geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میانمار میں سول نافرمانی، کورونا ویکسین سے انکار

July 28, 2021 1 1 min read
Myanmar Coronavirus
Share this:

Myanmar Coronavirus

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) جنوب مشرقی ایشیائی ملک میانمار میں رواں برس فوج نے پہلی فروری کو سویلین جمہوری حکومت کو ختم کر کے اقتدار سنبھال لیا تھا۔ اسی ملک میں چار مہینوں سے کورونا کی تیسری لہر نے قہر مچا رکھا ہے اور روزانہ سینکڑوں مر رہے ہے۔

میانمار میں بڑی سیاسی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی حکومت کو قریب پانچ ماہ قبل فوج کے سینیئر جرنیل نے ختم کر کے خود اقتدار سنبھال لیا تھا۔ عوام نے اس فوجی حکومت کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا اور مختلف طریقوں سے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔

فوج کا سویلین اور جمہوری طور پر منتخب حکومت کو فارغ کرنے پر جگ ہنسائی اور مذمت کی گئی تو دوسری جانب کورونا وائرس کی تیسری لہر نے سارے ملک کو بتدریج اپنی گرفت میں لے لیا۔

میانمار میں جمہوری حکومت نے عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی مدافعتی ویکسین لگانے کی ابتدائی منصوبہ بندی کی تھی، جس پر اب فوجی حکومت عمل پیرا ہے۔ عوام فوجی حکومت کی مخالفت میں ویکسین نہیں لگوا رہے کیونکہ یہ سول نافرمانی کی تحریک کا حصہ ہے۔

ایک درمیانی عمر کی خاتون نے ینگون سے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ اس کی بوڑھی ماں بھی ویکسین لگوانے سے انکار کرتی ہیں اور ان کا بھی کہنا ہے کہ ابھی انقلاب کا عمل جاری ہے۔ خاتون کے مطابق اس کا بھائی ڈاکٹر ہے اور سول نافرمانی تحریک کا حصہ ہے اور اسی وجہ سے ماں بھی بیٹے کے ساتھ کھڑی ہے۔

کئی لوگوں کو خوف لاحق ہے کہ ویکسین لگوانے پر انہیں فوجی حکومت مخالف اور جمہوریت نوازوں کے غصے اور غضب کا سامنا ہو سکتا ہے۔ جن افراد نے ویکسین لگوا لی ہے انہیں سوشل میڈیا پر جمہوریت نوازوں کی جانب سے شرمندہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

میانمار کے ہیلتھ سیکٹر کے کئی افراد سول نافرمانی کی تحریک میں کام چھوڑنے والے اولین لوگ تھے اور اب یہ فوجی حکومت کی مخالف تحریک میں بھرپور طریقے سے شامل ہیں۔ حکومت کے کئی دوسرے محکموں کے بے شمار افراد بھی اب سول نافرمانی کی اس تحریک کا حصہ بن چکے ہیں۔

سرکاری ہسپتالوں کی حفاظت پر پولیس تعینات ہے تا کہ حکومت مخالف ویکسین لگوانے والوں کو تتر بتر نہ کر سکیں

حکومت کے حامی بعض ڈاکٹروں نے مریضوں کا علاج بھی کیا لیکن اب نجی کلینکس پر پولیس اور فوج کا پہرا لگا دیا گیا ہے۔ یہ تعیناتی ایسے ڈاکٹروں کے خلاف کی گئی ہے جو فوجی حکومت کے مخالف ہیں۔

بظاہر ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر نے میانمار پر جب دھاوا بولا تو اُس وقت ہسپتالوں میں کسی حد تک ایمرجنسی کے حالات پیدا ہو چکے تھے کیونکہ کئی ڈاکٹروں اور دیگر طبی امدادی عملے نے فوجی حکومت کے خلاف جاری تحریک میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ اس صورت حال نے ہیلتھ سسٹم پر معمول سے کہیں زیادہ دباؤ پیدا کر دیا۔

دوسری جانب کورونا انفیکشنز بھی مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں اور طبی عملے کی کمیابی سے مجموعی حالات گھمبیر ہو گئے ہیں۔

ہلاکتوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں میں ہے، پچیس جولائی کر ساڑھے تین سو سے زائد انسانی جانیں موت کے منہ میں چلی گئی تھیں۔ مجموعی ہلاکتیں سات ہزار ایک سو بتائی جاتی ہیں۔

ابھی حال ہی میں فوجی حکومت کے سربراہ مِن آنگ ہلینگ نے نوکریوں سے دور رہنے والے ڈاکٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کا حصہ بنیں اور بیمار افراد کے علاج کے لیے اپنا کام شروع کریں کیونکہ ملک کو اس وقت کووڈ ایمرجنسی کا سامنا ہے۔

Share this:
Taliban
Previous Post افغانستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تنازع طے کیا جائے: نیٹو چیف
Next Post جرمن کیمیکل کمپلیکس میں دھماکا، انتہائی خطرناک قرار
Germany Blast

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.