geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 28, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغانستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تنازع طے کیا جائے: نیٹو چیف

July 28, 2021 1 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو) کے سیکریٹری جنرل جینزاسٹولنٹبرگ نے اپنے اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تنازع طے کیا جائے۔انھوں نے اعتراف کیا ہے کہ جنگ زدہ ملک میں غیرملکی فوجیوں کے انخلا کے بعد سکیورٹی کی صورت حال بہت ہی چیلنج والی بن چکی ہے۔

جینزاسٹولنٹبرگ نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ’’افغانستان میں سکیورٹی کی نازک صورت حال کے پیش نظر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کے حل کی ضرورت ہے۔نیٹو اتحاد افغانستان کی فنڈنگ ، سویلین موجودگی اور بیرون ملک فوجیوں کی تربیت سمیت معاونت جاری رکھے گا۔‘‘

نیٹو چیف نے افغان صدراشرف غنی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے افغانستان کی تازہ صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

افغانستان میں مئی کے بعد سے تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔طالبان نے امریکا کی قیادت میں نیٹو افواج کے انخلا کے ساتھ ہی ملک بھر میں افغان فورسز کے خلاف حملے شروع کردیے تھے۔اس وقت افغانستان سے غیرملکی افواج کا انخلا کم وبیش مکمل ہوچکا ہے۔

طالبان نے اپنی اس جنگی مہم کے دوران میں افغانستان کے بہت سے اضلاع ، سرحدی گذرگاہوں پر قبضہ کر لیا ہے اور متعدد صوبائی دارالحکومتوں کا محاصرہ کررکھا ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ طالبان اگست میں افغانستان میں امریکی فوج کے مشن کے باضابطہ خاتمے کے بعد صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرسکتے ہیں۔

اس دوران میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات میں لڑائی روکنے اور مستقبل کے حکومتی بندوبست سے متعلق کوئی سمجھوتا طے نہیں پاسکا ہے۔

اقوام متحدہ نے سوموار کو خبردارکیا تھا کہ اگر طالبان نے ملک بھر میں جاری اپنی فوجی مہم جوئی کو نہیں روکا تو عام شہریوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔اس کے علاوہ ان خدشات کا بھی اظہار کیا جارہا ہے کہ طالبان کی پیش قدمی اور افغان حکومت پر قبضے سے گذشتہ 20 سال کے دوران میں حاصل ہونے والی تمام کامیابیاں ختم ہوکررہ جائیں گی۔

Share this:
Houthi Militia
Previous Post امریکاکے خصوصی ایلچی برائے یمن کی سعودی عرب آمد،جنگ بندی پر بات چیت کریں گے
Next Post میانمار میں سول نافرمانی، کورونا ویکسین سے انکار
Myanmar Coronavirus

Related Posts

Chemical Tank Rupture at Washington Plant Kills Workers

واشنگٹن: پیکیجنگ پلانٹ میں کیمیائی ٹینک پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی

May 27, 2026
Pakistan Leaders Call for Unity and Compassion on Eid ul Adha

قربانی، اتحاد اور انسانیت کی خدمت: پاکستانی قیادت کا عید الاضحیٰ پر قوم کو پیغام

May 27, 2026
Sarkozy's Last Stand: Defense Battles Deepening Rift in Libya Funding Appeal

نکولس سرکوزی کے خلاف مقدمے میں کلود گوئاں کے خطوط سے دفاعی حکمت عملی میں دراڑ

May 27, 2026
China Urges US-Iran Compromise to Salvage Mideast Ceasefire

مشرق وسطیٰ میں امن کی پہل: چین کا امریکہ اور ایران سے سمجھوتے کا مطالبہ

May 27, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.