیشتوں کے مقابلے میں کافی پیچھے ہے اور اسے اپنے ماحولیاتی اہداف حاصل کرنے میں ابھی کافی دیر لگے گی۔

Share this:
World Corona Cases
Previous Post دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کیسز میں اضافہ
Next Post وزیراعظم کا آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب، نام لیے بغیر نواز شریف پر تنقید
Imran Khan

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.