geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تیونس میں فوری طور پر نئی حکومت قائم کی جائے، فرانس

July 29, 2021July 29, 2021 0 1 min read
Protest
Share this:

 Protest

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس نے بھی مغربی ممالک کے اس مطالبے کو دہرایا ہے کہ تیونس میں سیاسی بحران کو جلد از ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ حزب اختلاف نے صدر پر بغاوت کا الزام عائد کیا ہے جبکہ پریس کی آزادی کے حوالے سے بھی کافی تشویش پائی جاتی ہے۔

فرانس نے بھی تیونس کے صدر قیس سعید سے فوری طور پر ایک نئی حکومت کے قیام پر وزر دیا، جنہوں نے ملک کے انتظامی اختیارات اس وقت اپنے ہاتھوں میں لے رکھا ہے۔ یورپی یونین اور امریکا پہلے ہی صدر قیس سعید سے ملک میں استحکام لانے کے لیے جمہوری اصولوں پر قائم رہنے کی بات کہہ چکے ہیں۔

اتوار کے روز تیونس کے صدر قیس سعید نے اپنے خصوصی آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے وزیر اعظم کو برخاست کرنے کے ساتھ ہی پارلیمان کو بھی معطل کر دیا تھا۔ حزب اختلاف نے ان کے اس اقدام کو بغاوت قرار دیا ہے۔ اس کے بعد سے ہی صدر کی جانب سے کئی اہم اعلی حکام کو برخاست کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں سرکاری ٹی وی چینل کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

فرانس کے وزیر خارجہ زاں ایئس لا درین نے تیونس کے اپنے ہم منصب عثمان جراندی سے فون پر بات چیت کے دوران کہا، ”قانون کی حکمرانی اور امن و سکون کا قیام بہت اہم ہے۔ تیونس کے جمہوری اداروں کو اس بات کی فوری اجازت دینے کی ضرورت ہے کہ وہ معمول کے مطابق کام کر سکیں۔”

اطلاعات کے مطابق بات چیت کے دوران فرانس کے وزیر خارجہ نے ملک میں، ”فوری طور ایک نئے وزیر اعظم کی تقرری اور ایک ایسی نئی حکومت کے قیام کی اہمیت پر زور دیا ہے جو تیونس کی عوام کی امیدوں پر کھرا اتر سکے۔”

اس سے قبل یورپی یونین اور امریکا نے بھی تیونس کے صدر قیس سعید سے استحکام لانے کے لیے جمہوری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی بات کہی تھی۔ لیکن بیشتر عرب ممالک نے صدر قیس کے اقدام کی نکتہ چینی کیے بغیر تیونس کی عوام کے ساتھ رہنے اور ان کی حمایت کرنے کا دعوی کیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی سلطنت، ”ہر اس چیز کے ساتھ ہے جس سے تیونس کی بہنوں اور بھائیوں کی سلامتی اور استحکام میں اضافہ ہو۔” قطر کی حکومت نے تمام فریقوں کے درمیان مذاکرات پر زور دیا۔

مصر نے تیونس کی صورت حال کے حوالے سے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے تاہم مصر کا سرکاری میڈیا تیونس میں جمہوریت مخالف آواز کو یہ کہہ کر ہوا دیتا رہا ہے کہ صدر قیس سعید نے تیونس کو اسلامی جماعتوں سے بچانے کے لیے اس طرح کے اقدامات کیے ہیں۔ مصر تیونس کی النہضہ سیاسی جماعت کو بھی اخوان المسلمین کا ہی ایک حصہ سمجھتا ہے۔

تیونس کے صدر قیس سعید نے 25 جولائی کو ملک کے وزیر اعظم ہشام مشیشی کو برطرف کرنے کے بعد کہا تھا کہ اب وہ ملک کے انتظامی اختیارات خود ہی سنبھالیں گے۔ یہ نئی سیاسی معرکہ آرائی حکومت مخالف پر تشدد مظاہروں کے بعد شروع ہوئی تھی۔

صدر قیس سعید نے تیونس کی پارلیمان کو بھی آئندہ ایک ماہ تک کے لیے معطل کرنے اور تمام نائبین کے اختیارات کو بھی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی فوری خطرے کے پیش نظر آئین کی دفعہ 80 کے تحت انہیں ایسے احکامات صادر کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

لیکن پارلیمان کے اسپیکر راشد غنوشی نے صدر پر، ”انقلاب اور ملکی آئین کے خلاف بغاوت کا الزام عائد کیا تھا۔ ” غنوشی کی اعتدال پسند اسلامی جماعت النہضہ نے تیونس کی عوام سے اس ”بغاوت” کے خلاف مظاہرہ کرنے کی بھی اپیل کی تھی۔

گزشتہ روز صدر نے سرکاری ٹی وی چینل کی سربراہ کو برطرف کرنے کے بعد اپنے ایک حامی کو سربراہ مقرر کر دیا جبکہ ملک میں اظہار رائے کی آزادی کے لیے مضبوط آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ فوج نے سرکاری چینل کے دفتر کا محاصرہ کر لیا تھا۔ اس سے قبل سکیورٹی فورسز نے الجزیرہ ٹی وی چینل کے مقامی دفتر پر بھی چھاپے کی کارروائی کی تھی۔

اس دوران بدھ کے روز ہی سرکاری وکلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ النہضہ اور دیگر دو سیاسی جماعتوں کی بیرونی فنڈنگ کے بارے میں تفتیش کر رہے ہیں۔

Share this:
PTA
Previous Post ہمارا اندازہ ہےکہ واٹس ایپ نے پیگاسس کی مدد کی: پی ٹی اے حکام
Next Post پنجاب بھر میں 2 اگست سے سرکاری و نجی اسکول کھولنے کیلیے ہدایات جاری
School

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.