geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا کی آئندہ حقیقی جنگ سائبر حملوں کی وجہ سے ہو گی، بائیڈن

July 28, 2021July 28, 2021 0 1 min read
Joe Biden
Share this:

Joe Biden

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اگر امریکا کی کسی ’بڑی طاقت‘ کے ساتھ آئندہ حقیقی جنگ ہوتی ہے تو اس کا اہم سبب ملک پر سائبر حملے ہو سکتے ہیں۔ روس اور چین کی جانب سے بڑھتے ہوئے ’سائبر خطرات‘ کے مدنظر یہ بیان کافی اہم ہے۔

متعدد امریکی اداروں اور سولر ونڈز، کولونیئل پائپ لائن کمپنی، گوشت پروسیسنگ کرنے والی کمپنی جے بی ایس اور سافٹ ویئر کمپنی کاسیا جیسی امریکی کمپنیوں پر حالیہ عرصے کے دوران ہونے والے سائبر حملوں کے بعد سائبر سکیورٹی کا معاملہ بائیدن انتظامیہ کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ ان میں سے بعض حملوں کی وجہ سے امریکا کے بعض حصوں میں ایندھن اور خوراک کی سپلائی متاثر ہوگئی تھی۔

امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹلیجنس کے دفتر (او ڈی این آئی) کے اپنے پہلے دورے کے موقع پر تقریباً نصف گھنٹے کی تقریر کے دوران صدر جو بائیڈن نے کہا،”میرا خیال یہ کہ یہ بات قیاس سے آگے جا چکی ہے کہ ہم نتائج کی طرف جارہے ہیں اور اگر ہمارے لیے نتائج کسی جنگ کی صورت میں سامنے آئے، کسی بڑی طاقت کے ساتھ حقیقی جنگ کی صورت میں، تو اس کا سبب سائبر کی خلاف ورزی ہوگی اور بڑی طاقتیں اس سلسلے میں اپنی صلاحیتوں میں غیر معمولی طور پر اضافہ کرنے میں مصروف ہیں۔”

خیال رہے کہ او ڈی این آئی امریکا کے دیگر سترہ انٹیلیجنس اداروں کے کام کاج کی بھی نگرانی کرتا ہے۔ او ڈی این آئی کے تقریباً 120 ملازمین اور اعلیٰ عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن نے امریکی خفیہ اداروں کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کام کی انتہائی اہم نوعیت اور اس کی پیچیدگیوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔ اور وہ ان پر کسی طرح کا سیاسی دباو نہیں ڈالیں گے۔

امریکی صدر نے کہا،”مجھے آپ سب پر پورا بھروسہ ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ انٹلی جنس کی دنیا میں کوئی بھی چیز صد فیصد یقینی نہیں ہوتی۔ بعض اوقات کچھ چیزیں ہوجاتی ہیں، کبھی کبھی، بعض اوقات۔” انہوں نے مزید کہا”آپ جو کام کرتے ہیں میں کبھی اسے سیاسی نہیں بناؤں گا۔ یہ میرا آپ سے وعدہ ہے۔ یہ ملک کے لیے بہت اہم ہے۔“

امریکی صدر نے امریکا کی قومی سلامتی کو روس اور چین کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ حالیہ دنوں میں حکومتی ایجنسیوں اورپرائیوٹ کمپنیوں پر سائبر حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ان میں زر تاوان کے مطالبے کے لیے کیے جانے والے حملے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام نے ان حملوں میں مذکورہ دونوں ملکوں سے تعلق رکھنے والے ایجنٹوں کو ملوث پایا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے 16جون کو جنیوا میں روسی صدر ولادیمر پوٹن کے ساتھ ہونے والی سربراہ ملاقات کے دوران امریکا کے حساس اور اہم بنیادی اداروں اور ڈھانچوں کی ایک فہرست پیش کی تھی اور کہا تھا کہ ان پر کسی بھی طرح کے سائبر حملے ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سے ہی بائیڈن انتظامیہ کی قومی سلامتی سے متعلق ٹیم کے سینیئر عہدیدار امریکا پر سائبر حملوں کے معاملے میں کریملن کے سینیئر ممبران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

صدر بائیڈن نے چین کی طرف سے لاحق خطرات پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے صدر شی جن پنگ کا حوالہ دیا کہ وہ”دنیا کی سب سے زیادہ طاقتور فوجی طاقت اور 2040 کی دہائی کے وسط تک دنیا میں سب سے زیادہ نمایاں معیشت بننے کی شدید ترین خواہش رکھتے ہیں۔”

بائیڈن کے بیان سے ان کے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف سے واضح علیحدگی کا اشارہ ملتا ہے۔ ٹرمپ کی مختلف معاملات میں خفیہ اداروں کے ساتھ محاذ آرائی تھی جن میں خفیہ اداروں کا یہ تجزیہ بھی شامل ہے کہ 2016 کے صدارتی الیکشن میں روس نے ٹرمپ کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لیے مداخلت کی تھی۔

خفیہ اداروں نے اس انکشاف میں بھی کردار ادا کیا تھا کہ ٹرمپ نے یوکرائن پر دباؤ ڈالا کہ وہ جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات کرے۔

Share this:
Usman Mukhtar
Previous Post عثمان مختار کو ہراساں اور بلیک میل کرنیوالی خاتون سامنے آگئیں
Next Post ایکواڈور نے جولیان اسانج کی شہریت منسوخ کر دی
Julian Assange

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.