geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایچ ای سی اپنے ہی منصوبے سے لاعلم، انڈر گریجویٹ پالیسی میں توسیع اور ایسوسی ایٹ ڈگری کے نفاذ کی ضد

July 26, 2021 0 1 min read
HEC
Share this:

HEC

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان کی اپنی ہی پالیسی کے مندرجات سے لاعلمی کا انکشاف ہوا ہے۔

ایچ ای سی نے نئی انڈرگریجویٹ پالیسی کے نفاذ میں ایک سال کی توسیع کرتے ہوئے جامعات کویہ موقع فراہم کردیاہے کہ اگرچاہیں تو وہ سال 2022کے وسط تک انڈرگریجویٹ پالیسی کا نفاذ روک سکتی ہیں تاہم اسی پالیسی کے ایک حصے 2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کے فوری نفاذ کے سلسلے میں الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔

ایچ ای سی میں موجود پرانی انتظامیہ کی باقیات کے دباؤمیں آکر اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے ملک بھرکے طلبا کوروایتی بی اے،بی ایس سی اوربی کام پروگرام میں داخلوں سے بھی روک رکھا ہے اورایک الرٹ جاری کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ اگرمذکورہ پروگرام میں داخلے لیے گئے توایچ ای سی ان اسناد کی تصدیق نہیں کرے گا بلکہ طالب علم کو اس سے وابستہ اخراجات ونقصانات برداشت کرنا ہوں گے۔

مذکورہ روایتی پروگرام کوغیرمستند بھی قراردیاگیاہے اورکہاہے کہ جامعات الحاق شدہ کالجوں میں دوسالہ ایسوسی ایٹ ڈگری شروع کریں جس کے سبب ملک بھرکے لاکھوں طلبہ،کالجوں کی انتظامیہ اورانھیں الحاق دینے والی جامعات کے درمیان شدید ابہام و بے چینی پائی جاتی ہے۔

دوسری جانب ایچ ای سی نے اپنے کمیشن اراکین کا ایک اجلاس بدھ 28 جولائی کو طلب کررکھا ہے۔ امکان ہے کہ اس پالیسی کے ابہام کے حوالے سے بھی اس اجلاس میں بات کی جائے گی۔

قابل ذکرامریہ ہے کہ ایچ ای سی نے جس نئی انڈرگریجویٹ پالیسی کے نفاذ میں آئندہ ایک برس تک توسیع کانوٹیفکیشن15جولائی کو جاری کیا ہے دوسالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اسی پالیسی کاایک حصہ ہے جس سے واضح ہوتاہے کہ اگرنئی انڈرگریجویٹ پالیسی کوموخرکیاجائے یاپھراس کے نفاذ کے حوالے سے دی گئی مدت میں توسیع کی جائے تو حتمی طورپر دوسالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کے نفاذ میں بھی توسیع ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ ایچ ای سی کی جانب سے ایک جانب انڈرگریجویٹ پالیسی کے نفاذ میں توسیع جبکہ دوسری جانب کالجوں میں روایتی دوسالہ گریجویشن پروگرام سے روکنے کے لیے الرٹ جاری کرنے سے پیداہونے والی ابہامی صورتحال پر جب ’’ایکسپریس‘‘نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی ترجمان عائشہ اکرام سے رابطہ کیا تو ان کاکہناتھاکہ کالجوں میں محض دوسالہ ایسوسی ایٹ ڈگری ہی کرائی جاسکتی ہے۔

تاہم جب ’’ایکسپریس‘‘نے استفسار کیاکہ ایچ ای سی کی ہدایت آنے سے قبل سندھ کے کالجوں میں توکہیں بھی چارسالہ ڈگری پروگرام شروع نہیں ہوا تھا بلکہ روایتی دوسالہ گریجوکیشن پروگرام ہی جاری تھاکالجوں میں تاحال ایسوسی ایٹ ڈگری آفرنہیں ہوئی جبکہ مذکورہ ڈگری توخود انڈرگریجویٹ پالیسی کاحصہ ہے جس پر ان کاکہناتھاکہ وہ اس حوالے سے آگاہ نہیں ہیں اگرسوال لکھ کربھیج دیاجائے تووہ متعلقہ حکام سے پوچھ کرموقف دے سکتی ہیں۔

یہی سوال جب انھیں لکھ کربھیجا گیا توعائشہ اکرام کاجواب موصول ہواکہ کالج دوسالہ ایسوسی ایٹ ڈگری ہی آفرکرسکتے ہیں ، بی اے پروگرام کوایچ ای سی تسلیم نہیں کرے گا۔ اس جواب پرجب ان سے مزیدپوچھاگیاکہ اگرکوئی یونیورسٹی ایچ ای سی کے نوٹیفکیشن کے ضمن میں انڈرگریجویٹ پالیسی کوفی الحال نہیں اپنائے تووہ کالجوں میں کیا آفرکرے جس پر ان کا پھر وہی جواب موصول ہواکہ ایسوسی ایٹ ڈگری اورکچھ بھی نہیں۔

ترجمان اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان کی جانب سے معاملے پر واضح جواب نہ دینے کے بعد ’’ایکسپریس‘‘ نے ایچ ای سی کے قائم مقام چیئرمین احمد فاروق بزئی سے بھی مسلسل رابطے کی کوشش کی تاہم وہ رابطے سے گریزکرتے رہے۔

بتایاجارہاہے کہ موجودہ قائم مقام چیئرمین فاروق بزئی کووزیراعظم پاکستان کی جانب سے چیئرمین ایچ ای سی کامنصب تو دیا جاچکا ہے تاہم وہ بھی سابق انتظامیہ کی باقیات کے دباؤ میں کام کررہے ہیں جس کے سبب انڈرگریجویٹ پالیسی کے نفاذ میں توسیع کے نوٹیفکیشن کے باوجود وہ کالجوں میں داخلوں کے سلسلے میں کوئی مستقل راہ حل نہیں دے پارہے۔

یادرہے کہ رواں ماہ 2جولائی کوملک بھرکے وائس چانسلراورایچ ای سی کی ایگزیکٹیوڈائریکٹرشائستہ سہیل کے مابین اس حوالے سے ایک تفصیلی اجلاس بھی منعقدہواتھا جس میں وائس چانسلرزکی اکثریت نے جامعات اور کالجوں میں انڈر گریجویٹ پالیسی کے نفاذ میں توسیع کی سفارش کی تھی اور اجلاس میں ایچ ای سی نے یہ عندیہ بھی دیاتھاکہ کمیشن سے بات کرکے جلد پروگرام میں توسیع کی جاسکتی ہے جس کے بعد 15جولائی کواس کانوٹیفکیشن توجاری ہوگیاتاہم اب ایچ ای سی اس پالیسی کے مندرجات کے حوالے سے خود ابہام اور الجھن میں نظرآتی ہے۔

Share this:
Mian Iftikhar Hussain
Previous Post فضل الرحمن لاکھوں پشتونوں کے قتل میں برابر کے شریک ہیں، میاں افتخار حسین
Next Post صدر مملکت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کیس میں ایف بی آر کی اپیل خارج کر دی
Dr. Arif Alvi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.