geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خواتین پر تشدد اور انور مقصود

July 27, 2021 0 1 min read
Women Violence
Share this:

Women Violence

تحریر : روہیل اکبر

کچھ دنوں سے خواتین پر تشدد کے حوالہ سے مسلسل ویڈیوز سامنے آرہی ہیں خاص کرکچھ گھٹیا اور ذہنی طور پر گندے انسان شائد جن کی پیدائش کسی بدبودار گٹر کے اندر ہوتی ہوگی لڑکیوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرکے سمجھتے ہیں کہ شائد وہ بچ جائیں گے ایسا ممکن نہیں ذلالت اور کتے کی موت انکا مقدر تو ہوگی ہی ساتھ ساتھ انکے گھر والے بھی ساری عمر کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے بلکہ ہر کوئی ایسے گھٹیا اور کمینے شخص کے منہ پر تھوکے گا ضرورکچھ لوگ اپنی بیوی پر ہاتھ اٹھا کر اپنے آپ کو شائد مرد سمجھتے ہونگے مگر اندرسے غلیظ، ذہنی بیمار اور گھٹیا انسان ہونے کے ساتھ ساتھ باہر سے بھی کہیں زیادہ بزدل،منحوس اور لعنتی ہوتے ہیں جنکے والدین کی گھٹیا تربیت ساری عمرانہیں چین اور سکون سے بیٹھنے نہیں دیتی جبکہ بیوی بچوں سے دوستانہ ماحول رکھنے والا انسان ذہنی طور پر بھی مطمئن رہتا ہے اور آنے والی زندگی میں بھی اسے اپنے بچوں سے ٹھنڈے ہوائیں ملتی رہتی ہیں جوانی میں مار پیٹ کرنے والے افراد بڑھاپے میں ذلیل وخوار تو ہوتے ہی ہیں ساتھ ساتھ نفرت کا سبب بھی بنتے ہیں اگر ہم میں تھوڑی بہت انسانیت موجود ہو تو پھر یہ بات بھی ہمیں سمجھ جانی چاہیے کہ عورت اگر بیٹی ہے تو رحمت، ماں ہے تو جنت اور بیوی ہے تو شریکِ حیات جو ہر اچھے برے وقت میں آپ کا ساتھ نبھانے والی، قدم بقدم چلنے والی ذات ہے۔ نبی اکرمﷺ کے وجود سے قبل عورت کی معاشرتی حیثیت نہ ہونے کے برابر تھی اور آپ نے خواتین کو عزت و مقام اور ایک بلند مرتبہ دلوایا، لیکن آج ہم دیکھتے ہیں کہ ایک مرتبہ پھر جہالت کا دور دوراں ہے۔

آج پھر سے خواتین اتنی ہی تکلیف میں مبتلا ہیں جتنی کہ دورِ جہالت میں تھیں، اس وقت بھی خواتین کی عصمت دری اور غلامی کی زندگی عروج پر تھی اور آج بھی بالکل ویسا ہی ہے آج کے دور اور ماضی کے دور میں فرق ہے تو وہ سوچ کا ہے، ماحول کا ہے، پڑھائی لکھائی اور فرقوں کا ہے، اس کے علاوہ شاید ہی کوئی دوسرا فرق عیاں ہو کچھ بد کردار، بد اخلاق لوگ ایسے بھی ہیں جو خواتین کو اب بھی پاؤں کی جوتی ہی سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آئے روز خواتین کی ساتھ زیادتی اور ان کو تشدد کرکے قتل، عزت کے نام پر قتل کرنے کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں، مگر پوچھنے والا کوئی نہیں ہوتا، زیادہ سے زیادہ ملزمان کو جیل ہو جاتی ہے اور پھر ان کو چھوڑ بھی دیا جاتا ہے، ملزمان دندناتے پھرتے ہیں مگر انصاف کی راہیں دیکھتی خواتین اپنے ساتھ ہونے والے مظالم کو بھی ہونٹ سی کر برداشت کرلیتی ہیں اسی ماہ جولائی ہی میں ایک کے بعد ایک واقعہ ہواجس میں قرۃ العین عمر، نور مقدم، صائمہ اور خدیجہ نامی خواتین کے ساتھ ظلم و بربریت کی انتہا کردی گئی۔

قرۃ العین کی بات کریں تو اس کی کیا غلطی تھی؟ 10 سال تک شوہر کا ظلم و ستم سہتی رہی، کتنی مرتبہ والدین کے گھر لوٹی، مگر بھائیوں نے اپنی عزت کی خاطر کے خاندان والے کیا بولیں گے؟ بس اس ڈر سے بہن کو ایک ظالم کے ہاتھوں بندھا رہنے دیا جس کا نتیجہ آخر کار تشدد کی موت نکلا کہ اس کی ہاتھ، ناک، کان اور منہ کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ 4 سالہ چھوٹی بچی ماں پر ہونے والی ظلم کا احوال بتاتے ہوئے رو پڑی اور کہا کہ پاپا میری امی کو بہت مارتے تھے، روزانہ رات کو وہ امی کو مارتے رہتے اور امی رو رو کر چپ ہو جاتی کیونکہ امی کی بات کوئی نہیں سنتا تھا پھر آپ نے دیکھا کہ کس طرح بیوی کو مارنے کے بعد ویڈیوز میں ملزم عمرجھومتا رہا، رقص کرتا رہا؟ کیونکہ وہ ایک بااثر باپ کی اولاد ہے، اس کو سزا نہیں ہوگی وہ بچ جائے گا اس فخر سے سرِعام بیوی کا قتل کرکے بھی گھوم رہا ہے؟ آخر کیوں؟ ہماری پولیس جس کا کام لوگوں کی حفاظت کرنا ہے۔

خیال کرنا ہے وہ چند لاکھ روپے کی خاطر لوگوں کی زندگیوں سے کھلواڑ ہونے دیتی ہے؟ ایسے واقعات میں پولیس کا کردار کم و بیش 70 فیصد منفی ہی دیکھا جاتا ہے گندے اور غلیظ خون کی پیداوار ایسے نامرد ظالموں کے ساتھ ایسے پولیس والوں کو بھی پھانسی پر لٹکا دینا چاہیے۔صائمہ رضا کی بات ہو تو اس معصوم کا کیا قصور تھاا؟ صرف یہی کہ وہ اپنا گھر بچانے کی خاطر ایک ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزار رہی تھیں جو انسان نما حیوان اور درندہ تھا،خدیجہ صدیقی جوکہ خود ایک وکیل تھی جو دوسروں کو انصاف دلواتی تھیں یہ خود مر گئیں، حیدرآباد میں عمر خالد میمن نامی شخص نے اپنی اہلیہ اور 4 بچوں کی ماں قرۃالعین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا نْور مقدم کا کیس توبلکل واضح ہے ایسے ملزمان کے ساتھ ساتھ انکے والدین کو الٹا لٹکا دینا چاہیے آخر کب تک اس قسم کے واقعات ہمارے سامنے آتے رہیں گے اور ہمارا ضمیر ملامت کرتا رہے گا؟ ان سب کیسز کا جائزہ لیا جائے تو تربیت اور سوچ ہی وہ یکساں جْز ہے جو سب کیسز میں دکھائی دے رہا ہے اور بااثر باپ کی اولاد ہونا یا پیسے والا ہونا مجرموں کو بلا خوف نڈر بنا رہا ہے۔

جب تک ہمارے معاشرے میں والدین اپنے بچوں کی غلطیوں پر سخت ردِعمل کا اظہار نہیں کریں گے، اپنا فرض پورے طریقے سے نہیں نبھائیں گے شاید ہم ایسے واقعات سنتے رہیں گے اور نوجوان یا ایسے افراد جن کی سوچ میں اس حد تک منفی رویہ ہوگاانہیں جب تک کڑی سزاؤں سے نہ گذارا جائے تب تک ہم سدھر نہیں سکیں گے ہر ایک مجرم کو سخت سزا یا پھانسی کی سزا سنائیں اور ان کے وہ والدین جو اس جرم میں ان کی پردہ پوشی کر رہے ہیں ان کو بھی قیدِ بامشقت کی سزا سنائیں تو انصاف کا بول بالا ہوتا نظر آئے گا اور اس سلسلہ میں پنجاب حکومت قانین میں ترمیم بھی کررہی ہے جسکا آنے والے دنوں میں اطلاق ہوجائیگا بلا شبہ اس وقت پنجاب حکومت بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی،مشقت اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے حوالہ سے بہت سے اقدامات اٹھا رہی ہے آخر میں انور مقصود کی ایک خوبصورت بات کہ میں خود کو مجرم سمجھتا ہوں کیونکہ مجھے زندگی میں جو کرنا چاہئے تھا میں نے وہ نہیں کیا 60 برس صرف لوگوں کو ہنسایا مجھے بچوں کو تعلیم دینی چاہئے تھی کیونکہ اس سے تبدیلی آتی اور یہ میں نے نہیں کیا۔اب بھی وقت ہے کہ ہم حیوان سے انسان بن جائیں زندگی صرف ایک پل کی ہے جانے کے بعد لوگ دعاؤں میں یاد رکھیں نہ کہ تھو تھو کریں۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Imran Khan Meeting
Previous Post وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے مشاورت شروع، تین نام ہاٹ فیورٹ قرار
Next Post ملکی معیشت اور حکومتی کارکردگی
Economy

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.